سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل پسرور شمالی کے زیرِاہتمام 23 دسمبر 2022 کو یونین کونسل جروال میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر کورسز عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ صائمہ نور نے رفاقت (سنگت و صحبت) کے حوالے سے گفتگو کی، محفل میں خواتین اور ضلع سیالکوٹ کی مختلف تحصیلات سے ذمہ داران بہنوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عبدالمالک کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد
منہاج القرآن ویمن لیگ میانوالی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2022 کو یوسی تھمے والی میں تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، صفی اللہ کے تعاون سے محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول نے کی اور ڈائریکٹر شعبہ کورسز عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے وائس کی عہدیداروں نے عائشہ مبشر کی قیادت میں اندرون سندھ دیہی علاقوں اور ملحقہ گوٹھوں کا تنظیمی دورہ کیا۔ عائشہ مبشر نے کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن کی روشنی میں ہنر مند خواتین کے ایک پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وائس کے تحت چلنے والے ہنر مند پروگرام میں سندھ کی دیہی خواتین کو ترجیحاً شامل کریں گے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام 17 نومبر 2022 کو عباس پور میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پی پی 38 سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام 3 دسمبر 2022ء کو محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز انیلا الیاس نے ’حضور نبی اکرم ﷺ جانِ کائنات ہیں‘ کے موضوع پر خصوصی گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چھٹہ شمالی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام 16 نومبر 2022 کو محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقادکیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِ اہتمام انوار المدینہ جامعہ للبنات تراڑ کھل ٹنگی گلہ میں محفلِ میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کنجاہ کے زیرِ اہتمام 15 نومبر 2022 میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں بتول مشتاق نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلی کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2022 کو منہاج ماڈل سکول میں محفلِ میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ناظمہ کشمیر رافعہ عروج ملک نے خصوصی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن جموں کشمیر کے صدر پیر سید ابرار شاہ اور ضلع کوٹلی کی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی۔
سیدنا غوثِ اعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیرِاہتمام محفلِ غوث الثقلین کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈائیریکٹر کورسز شعبہ عرفان الہدایہ صائمہ نور نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سرگودھا شرقی کے زیرِ اہتمام یکم دسمبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ٹیم پر مشتمل وفد نے 7 سے 9 دسمبر 2022 کو ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن، چوک اعظم، فتح پور اور چوبارہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ناظمہ جنوبی پنجاب زون مصباح مصطفیٰ اور نائب ناظمہ سینٹرل پنجاب زون اے صباء اسلم کر رہی تھیں۔ مذکورہ دورے کے دوران وفد نے ویمن لیگ کی تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور رفاقت سازی مہم 2023 اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 26 نومبر 2022ء جرمنی کے شہر میونچن گلیڈ باخ میں محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ میلاد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے کارکنان و وابستگان سمیت مسلم کمیونٹی کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
فضہ حسین قادری نے منہاج کالج برائے خواتین میں سالانہ محفل میلاد النبی ﷺ میں شریک طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کی طالبات کا انتہائی محبت و شوق سے نعت خوانی کرنا یقیناً ان کے دلوں میں محبت و عشق رسول ﷺ کا واضح اظہار ہے جو کہ اس دور میں نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.