سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 25ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 9 مارچ 2009ء کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔ کانفرنس کی صدارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم خاص الشیخ السید محمد بن احمد بن علی النوری المدنی نے کی۔
عالمی میلاد کانفرنس 2009ء کی مینار پاکستان کی براہ راست ویڈیو کوریج ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں
استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کیو ٹی وی پر براہ راست خطاب ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔ یہ پروگرام تحریک منہاج القرآن کراچی اور سندھ کے تعاون سے منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں ایک نئے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کا قیام عمل میں آیا۔ یہ سینٹر ردر گلین کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 21 فروری کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے خوبصورت موقع پر قائد ڈے کے مرکزی پروگرام کے دوران منہاج انٹرنیٹ بیورو کے زیراہتمام عرفان القرآن کے انگلش ترجمہ کے ساتھ نئی ویب سائٹ www.Irfan-ul-Quran.com جاری کر دی گئی۔ شیخ الاسلام نے خود ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا۔
منہاج القرآن گرلز ہائی سکول حضرو میں عرفان القرآن کورس جاری ہے۔ کورس کا آغاز تین نومبر 2008 کو ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت کے سینئر نائب ناظم حافظ محمد سعید رضا بغدادی اس کورس کے معلم تھے۔ عرفان القرآن کلاس میں جماعت ہفتم تا دہم کی طالبات کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی شرکت کی۔
منہاج نیوز ملاحظہ کریں اور ہمیں اپنے تاثرات سے آگاہ کریں کہ آپ اس میں مزید کیا چاہتے ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہم بہتری کی طرف جا رہے ہیں؟ آپ کے پاس اس میں مزید بہتری کے لئے کیا تجاویز ہیں؟ ہم آپ کے تبصرہ و تجاویز کے منتظر ہیں۔ جس قدر زیادہ آپ کے تاثرات ہم تک پہنچیں گے اسی قدر ہم بہتر سے بہتر کارکردگی کا اظہار کر سکیں گے۔ ذیل میں منہاج نیوز کی اب تک کی تمام قسطیں شائع کی گئی ہیں، براہ مہربانی اپنی آراء سے ضرور نوازیں۔ شکریہ
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر و فلسطین سیمینار مورخہ 5 فروری 2009 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی مجلس شوریٰ اور پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کا اجلاس مورخہ 17 اور 18 جنوری 2009ء کو ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے دو روزہ اجلاس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحر یک کے صدر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی نے کی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع استور گوریکوٹ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2008ء کا اہتمام کیا گیا۔ نماز عیدالاضحیٰ کے بعد اجتماعی قربانی کے لیے ایک کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع استور گوریکوٹ کے ناظم ویلفیئر عارف جاوید، تحریک منہاج القرآن ضلع استورگویکوٹ کے ناظم غلام محمد، کوآرڈینیٹر اورنگزیب ایڈووکیٹ اور علاقائی مرکزی کمیٹی و دیگر رفقاء نے شدید سرد موسم اور برفباری کے باوجود اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 16 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود اور امیر پنجاب احمد نواز انجم، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، میاں مقصود احمد، شیخ ارشد، چوہدری محمد یعقوب، میاں منور حسین ڈوگر، الحارج رائے اعجاز احمد خان اور چوہدری سرور حسین مہمان خصوصی تھے۔
منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے زیراہتمام جبری شادی کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار مورخہ 2 دسمبر کو ریڈ کراس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نارووال کے زیراہتمام سالانہ چار روزہ فری آئی سرجری کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 7 نومبر 2008ء کو نارووال میں منعقد ہوئی۔ آئی کیمپ کی اختتامی تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین پر آئے روز ہونے والے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہر مورخہ 21 نومبر 2008ء کو لاہور پریس کلب کے سامنے ہوا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
منہاج نیوز، تحریک منہاج القرآن کا آفیشل خبرنامہ دیکھیں اور ہمیں اپنے تبصرے سے نوازیں تاکہ ہم اسے مزید بہتر طریقے سے پیش کر سکیں۔ شکریہ
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.