سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 32 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو ٹاؤن شپ بغداد ٹاون میں ہوئی۔ اس تقریب کو منہاج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے لیے خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا، جہاں تمام مہانوں، براتوں اور شرکاء کے لیے وی آئی پی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
جشن عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے 32 شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو صبح 10:00 بجے منہاج پارک بالمقابل مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوگی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا 22 واں یوم تاسیس اور ورکرز کنونشن لاہور مورخہ 5 جنوری 2010ء مرکزی سیکرٹریٹ صفہ ہال میں دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری محترمہ قرۃ العین فاطمہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس میں سینئر تحریکی خواتین اور منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 4 جنوری 2010ء مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کے تحت مرکزی سیکرٹریٹ ڈائننگ ہال میں ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کا کردار اور آج کی طالبات‘‘ کے نام سے مجلس مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاہور کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کی طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 22ویں یوم تاسیس کے موقع پر مرکز منہاج القرآن پر سہ روزہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں 3 جنوری 2010ء کا دن پیکر عزم و وفا مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری کے نام سے مرکزی سطح پر اور تحصیلات میں منایا گیا۔
مورخہ یکم نومبر 2009ء رینالہ خورد کی مسجد میں درس قرآن منعقد کیا گیا جس میں مرکز کی جانب سے ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور شمائلہ عباس مرکزی نائب ناظمہ دعوت نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں تقریباً 50 خواتین نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے منہاج القرآن ویمن لیگ نے عید کے پہلے روز تین بڑی NGO's "دارالامان"، "دارالشفقت" اور "سوشل ویلفیئر کمپلیکس" میں کھانے کی تقسیم کی۔ عید کے اس پرمسرت موقع پر "دارالامان" میں باقاعدہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں بے سہارا خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی شادیوں کی پُر وقار اجتماعی تقریب 15 نومبر 2009ء کوگلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب کے لیے معاشرے کے مستحق افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مورخہ 14 ,15 اکتوبر 2009ء دو روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔ اس دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، اور سنمبڑیال کا دورہ کیا گیا۔ جس میں مرکز کی جانب سے فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، اور انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔
مورخہ 8 اگست 2009ء بروز ہفتہ تحصیل شور کوٹ کینٹ میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکز کی طرف سے محترمہ صائمہ فیاض نائب ناظمہ تنظیمات، محترمہ فریحہ خان ناظمہ دعوت اور مریم حفیظ نائب ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
ذمہ داران، کارکنان و وابستگان کی اخلاقی، فکری، تنظیمی و انتظامی تربیت کیلئے ہر سال منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ورکنگ پلان کے مطابق فیلڈ میں تنظیمی وزٹس اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں مورخہ 8 اکتوبر تا11 اکتوبر 2009ء چار روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔
تحريک منہاج القرآن کے گوشہ درود کي ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علي النبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم ميں ماہ اکتوبر کا روحاني اجتماع 8 اکتوبر 2009ء کو منعقد ہوا۔ گوشہ درود کے روحاني اجتماع کو " فيميلز کے ليے حلقہ ہائے درود کا افتتاحي پروگرام" کا نام ديا گيا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ خصوصی دو روزہ تربیتی ورکشاپ بھمبر، میرپور اور کوٹلی آزاد کشمیر میں 29 اور 30 ستمبر کو منعقد ہوئی۔ اس تربیتی ورکشاپ کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان، ذمہ داران اور وابستگان کی اخلاقی، فکری، تحریکی، تنظیمی اور انتظامی تربیت تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ہونے والے شہراعتکاف 2009ء میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن گرلز کالج میں منعقد ہونے والے شہر اعتکاف میں امسال اعتکاف 2009ء کو تنظیمی و تربیتی اعتکاف کا نام دیا گیا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5ویں سالانہ سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد لاہور Pearl Continental Hotal crystal Hall میں مورخہ 29 اگست 2009ء کو کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دختر محترمہ قرۃ العین فاطمہ نے کی۔ وفاقی وزیر محترمہ ثمینہ گھرکی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ فوزیہ وہاب، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ، ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری اور ساجدہ میر مہمان خصوصی تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.