سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد نے مدرسہ شاہ ہمدان اسکردو کی طالبات سے ملاقات کی جہاں رافعہ عروج ملک نے خدمت دین میں خواتین اور بالخصوص معلمات کے کردار کو قرآن و سنت کی روشنی میں اجاگر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد نے خپلو میں 3 میٹنگز کیں۔ پہلی میٹنگ الفیضان ماڈل سکول کی فی میل ٹیچنگ اسٹاف سے ہوئی۔ دوسری نشست گورمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین خپلو میں منعقد ہوئی جس میں محترمہ رافعہ عروج ملک نے ’’علم نافع کے حصول‘‘ پر طالبات سے گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) محترمہ نمرہ بتول گیلانی (ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) نے سیالکوٹ میں تین مقامات کا وزٹ کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ گلگت بلتستان محترمہ عائشہ مبشر اور زونل ناظمہ کشمیر و ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے وزٹ کے دوسرے روز میناور میں مختلف مقامات پر خواتین سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن ویمن لیگ کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی
وزٹ کے دوسرے روز منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے پشاور میں میٹنگز کی۔ پہلی میٹنگ ڈسٹرکٹ پشاور کی ٹیم کے ساتھ ہوئی جن سے مخاطب ہوتے ہوئے محترمہ ارشاد اقبال نے ورکنگ کی مختلف جہتوں کو بیان کیا اور سہ ماہی ورکنگ پلان دیا۔
صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز کی زیرِصدارت ایگزیکٹو ٹیم کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں مراکز علم پراجیکٹ کے وژن، آئیندہ کے نصاب، تنفیدی لائحہ عمل اور اہداف جیسے اہم امور کو زیرِ بحث لایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے وزٹ کے پہلے روز منہاج القرآن ویمن لیگ کوہاٹ کی ٹیم کے ساتھ میٹنگ کی۔
وفد میں زونل ناظمہ سندھ صائمہ نور اور قرآن سکالر سیدہ نمرہ گیلانی شامل تھیں۔ دورہ کے دوران ضلع حیدر آباد کی تحصیل قاسم آباد سمیت 3 جگہوں پر مراکزِ علم اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی حیدر آباد میں سیدہ نجمہ شاہ اور نسرین جمشید مرکزی وفد کی ہمراہ تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی منہاج القرآن ویمن لیگ UK کے سالانہ ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر غزالہ قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منہاجین سسٹرز ڈیپارٹمنٹ اور منہاج کالج برائے خواتین کے اشتراک سے الشہادہ العالمیہ کی طالبات کے ساتھ ٹریننگ پروگرام بعنوان "تحصیل علم سے اشاعت علم تک کا سفر" ترتیب دیا گیا ہے جس کے پہلے سیشن میں 2 لیکچرز ہوئے۔ ناظمہ شعبہ جات محترمہ لبنیٰ مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق اور ڈائریکٹر دعوت و تربیت محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تین دن کا وزٹ کیا۔
منہاج کمپلیکس اکبر ٹاؤن میں منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع اٹک شرقی کی جانب سے تمام معلمات کے لئے مراکز علم کے حوالے سے تربیتی سیشنز کا آغاز کیا جس کی پہلی نشست میں 45 خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاڑکانہ کی جانب سے آفیسرز کلب لاڑکانہ میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور صاحبہ اور قرآن سکالر محترمہ سیدہ نمرہ گیلانی صاحبہ نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی مرکزی وفد کا سندھ زون کا دس روزہ وزٹ، وفد میں زونل ناظمہ سندھ محترمہ صائمہ نور اور قرآن سکالر سیدہ نمرہ بتول شامل ہیں۔ دورے کے پانچویں روز وفد نے ضلع نواب شاہ کی تحصیل ایسر پورہ میں دو جگہ میٹنگز منعقد کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ ”سیدہ کائناتؑ کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ سیدہ فاطمۃ الزہراہ سلام اللہ علیھا کی پاکیزہ سیرت طیبہ ہر دور کی خواتین کیلئے نمونہ اور واجب الاتباع ہے، انھوں نے کہا کہ خواتین سیدہ کائناتؑ کی ذات اقدس سے اظہار محبت کے ساتھ ساتھ آپ کے اسوہ مبارکہ کو بھی اپنی زندگیوں میں داخل کریں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.