سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر ہفت روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں سے مورخہ 30 نومبر 2006 کی شام 7:00 بجے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہا ج القرآن لاہور میں قومی یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نمازِ عشاء کے بعد پروگرام کی کاروائی کا آغاز منصور بلال علوی (سینئر ممبر یوتھ کیبنٹ) نے بطور کمپیئر کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اٹھارویں یوم تاسیس کے موقع پر انعقاد پذیر ہونے والی ہفت روزہ تقریبات کا آغاز مورخہ 25 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس سے ہوا۔ یہ تقریبات ملک بھر میں تحصیل سطح پر انعقاد پذیر ہو رہی ہیں جبکہ اسلام آباد، مظفر آباد، کوئٹہ، ایبٹ آباد، کراچی، ڈی جی خان اور فیصل آباد میں قومی سطح کے یوتھ سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ملک بھر کے نامورادیب، سیاستدان اور سکالرز شرکت فرما رہے ہیں۔
لٹروب یونیورسٹی آف آسٹریلیا کے شعبہ آرٹس کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرزاق بلیک ہرسٹ نے دی منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایک علمی و تحقیقی لیکچر دیا ان کی گفتگو کا عنوان ’’ عصر حاضر سے اسلامی تصوف کا تعلق‘‘ تھا۔ ڈاکٹر عبد الرزاق نے تصوف کے تمام تر پہلوؤں کا احاطہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تصوف آج کے دور کی ضرورت ہے انہوں نے تاریخی حوالہ جات دیتے ہوئے کہا کہ تصوف کا انسانی مشکلات و مصائب کے حل کرنے میں ہمیشہ عمل دخل رہا ہے اور اس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بزم قادریہ منہاج یونیورسٹی کے زیراہتمام "غوث الاعظم کانفرنس" تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت شہزادہ غوث الوریٰ پیر سیدنا محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی مدظلہ العالی نے فرمائی جبکہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ملک بھر سے مہمانان خاص میں علماء و مشائخ کی بڑی تعداد موجود تھی
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے، ان کے ہمراہ سفیر یورپ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد قادری بھی تشریف لائے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ائیرپورٹ پر ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام، ڈائریکٹر فارن افیئرز نجم الثاقب، جاوید اقبال قادری، ساجد محمود بھٹی، چوہدری محمد شریف، شکیل احمد طاہر، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تمویلات شاہد لطیف قادری، ناظم تعمیرات میاں ممتاز احمد قادری، ڈائریکٹر پرنٹنگ پریس شوکت علی قادری، سیکرٹری یوتھ بلال مصطفوی، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز کے کوآرڈینیڑ محمد عباس نقشبندی اور دیگر قائدین نے ان کو گلدستے پیش کر کے خوش آمدید کہا۔ا۔
اِمسال ماہ رمضان المبارک میں منہاج انٹرنیٹ بیورو نے جن 4 ویب سائٹس پر خصوصی توجہ دی ان کی تفصیلات کے لئے کلک کریں۔
اکیسویں ویں صدی میں دنیا بھر میں امریکہ، روس، چین، جاپان اور یورپی یونین کا بھرپور کردار اور مستقبل دکھائی دے رہا ہے، اس صدی میں عالمی افق پر اگر کسی قوم کا کردار دکھائی نہیں دے رہا تو وہ 55 سے زائد ممالک پر مشتمل امت مسلمہ ہے۔
ملک بھر میں جاری دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں چشتیاں میں منعقد ہونے والا یہ چھٹا درس قرآن تھا۔ سورہ الحجرات کی آیت کریمہ کی روشنی میں آداب بارگاہ رسالت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کا ادب سکھانے کے لئے پہلے قرآن میں اللہ نے انسانیت کے ہرطبقے سے گفتگو کا اصول سکھایا۔ والدین کی بارگاہ میں کلام کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اللہ نے سخت اور برا لہجہ اپنانے سے بھی منع فرمایا ہے اور حکم دیا ہے کہ ولا تقل لھما اف ان تمام سطحوں کے آداب سکھاتے ہوئے اللہ نے اپنے حبیب کی بارگاہ کا ادب سکھاتے ہوئے آواز اور لب ولہجے کو باادب رکھنے کا حکم دی
زشتہ روز وزیرآباد کے علاقہ دھونکل میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت رانا محمد ادریس نے اسلام میں عورت کے کردار کے موضوع پر درس قرآن دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اسلام نے خواتین کو نہ صرف مردوں کی طرح حقوق عطا کئے بلکہ اسے معاشرے میں عزت و وقار بھی عطا کیا ہے۔ قرآن و حدیث نے عورت کو معاشرے میں ماں، بہن، بیٹی اور بیوی چاروں حیثیتوں سے اس کے مقام ومرتبے کا ذکر کر کے اسے دنیا کی سب سے قیمتی متاع قرار دیا ہے۔
ملک بھر میں جاری دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن دھونکل وزیر آباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی (سینئر نائب ناظم دعوت) نے مقصد تخلیق انسانیت (عبادت خدا اور معرفت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ انسان کی پیدائش کا مقصد اللہ کی عبادت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان ہے۔ عبادت صرف اللہ ہی کی ہو سکتی ہے جبکہ پہچان صرف حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہو سکتی ہے۔ ذات خدا انسانی عقل وشعور اور ادراک کی وسعتوں سے باہر ہے۔ اگر انسان کو پہچان میسر آ سکتی ہے تو صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مسجد جامع المنہاج ماڈل ٹاؤن میں مؤرخہ 2 نومبر کو ماہانہ مجلس ختم صلٰوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور روحانی اجتماع منعقد ہوا۔ گوشہء درود و سلام کا یہ پروگرام باقاعدہ طور پر عشاء کی نماز کے بعد شروع ہوا۔ سٹیج پر امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، نائب ناظم اعلیٰ سکواڈرن لیڈر (ر) عبدالعزیز، ناظم دعوت رانا محمد ادریس، ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی، ناظم پنجاب احمد نواز انجم اور ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شاہد محمود بیٹھے ہیں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں قومی مقابلہ حسنِ قرآت کا انعقاد کیا گیا۔ قومی مقابلہ حسن قرآت دو مراحل میں مکمل کیا گیا۔ پہلا مرحلہ یکم رمضان المبارک تا دس رمضان المبارک کے دوران تھا۔ اس مرحلے کے دوران کالجز، یونیورسٹیز اور منتخب شدہ تحصیلات میں 15 سے 25 سال عمر کے طلباء کے درمیان مقابلہ حسنِ قرآت ہوا۔ ان مقابلہ جات کے ونرز کو فائنل کے لیے 25 رمضا ن المبارک کے دن شہرِاعتکاف لاہور میں مدعو کیا گیا۔
حضرت شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فیضِ تربیت سے مختلف میادین حیات میں تحریک نے ایسے رجال کار بھی پیدا کیے ہیں جن کی خدمات اپنے اپنے شعبہ میں بے مثال ہیں۔ تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر 17 اکتوبر 2006ء کو حضرت شیخ الاسلام نے تحریک کے مرکزی ناظم تحقیق ڈاکٹر طاہر حمید تنولی کو ان کی علمی اور فکری خدمات پر ’شارحِ فکر قائد‘ کے خطاب اور ’تمغہ رازی‘ سے نوازا۔
والد گرامی شیخ الاسلام فرید ملت حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں محفل نعت و محفل سماع مورخہ 28 اکتوبر 2006 روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ اس محفل سماع اور محفل نعت کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کے سبزہ زار میں پُروقار انتظامات کئے گئے تھے۔ یہاں مغرب کی نماز کے بعد حاضرین کی آمد شروع ہو گئی تھی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز شب 9:00 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سٹیج پر معزز مہمانوں میں خواجہ عبدالعزیز چشتی، جمیعت علمائے پاکستان (نفاذ شریعت) کے صدر انجینئر سلیم اللہ خان، امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، سید خلیل الرحمٰن چشتی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صوفی خاکسار، علامہ علی غضنفر کراروی، علامہ محمد حسین آزاد، ڈاکٹر شاہد محمود اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ کمپئرنگ کے فرائض علامہ محمد حسین آزاد نے انجام دیئے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین بورڈ آف گورنرز پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت منعقد ہوا، بورڈ آف گورنرز کے دیگر ممبران جن میں جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد، پروفیسر ڈاکٹر نذیر رومانی (وائس چانسلر یونیورسٹی)، فاروق امجد میر، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ، پروفیسر ہمایوں احسان اور دیگر نے شرکت کی۔ بانی و چیئرمین بورڈ آف گورنرز مفکر اسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تمام فاضل ممبران کو اس افتتاحی اجلاس میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ علمی تعاون بدستور جاری رہے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ ان معزز ممبران کی ماہرانہ سرپرستی میں ادارے کا معیار تعلیم بلند کرنے کی بھرپور کوشش کرتی رہے گی، بورڈ آف گورنرز نے اکیڈمک کونسل، بورڈ آف فیکلٹیز، سلیکشن بورڈ، بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ اور فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی تشکیل کے لیے اراکین کی نامزدگی کی، بورڈ نے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.