سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس مورخہ 19 جنوری 2008ء (9 محرم الحرام) کو منعقد ہوئی۔ اس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ سید علی غضنفر کراروی، ورلڈ پیس کونسل ایران کے چیئرمین آیۃ اللہ آغا زیدی، جرمنی سے علامہ حافظ محمد اشرف چوہدری، صاحبزادہ سید زبیر، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ حاجی امداد اللہ خان، علامہ محمد حسین آزاد اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
قرآن و حدیث پر مبنی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یزید دائمی جہنمی ہے جس کی کبھی مغفرت نہیں ہوگی۔ کیوں کہ اس نے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ظلم و ستم ڈھائے اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی کی۔ مثالی اسلامی سلطنت کو بدترین ملوکیت میں بدل دیا۔ یزید نے امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم کے خلاف لشکر کشی کی جن سے اللہ اور اس کا حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ گویا اس طرح اس نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ ایسا شخص کیوں کر رحمت و مغفرت کا مستحق ٹھہر سکتا ہے؟ بلکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ جو یزید کو صاحب ایمان اور معصوم ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ گویا اللہ تعالی اور اس کے رسول مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غیض و غضب اور ناراضگی کو دعوت دے رہا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کشمیر اور اس کے ذیلی شعبہ جات، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، دعوت، تربیت، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کے زیراہتمام ہوانے والے پروگرامز کی ماہ دسمبر کی اخباری کوریج
تحریک منہاج القرآن کشمیر اور اس کے ذیلی شعبہ جات، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی، دعوت، تربیت، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کے زیراہتمام ہوانے والے پروگرامز کی ماہ نومبر کی اخباری کوریج
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں 9 ویں بین المذہبی دعا کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی جس میں بارسلونا سنٹر میں رہائش پذیر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، اس تقریب کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل بارسلونا سپین، کیتھولک چرچ Parroquia del Carme، ابنِ بطوطہ ایسوسی ایشن، اسلامک کونسل آف کتالونیا، فلپائنی عیسائی کیمونٹی، بارسلونا پروٹسٹنٹ چرچ اور گھانا عیسائی کیمونٹی نے مشترکہ طور پر کیا جبکہ اسلامک سنٹر القائم کے نمائندوں نے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 19 ویں یوم تاسیس کی تقریب مورخہ 6 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون ویمن لیگ کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی۔ اس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی لخت جگر قرۃ العین فاطمہ مہمان خصوصی تھیں۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز اور ویمن لیگ ایگزیکٹیو باڈی کی ممبران کے علاوہ امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی یاد میں تعزیتی ریفرنس مورخہ 14 جنوری کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر فیض الرحمن درانی نے کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے ہائیکورٹ بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ عدم تحفظ کے شدید احساس نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ وطن عزیز بے گناہ لوگوں کا مقتل بن چکا ہے آئے روز کے دھماکوں اور قتل عام نے عالمی سطح پر پاکستان کے غیر محفوظ ریاست ہونے کے تاثر کو تقویت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام "پیکر امن و انصاف کانفرنس" کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں متفقہ طور پر قرارداد مذمت منظور کی گئی اور مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مورخہ 7 جنوری 2008ء لاہور پریس کلب کے باہر منہ توڑ منہگائی، آٹے کے بحران، پانی و گیس کی کمیابی اور بدترین لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں لوگ شریک تھے جو حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے احتجاجی بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر لوڈ شیڈنگ اور ہوشربا مہنگائی کے خلاف مختلف عبارتیں لکھی تھیں۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری محمد افضل نے مظاہرے کی قیادت کی۔ پاکستان عوامی تحریک لاہور کے جنرل سیکرٹری غلام فرید، امیر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور غلام ربانی تیمور، حافظ صفدر علی، ناظم یوتھ عمران بھٹی اور محمد ارشاد طاہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کے رہائشی بلاک کے تہہ خانہ پر زیر زمین لینٹر کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے۔ مرکزی سیل سنٹر کے ساتھ بننے والے اس بلاک کے لیے گزشتہ دنوں زیر زمین کھدائی کے بعد تعیراتی کام شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی طور پر بنیادوں کی تعمیر کے بعد لینٹر کے لیے 15 فٹ لمبے سریے کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔ عمارت کی بنیادوں میں چاروں اطراف لگے ان سریوں کے ساتھ تعمیراتی کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس لینٹر میں سریوں کے علاوہ سمینٹ اور دیگر تعمیراتی میٹریل کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 3 جنوری کو منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اسم محمد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام سراسر مدح و تعریف کے لیے چنا لیکن اس مدح اور تعریف کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے کیونکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم پاک محمد کا منشاء آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہر وقت تعریف اور مدح ہی ہے۔ اس تعریف کا سب سے بہترین ذریعہ درود و سلام ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک اللہ تعالی خود بھی پڑھتا ہے اور مخلوق کو بھی اس کا حکم فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے مورخہ 31 دسمبر کو فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس نظامت امورخارجہ کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، سید علی رضا رضوی اور دیگر ناظمین شعبہ جات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے اس ملک میں جمہوریت کی بقاء اور تحفظ کے لیے اپنی جان تک قربان کر دی۔ تحریک منہاج القرآن ان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان کے قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک میں جمہوریت کے لیے خدمات پر محترمہ کو شہید جمہوریت کا خطاب دیا ہے۔
محترمہ بے نظیر بھٹو "شہید جمہوریت" کےلئے پاکستان عوامی تحریک فرانس کے دفتر میں شمع جمہوریت جلائی گئی یہ شمع سات دن تک جلتی رہے گی۔ چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو جو کہ گذشتہ دنوں راولپنڈی شہید ہوگئی تھیں کے لئے "شہید جمہوریت" کا خطاب دیا ہے اور سات دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ پوری دنیا میں منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مراکز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہو رہی ہے اور تعزیتی اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل کا تعزیتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز، سینئر نائب ناظمہ فاطمہ مشہدی، نائب ناظمہ مسرت بشیر، بشریٰ ریاض، راضیہ شاہین، مسز نبیلہ جاوید، فوزیہ شوکت اور عائشہ شبیر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ فرح ناز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو تحریک منہاج القرآن کی تاحیات ممبر تھیں اور ان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے اور اس سفاکانہ اور بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ 2007ء بے نظیر بھٹو کی المناک شہادت کا غم چھوڑ کر رخصت ہو گیا ہے اور ہر پاکستانی کا دل دکھ اور غم کی جذبات سے لبریز ہے۔
شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام جامع مسجد منہاج القرآن لاہور میں کیا گیا۔ جس میں مفتی اعظم عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر، ڈپٹی سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سہیل احمد رضا، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، ایڈیٹر سہ ماہی العلماء علامہ محمد حسین آزاد، سینئر نائب ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، دیگر قائدین و سٹاف ممبران مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے طلبہ اور اہل محلہ نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.