سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس 11 اگست بروز پیر اوسلو ناروے میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 18، 19 اور 20 اپریل 2008ء کو ریس کورس پارک لاہور میں انعقاد پذیر ہونے والا میلاد فیسٹیول بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے محسوس کیا کہ میلاد صرف علمی و ادبی حلقوں میں انعقاد پذیر ہونے والی محافل کا نام نہیں بلکہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک کلچر، ایک ہمہ جہت روایت اور ایک عظیم Celebration کا نام بھی ہے جو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں ان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شایان شان منائے جانے کا متقاضی ہے۔
مورخہ 7 اگست بروز جمعرات بوقت 18:00 بجے شام منہاج ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل سنٹر ویلبی ڈنمارک میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں مہمانِ خصوصی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، علامہ حسن میر قادری، حاجی گلزار احمد اور حاجی حمید اللہ تھے جبکہ کثیر تعداد میں ورکرز موجود تھے۔
حضرت خواجہ زندہ پیر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں 27 جولائی کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کی صدرات صوفی جاوید اختر نے کی۔ صوفی عبد اللہ، سفیر یورپ علامہ الحاج نزیر احمد، علامہ نیاز احمد صدیقی، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی گل الرحمن قادری، راجہ سلیم اختر، ابو آدم الشیرازی، میلاد رضا قادری اور دیگر علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
مورخہ 18 جولائی کو برطانیہ کی لوکل گورنمنٹ کے وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ ڈائریکٹر امورخارجہ جی ایم ملک اور رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور کرنل (ر) محمد احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بیٹے محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کی شادی 27 جون 2008ء کو منعقد ہوئی۔ دعوت ولیمہ 28 جون کو ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان محترم سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریب ولیمہ میں ملک بھر سے سیاستدانوں، ٹیکنوکریٹس، وکلاء، ڈاکٹرز، علماء و مشائخ، فنکار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے معززین تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زہراہتمام کارپی میں آل اٹلی تنظیمات کا ورکرز کنونشن مورخہ 26 جولائی 2008 کو منعقد ہوا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کنونشن کی صدارت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے مرکزی نائب ناظم سید منور شاہ کاظمی البغدادی کا حجرہ شاہ مقیم میں عرفان القرآن کورس ختم ہو گیا۔ مورخہ 2 جون 2008ء کو شروع ہونے والے اس عرفان القرآن کورس کا اہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ حجرہ شاہ مقیم نے کیا جبکہ میاں حاجی اجمل نواز بھٹی نے اس کی سرپرستی کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مؤرخہ 21 اور 22 جون کو "دفاع شان سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ (علم حدیث کی روشنی میں)" کے موضوع پر دو نشستوں میں خطابات ریکارڈ کروائے۔ پہلی نشست 5 گھنٹے جبکہ دوسری نشست 6 گھنٹے پر مشتمل تھی۔
تحریک منہاج القرآن کا ورکرز کنونشن مورخہ 5 جولائی کو منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاون ٹاون شپ میں منعقد ہوا جہاں فٹبال گراؤنڈ میں وسیع و عریض خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور ممبر سپریم کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔
ادارہ منہاج القرآن برمنگھم کے زیراہتمام تین روزہ دورہ صحیح مسلم کی دوسری اور تیسری نشست مورخہ 20 اکتوبر مرکزی جامع مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ جس میں مفتی گل رحمٰن، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی محمد ایوب ہزاروی، علامہ بوستان قادری، علامہ نیاز احمد صدیقی، حاجی عبدالغفور اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے شرکت کی اس کے علاوہ اہل علم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے معروف فنکار فردوس جمال نہ صرف دس گھنٹے طویل گفتگو سنتے رہے بلکہ پہلی نشست کے آغاز میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام "بین المذاہب مکالمہ" کے عنوان سے مورخہ 9 جنوری منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں پروگرام منعقد ہوا جس میں UnescoCat (یونیسکو کتالونیا) کے ڈائریکٹر Fransesc نے خصوصی شرکت کی۔ مسلمانوں کی نمائندگی منہاج القرآن بارسلونا کے علامہ عبد الرشید شریفی، محمد اقبال چوہدری، نویدا صغر اور محمد عدنان نے کی جبکہ دیگر مذاہب میں سے ہندوؤں کی طرہ سے Bakhti Das، عیسائیوں کی طرہ سے Jean Botsho اور Victoria، یہودیوں کی طرہ سے Jai Anguita نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور لاہور پریس کلب کے اشتراک سے نثار عثمانی آڈیٹوریم ہال لاہور پریس کلب میں مورخہ 25 جنوری 2008 ساڑھے پانچ بجے شام بروز جمعۃ المبارک ایک عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 19 ویں یوم تاسیس کی پروقار تقریب مورخہ 27 جنوری 2008 منہاج القرآن پارک ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاحبزادیوں قرۃ العین فاطمہ اور قرۃ العین عائشہ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے زیراہتمام فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے عنوان سے 12ویں سالانہ شہادت کانفرنس مورخہ 20 جنوری بروز اتوار راول کے وسیع اسپورٹس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.