سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 27 اگست 2010ء کو ملکی حالات کے پیش نظر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے امدادی کاروائیوں کو مقدم گردانتے ہوئے تحریک کی بیس سالہ روایت شہر اعتکاف کی منسوخی کا اعلان کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سمبٹریال میں سیدہ کائنات کانفرنس 2010ء اور عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 15 اگست 2010ء کو منعقد ہوئی۔ میگا تقریب میں مرکز کی جانب سے نائب ناظمہ ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میں علاقہ بھر سے ہر شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات کی روشنی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے ’’12 روزہ امدادی اعتکاف‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس کا مقصد متاثرین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے اور ان کی بحالی کے لیے فنڈ ریزنگ اور امداد اکٹھی کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں کارنر میٹنگز اور فیلڈ میں وزٹس کا آغاز مورخہ 31 اگست 2010 سے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے سات روزہ دروس عرفان القرآن کی آخری نشست کے ہزاروں شرکاء سے میونسپل اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر علامہ شکیل احمد ثانی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات مبارکہ کو آج آئیڈیل بنانا ہوگا اس میں ہی امت مسلمہ کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری آج کے نوجوان کو عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سرشار دیکھنا چاہتے ہیں۔
کل کائنات کا علم قرآن میں ہے اور قرآن قلب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترا۔ رمضان میں قرآن اور صاحب قرآن سے باہمی تعلق استحکام ایمان کے باعث ہے۔ تقویٰ حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بغیر نصیب نہیں ہو سکتا۔ جس طرح ہر رسول کے لیے نبی ہونا شرط ہے اسی طرح ہر ولی لازمی طور پر عالم ضرور ہوتا ہے۔ ماہ صیام میں حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مزین ہو کر ہی تقویٰ کا نور حاصل کیا جا سکتا ہے۔
شجر ایمان کی جڑ عقیدہ ختم نبوت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت وہ بنیاد ہے جس پر قصر ایمان قائم ہے۔ اگر اس بنیاد کو نکال لیا جائے تو قصر ایمان دھڑام سے گر جاتا ہے۔ لہذا اوائل دور اسلام سے ہی اس عقیدہ پر حملے بھی ہوتے رہے اور عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر دور میں ان حملوں کو پسپا کرتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی پانچویں نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نیکی محض نماز روزے حج زکوٰۃ کا نام نہیں بلکہ صلہ رحمی اور خدمت انسانی ہی اصل نیکی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جاری ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم دعوت علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کیا۔ انہوں نے کہا اسلام انسانیت کی سربلندی کے لیے آیا۔
اسلام روز اول سے ہی انسانی حقوق کا محافظ ہے۔ تکریم آدمیت کا حکم اللہ رب العزت نے تخلیق آدم کے وقت ہی جاری کر دیا تھا۔ مغرب آج انسانی حقوق کا چیمپیئن بننے کی کوشش میں ہے حالانکہ اٹھارھویں صدی میں مغرب کو انسانی حقوق کا ہوش آیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز ملک نے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دعا سے انفرادی ترقی تو خدا دے دیتا ہے مگر قوموں کا مقدر اجتماعی کوشش سے ہی روشن ہو سکتا ہے۔ آج قومی تباہی کی بڑی وجہ ہمارے چھوٹے چھوٹے ذاتی مفادات ہیں جن کے لیے ہم نے قومی مفادات کو پس پشت ڈالا ہوا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کے دوسرے روز لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر قادری نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔
سرزمین لودھراں پر تاریخ ساز ہفت روزہ دروس عرفان القرآن 23 اگست 2010ء سے شروع ہو گئے ہیں۔ پہلے روز درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع سخن بنایا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالی ہر عبادت اور ہر عمل با رگاہ خدا میں مردود ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم کی رہائش گاہ پر مورخہ 29 مئی 2010ء کو آسٹرین خاتون مس الزبتھ نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔ مس الزبتھ جو کہ کافی عرصہ سے اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کر رہی تھیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر، ان کے خطابات سننے اور بالاخر دہشت گردی اور فتنہ خوارج پر لکھے گئے مبسوط تاریخ فتویٰ کے مطالعہ کے بعد اپنا مذہب چھوڑ کر اور تائب ہو کر صاحبزادہ حسن محی الدین صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ہاتھ پر اسلام قبو ل کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین بغداد ٹاؤن، ٹاون شپ میں تنظیمی و تربیتی نشت 15 جون 2010ء کو ہوئی۔ اس نشست میں ایف اے کی وہ طالبات شریک ہوئیں جواپنا تعلیمی سیشن مکمل کر کے گھر جا رہی ہیں۔ اس تربیتی نشست کا مقصد فارغ التحصیل طالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی انہیں منہاج القرآن سے وابستہ رکھنے کے لیے تحرک پیدا کرنا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام حسب روایت امسال بھی سات روزہ اسلامک لرننگ کورس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں شرکائے کورس کی اخلاقی و روحانی و نظریاتی تربیت کی جائے گی اور انہیں بنیادی مہارتیں مثلاً فن نعت، فن خطاب، ووکیشنل کی عملی تربیت دی جائیگی نیز تجوید و قراء ت، ترجمہ و تفسیر، حدیث اور فقہ کی کلاسز کا بھی خصوصی اہتمام ہو گا۔
مورخہ 25 مئی 2010ء بروز منگل Four Star میرج ہال سمبڑیال میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ عرفان القرآن کورس کی 200 طالبات کے علاوہ علاقے کی مؤثر طبقہ سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن فرینکفرٹ جرمنی نے بین المذاہب رابطہ کمیٹی کے تعاون سے (جس کی سربراہ ڈاکٹر برگٹاساسن ہیں) فرینکفرٹ کے سب سے بڑے چرچ (فرینکفرٹرڈم)، اس ڈوم کے بازو میں چوتھی منزل پر ایک شاندار کانفرنس مورخہ 31 مئی 2010ء کو منعقد کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.