سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ڈیپارٹمنٹ وائس کے زیراہتمام یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف خواتین نے کہا کہ عورت کی آزادی کے نام پر انتہائی رویے بذات خود عورت کا استحصال اور اس کی آزادی کے راستے کی رکاوٹ ہیں۔ ایک طبقہ عورت کے لئے مغربی طرز کی آزادی مانگنا او ر دوسرا طبقہ اسے چار دیواری میں قید کردینا چاہتا ہے۔ یہ دونوں رویے انتہاء پسندانہ ہیں اسلام نے امت محمدیہ کو اعتدال والی امت بنایا جو کسی بھی معاملہ میں حد سے نہیں گزرتی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دبئی کے زیرانتظام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج کالج برائے خواتین لاہور میں بزم منہاج کے زیراہتمام منعقدہ قائد ڈے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ فضہ حسین قادری نے کہا کہ شیخ کامل کی صحبت و تربیت، ریاضت اور مجاہدہ سے ہی علم، علم نافع بنتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی وہ نابغہ عصر شخصیت ہیں جو جہد مسلسل کی تابندہ مثال ہیں جن کی احیائے اسلام و تجدید دین کے ضمن میں کاوشوں کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔
ایبٹ آباد سٹی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو ہوئی، اور نئی ٹیم کو حلقات درود اور رفاقت مہم کے اہداف دیے گئے۔ سجی کوٹ میں ضلع ایبٹ آباد کے ہنر گھر کا بھی وزٹ کیا گیا۔ زونل ناظمہ ہزارہ و کشمیر محترمہ رافعہ عروج ملک اور ڈائیریکٹر شعبہ دعوت و تربیت محترمہ سحر عنبرین نے ضلع ایبٹ آباد کا وزٹ کیا اور ایبٹ آباد، سجی کوٹ اور حویلیاں کی تنظیمی خواتین کے ساتھ خصوصی میٹنگز کی۔
تحریک منہاج القرآن ملتان و جملہ فورمز کے زیرِاہتمام خصوصی تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو رکنی وفد نے اٹک، کامرہ اے، کامرہ بی کا تنظمی دورہ کیا۔ دورہ میں زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول اور ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ عرفان الہدایہ حفصہ طاہرہ شامل تھیں۔
2022 میں آنے والے سیلاب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی فلاحی سرگرمیوں میں آزاد کشمیر سے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے رضاکاران کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک اور کوآرڈینیٹر WOICE مریم اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
2022 میں آنے والے سیلاب کے باعث جب پاکستان کا 60 فیصد حصہ پانی میں ڈوب چکا تھا اور سیلاب متاثرین بے سروسامان کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر تھے، تو تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کی جانب سے تمام تر سرگرمیاں مؤخر کر کے تنظیمات کو امداد سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات دی گئیں۔
شعبہ دعوت و تربیت منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام پندرہ روزہ علم المقامات کورس انعقاد پذیر ہوا۔ اس کورس میں قاری سید خالد حمید کاظمی نے طالبات کو قرآن کریم کی قرآت کے مختلف لہجات سے متعارف کروایا۔آپ نے روزانہ کی بنیاد پر ان مقامات کی مشق کروائی اور طالبات سے سابقہ اسباق سن کر اُن کی اصلاح بھی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ دعوت و تربیت نے خواتین کے لئے پندرہ روزہ آنلائن نعت کورس کا اہتمام کیا ہے جس میں توفیق احمد توفیق اور قاریہ سدرہ انور نے طالبات کو بہترین انداز میں مدحت مصطفیٰ ﷺ کرنے کے لئے نعت پڑھنے کے خوبصورت اسلوب سکھائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی شعبہ نظامتِ دعوت و تربیت نے خواتین کے لئے آنلائن خطابت و نقابت کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں صفدر علی محسن اور حافظہ سحر عنبرین نے تدریس کے فرائض سرانجام دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد ناظمہ زونز بی ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بتول مشتاق نے ضلع دیپالپور کی تحصیلات بصیر پور، دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم کا تنظیمی وزٹ کیا جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔
جامعہ ام الکتاب ملحقہ جامعہ عروۃ الوثقی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سالانہ خواتین کانفرنس بعنوان امومت، امامت و امت منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز نے کیا اسلام عورت کو گھر میں بند کرتا ہے؟کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کانفرنس میں طالبات سمیت دیگر خواتین راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے پاکپتن اور عارف والا کا تنظیمی وزٹ کیا، جس میں رفاقت مہم، فہم دین اور مراکز العلم کے حوالے سے بریفنگز اور اہداف دیے گئے۔ وفد میں ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نے ضلع جڑانوالہ کی تحصیل بچیانہ اور یو سی باہمنی والہ کا تنظیمی وزٹ کیا۔ وفد میں نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی بتول مشتاق اور زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول شامل تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.