سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قائدین نے 13 سے 16 مارچ تک پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ جات کیے۔ جس میں میاں چنوں، خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، کہروڑ پکا، دنیا پور، لودھراں، بہاولپور، علی پور، جتوئی اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ دورہ کرنے والی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ٹیم میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور محترمہ شاکرہ چوہدری ناظمہ MSM اور دیگر عہدیداران شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ریجو ایملیا ومودنہ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 اپریل 2012ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل کااہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مانانوالہ کیUC-99 کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانانوالہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں قریبی شہروں اور گاؤں سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ڈھوں کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد محترمہ نازیہ طاہر ناظمہ فنانس کے گھر مورخہ 16 مارچ بروز جمعہ دن 11 بجے کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت محترمہ مصباح کبیر ریسرچ سکالرمنہاج مرکز لاہور نے کی جبکہ علاقہ بھر سے خواتین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبھرکے زیرِاہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بھمبھرکی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریباً 3500 خواتین و طالبات نے شرکت کی جبکہ مرکز سے خصوصی خطاب کیلئے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار عبدااللہ میرج ہال میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم کی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریبًا 2200 خواتین و طالبات نے شرکت کی مرکز منہاج القرآن سے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پاکپتن شریف کے زیرِاہتمام مورخہ 10 مارچ 2012ء بروز اتوار کو عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے تقریباً 2500 خواتین و طالبات نے شرکت کی جبکہ مرکز سے خصوصی خطاب کیلئے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے شرکت کی۔
منہاج القرآں ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو منگڑیاں میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تقریبا 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کوٹلہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ فرح ناز نے سرانجام دیئے
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 19 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صدر ویمن لیگ محفل محترمہ یاسمین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے ویمن لیگ سے وابستہ تمام بہنوں نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز المصطفیٰ اباراکی کین میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے مورخہ 23 مارچ 2012ء کو یوم پاکستان منایا۔ علامہ محمد شکیل ثانی ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان کی شب وروز محنت سے بچوں میں تقریری مقابلہ ہوا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیات اور قرارداد پاکستان کے موضوعات پر تقرریں ہوئیں۔
مورخہ 21 مارچ 2012 بروز بدھ صبح 10 بجے تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور، آزاد کشمیر کے زیراہتمام ایک عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد صدر یوتھ لیگ بابر مغل کے گھر میں کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں سعدیہ رفیق نے ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور نیو بندرال ٹاؤن کے زیراہتمام مورخہ 04 مارچ 2012 کو پانچویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین منعقد ہوئی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبہ میمنت طیبہ کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج ماڈل سکول میرپور کی طالبات نے دف کے ساتھ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کیے جبکہ منہاج نعت کونسل لاہور نے بھی اپنے دلنشین انداز میں دف کے ساتھ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ترانے پیش کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میاں چنوں کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسلامیہ ڈگری کالج میں منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر تقریباً 1200 خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں مرکز سے ناظمہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی نمائندگی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2012 کو یونین کونسل ککہ کولہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں گرد ونواح سے تقریباً 1200 خواتین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر سے موثر خواتین نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.