سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ شیخوپورہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب صدر منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام دوسری سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد النبی ﷺ کانفرنس میں مرکزی وفد محترمہ انیلہ الیاس ( مرکزی ناظمہ زونز اے)، محترمہ حاجرہ قطب اعوان ( زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے)، مصباح مصطفیٰ ( زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام 32ویں سالانہ میلاد النبیﷺ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کے پی کے محترمہ ارشاد اقبال اور محترمہ مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے خصوصی خطاب کیا۔ محفلِ پاک میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی فیض آباد ( ننکانہ صاحب) کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ نورین علوی (صدرویمن لیگ لاہور) نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ منگووال کے زیراہتمام تین روزہ اسلامک لرننگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس کے پہلے روز محترمہ صباء اسلم (نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب اے) نے علم الفقہ کی کلاس میں احادیث مبارکہ کا حفظ مع ترجمہ اور وضو کے فرائض بیان کیے۔ بعد ازاں محترمہ صباء اسلم نے قرآن و سنت کی روشنی میں خواتین کے سوالات کے جوابات دیے۔
نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی ضلع گوجرانوالہ تحصیل علی پور چٹھہ کی یو سی احمد نگر چٹھہ کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی کلمات محترمہ عطیہ سہیل صاحبہ (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی ضلع گوجرانوالہ) نے ادا کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ننکانہ صاحب کے زیرِاہتمام پاک گیریژن کالج ننکانہ صاحب میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ صائمہ نور (ڈائریکٹر عرفان الھدایہ کورسز) نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہ کینٹ کے زیرِاہتمام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ڈاکٹر فرح ناز نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام PP 35 میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سکالر و ڈائریکٹر منہاجین سسٹرز محترمہ عائشہ شبیر نے خصوصی خطاب کیا۔ مرکزی نعت کونسل، قاریہ سدرہ انور اور سیما قراۃ العین نے نعت خوانی کے فرائض سر انجام دیے۔
تحریک منہاج القرآن پشاور و جملہ فورمز کے تحت میلاد النبیﷺ کانفرنس و تقریب رونمائی انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اٹک شرقی کے زیراہتمام کامرہ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مرکزی سکالر محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے کیا۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام سیالکوٹ کے علاقہ احمل پور سیال میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب ڈائریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے کیا۔ ضلعی صدر سیالکوٹ محترمہ رخسانہ عظمت نے خصوصی شرکت کی۔
نظامتِ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ مرالی والہ کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ابتدائی کلمات محترمہ نسرین اسلم (صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی ضلع گوجرانوالہ) نے پیش کیے۔
سٹاف کلب فوجی فرٹیلائزرز کمپنی میر پور ماتھیلو کے زیرِاہتمام منعقدہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس بعنوان ’’ہست دینِ مصطفےٰ ﷺ اور دین حیات‘‘ میں سندھ کے دورہ پر موجود منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.