سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام شہر اعتکاف میں بیس سے زائد مقامات پر معتکف خواتین کیلئے حلقہ جات کا آغاز کر دیا گیا۔ معتکف خواتین کیلئے عبادت و ریاضت کے ساتھ ساتھ روز مرہ معاملات اور حقوق و فرائض کی بہتر انداز میں ادائیگی کیلئے ’’حقوق و فرائض کا امتزاج اور اسلامی معاشرہ کا ارتقاء‘‘ کے عنوان سے 20 سے زائد مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر حلقہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین، الاعظیمہ انسٹی ٹیوٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور میں خواتین کیلئے اعتکاف گاہ قائم کی گئی ہے جہاں ہزاروں خواتین معتکف ہو گئی ہیں۔ معتکفات ویڈیو لنک پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے براہ راست خطابات سے مستفید ہوں گی، جس کیلئے خصوصی طور پر ایل ای ڈی سکرینیں نصب کر دی گئی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام یوم وصال سیدہ عائشہ صدیقہ و یوم بدر کے موقع پر دعائیہ تقریب
رمضان المبارک کی پُر نور ساعتوں کے فیوض و برکات کو سمیٹنے کے لئے نظامتِ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ملک بھر میں دروسِ عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام دلاور چیمہ تحصیل علی پور چٹھہ (ضلع شمالی گوجرانوالہ) میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب محترمہ عائشہ شبیر (ڈائیریکٹر شعبہ منہاجین سسٹرز) نے کیا جبکہ نائب زونل ناظمہ محترمہ صباء اسلم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے زوجہ رسول ﷺ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے یوم وصال کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواتین کیلئے دنیا و آخرت کی کامیابی سیدہ خدیجۃ الکبریٰؓ کی سیرت مقدسہ پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ زوجہ رسول ﷺ پارسا، جوہر شناس، اعلیٰ پائے کی منتظم اوررحم دل خاتون تھیں
رمضان المبارک کی پر نور ساعتوں میں رجوع الی القرآن کے فروغ کے لئے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ عرفان الہدایہ کے تحت ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر 30 روزہ ’’دورہ قرآن‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں لاہور، اسلام آباد، روالپنڈی، واہ کینٹ، اٹک، پشاور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، پشاور، نواب شاہ سندھ، کراچی، ملتان، جھنگ اور دیگر شہر شامل ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کولوکے شریف تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ سیدۂ کائنات کانفرنس بسلسلہ یومِ وصال سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر ویمن لیگ سدرہ کرامت نے کہا کہ اخلاق رسول ﷺ پوری کائناتِ انسانی کیلئے رول ماڈل ہیں، اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا ان اخلاق و آداب کا پیکر اتم ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ’’ام الکمال سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘ 22 مارچ 2023 کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلامِ مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔
منہاج القران ویمن لیگ ملتان کے زیرِاہتمام سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ انیلہ الیاس (مرکزی ناظمہ زونز اے)، محترمہ حاجرہ قطب اعوان (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب اے)، محترمہ مصباح مصطفی (زونل ناظمہ جنوبی پنجاب بی)اور محترمہ صبا اسلم (زونل ناظمہ سنٹرل پنجاب اے) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ”آرٹ آف پیرنٹنگ“ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے لیکچر میں کہا کہ والدین کا باہمی برتاؤ اور گھر کا ماحول بچے کی شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بچوں کو فرمانبردار اور تابعدار دیکھنے کے آرزومند پہلے خود ذمہ دار والدین بنیں۔ رزق حلال بھی بچے کے اخلاق پر اثر انداز ہوتا ہے۔ بچے کی تربیت ماں باپ دونوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین اولاد کی تربیت کو مذاق نہ سمجھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کولوکے شریف کے زیرِ اہتمام اور سینئر سکالر محترمہ سیدہ سدرہ گیلانی کی زیر صدارت شان علی المرتضیٰ علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بہکڑی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی سکالر محترمہ رافعہ عروج ملک نے شمائل مصطفی ﷺ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سیالکوٹ کے زیرِاہتمام ہیڈ مرالہ میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نائب صدر ویمن لیگ محترمہ سدرہ کرامت اور نائب زونل ناظمہ محترمہ صباء اسلم نے خصوصی شرکت کی۔
تزکیہ نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی- شہر اعتکاف 2023 (برائے خواتین) آن لائن رجسٹریشن کا آغاز رجسٹریشن فیس :4000/- روپے
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.