سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حرمین شریفین کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے اجتماعی اعتکاف کے انتظام و انصرام کے پیشِ نظر منہاج کالج برائے خواتین کی پُرعزم طالبات کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جو کہ سالہاسال سے شہرِ اعتکاف لاہور کے تمام تر انتظامی معاملات کو رضاکارانہ طور پر بطور احسن سرانجام دیتی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور شعبہ عرفان الہدایہ راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تیس روزہ دورہ قرآن کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دورہ قرآن میں محترمہ عائشہ ندیم اور محترمہ راحت ندیم نے تدریس کے فرائض سر انجام دئیے اور پورے قرآن مجید کے مضامین کا دورہ کروایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور شعبہ عرفان الہدایہ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر تیس روزہ دورہ قرآن جاری ہے۔ دورہ قرآن کے انعقاد کا مقصد خواتین اور طالبات میں قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے کی اہمیت اور فضیلت کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں قرآن فہمی کو فروغ دینا ہے۔
سیدہ خدیجۃ الکبریؓ کو دین اسلام میں بڑی فضیلت حاصل ہے: سدرہ کرامت
منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے زیرِاہتمام لاہور اور گوجرانوالہ کے مختلف مقامات پر 30 روزہ ’’دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین اور طالبات میں قرآن فہمی اور قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ دورہ قرآن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کثیر تعداد میں شرکت کر رہی ہیں
مرکزی صدرمنہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح نازنے خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراہؓ کے یوم وصال کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیدہ کائناتؓ کی پاکیزہ سیرت اور حیات طیبہ ہر دور کی مسلمان خواتین کیلئے ہر لحاظ سے نمونہ کمال اور واجب ا لاتبا ع ہے۔
شعبہ عرفان الہدایہ منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی ضلع گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام ضلعی سطح پر 21 روزہ دورہ قرآن کی افتتاحی تقریب کا منہاج القرآن اسلامک سنٹر لالہ زار کالونی میں انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی نائب صدر سدرہ کرامت نے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام نے وراثت میں حصہ مقرر کر کے خواتین کو تحفظ دیا۔آپ ﷺ نے فرمایا عورتیں مردوں کی طرح علم حاصل کریں، حصول علم کی جدوجہد میں میں کوئی صنفی امتیاز نہیں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کی ذمہ داران سے ملاقات، اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، مسعود احمد عثمانی اور مفتی محمد اعجاز ملک بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القران ویمن لیگ نواب شاہ کی ذمہ داران کی ملاقات، اس موقع پر سرپرست تحریک منہاج القرآن نواب شاہ محمد حسن، اُم حبیبہ اسمٰعیل، عائشہ مبشر، صائمہ نور، ڈاکٹر نگہت حسن، بشیر مجیب، قمر النساء، سائرہ ثناء اللہ، قرۃ العین، سیرت النساء، مصباح عمران، عظمیٰ زیدی، فہمیدہ ذوالفقار اور دیگر شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے شعبہ عرفان الہدایہ کے زیراہتمام ’’ورکشاپ بسلسلہ دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے دورہ قرآن کروانے کے لئے معلمات کو مبارکباد پیش کی اور دورہ قرآن کی اہمیت و فضیلت پر گفتگو کی۔ ڈائریکٹر عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ محترمہ لبنیٰ مشتاق نے دورہ قرآن کا پلان، تنفیذی لائحہ عمل ،مقاصد و اہداف بیان کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع فیصل آباد کی ذمہ داران کی ملاقات، اس موقع پر حاجی امین الدین قادری، میاں کاشف محمود بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں شرکت اور گفتگو۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی سمپوزیم، سمپوزیم میں سمحیہ راحیل قاضی، جسٹس(ر) نذیر احمد غازی، سہیل وڑائچ، واصف ناگی، سید فہد کاظمی، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ،ڈاکٹر حمیرا مجید،ڈاکٹر طیبہ اسلم، سدرہ کرامت،رافعہ عروج ملک نے اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقريب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا بعد ازاں محترمہ ثمینہ کوثر ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کو شیخ الاسلام پروفيسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 73 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے مختلف پراجیکٹس پر بریفننگ دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.