سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب 5 جنوری 2020 کو جہلم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز حافظہ پاکیزہ اشرف نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ محترمہ مصباح فیصل نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ تقریب میں سلیم احمد چودھری (نائب ناظم اعلی نظامت تربیت) نے ’’اسلام میں خواتین کا مقام اور کردار‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 31ویں یوم تاسیس کی خصوصی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی جس سے مرکزی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت، ڈاکٹر شاہدہ نعمانی، عائشہ مبشر، ارشاد اقبال، انیلہ الیاس، ام حبیبہ، جویریہ وحید، ایمن یوسف، ام کلثوم، نورین علوی، آمنہ بتول، ثمرین، کلثوم مدثر، اقرا مبین، انیس فاطمہ نے خطاب کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے31 ویں یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں مرکزی و ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے (ایگرز) کے زیراہتمام لاہور کی مقامی کچی آبادی میں غریب و مستحق خاندانوں کے بچوں کو گرم کپڑے اور سویٹر تقسیم کئے گئے۔ ٹاؤن شپ لاہور میں قائم کچی بستیوں میں مقیم غریب اور مستحق بچوں میں گرم کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کرنے کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت نے کہا کہ غریب بچوں کی مدد معاشرے کے ہر فرد کی اخلاقی، انسانی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 7 روزہ عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ مکمل ہو گیا، عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ میں خواتین کو قرآنیات، تجوید، گرائمر، تفسیر، ترجمہ، عرفان العقائد، عرفان الحدیث، اصول حدیث، فن خطابت، تدریسی مہارت اور قرآنی انسائیکلوپیڈیا خصوصی کورسز، عربی قواعد و ضوابط کے ساتھ ساتھ تجوید و قرآت کے اصول سکھائے گئے۔ ٹریننگ کیمپ میں 20 سے زائد شہروں سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام موسم سرما کی تعطیلات میں بچوں کے لئے 3 روزہ ونٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ 23 سے 25 دسمبر 2019 تک منعقد ہوا، جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 9 روزہ عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ بیت الزہرہ ٹاؤن شپ میں شروع ہو گیا۔ ٹریننگ کیمپ میں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، جہلم، وہاڑی، سرگودھا، چکوال، ہری پوری، مری سمیت 20 مختلف شہروں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین اسکالرز شریک ہیں۔ ٹریننگ کیمپ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گریجوایٹ خواتین اور قرآن اسکالرز کے لیے عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ کالج آف شریعہ ٹاون شپ میں شروع ہو گیا۔ کیمپ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے افتتاحی روز نظامت تربیت اور منہاج ویمن لیگ کی ٹرینر اسکالرز نے شرکاء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ میں شرکاء اسکالرز کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا مرتب کردہ عرفان الھدایہ کورس پڑھایا جا رہا ہے۔ کیمپ میں اسلام کے بنیادی عقائد، بنیادی فقہی مسائل، علم الحدیث اور مسنون دعاؤں کے بارے میں لیکچرز دئیے جائینگے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل حویلیاں کے زیراہتمام گاؤں نوشہرہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج ویمن لیگ کے پی کے کی سرپرست محترمہ مسز روبینہ معین مہمان خصوصی تھیں۔ ان کے ہمراہ منہاج نعت کونسل پشاور نے بھی محفل میں شرکت کی اور نعت خوانی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام گیارہویں سالانہ سیدہ زینب علیھا السلام کانفرنس ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کی جبکہ مہمان خصوصی آمنہ ہاشمی تھیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدہ زینب علیھا السلام نے جس صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام محفل میلاد کرنل (ر) اشرف اعجاز کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ محفل میں نامور نعت خواں خواتین نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام گریجوایٹ خواتین اور قرآن اسکالرز کے لیے عرفان الہدایہ ٹریننگ کیمپ 22 دسمبر 2019ء کو کالج آف شریعہ ٹاون شپ میں شروع ہو گا۔ کیمپ 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ کیمپ کے لیے رجسٹریشن منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس ماڈل ٹاون میں کی جا رہی ہے۔ کورس کے شرکاء کو تجدید و گرائمر کے علاوہ اسلام کے بنیادی عقائد، بنیادی فقہی مسائل، علم الحدیث اور مسنون دعاؤں کے بارے میں لیکچرز دئیے جائینگے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یو سی کوٹلہ فقیر جہلم نے سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ علاقے کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز جہلم ) نے کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔
حریت رہنما مشعال ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، تحریک منہاج القرآن اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے جہاں معاشرے کے بگاڑ کو درست سمت پر ڈالنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے، وہاں امت کے جوانوں کو عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صحابہ کرام، پنجتن پاک اور اولیائے کرام کے ادب کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دنیا کو دہشت گردی سے نمٹنے اور مسلمانوں کے ماتھے سے دہشت گردی کا لگا ہوا دھبہ مٹانے کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 8 دسمبر 2019 کو منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ایگرز جہلم کے زیراہتمام دوسری سالانہ کڈز محفل میلادالنبی ﷺ جامعہ مسجد المنہاج جادہ میں انعقاد کیا گیا۔ محترمہ ام کلثوم (مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگرز) مہمان خصوصی تھیں۔ محترمہ وشاء وحید اور محترمہ صفیہ رفعت (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القران ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ٹیم، منہاج ماڈل سکول جادہ، سعیلہ اور کالا گجراں کے سٹاف نے بھی شرکت کی۔ جہلم کی مختلف یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، جہلم سٹی، طور، بلال ٹاؤن، کالا گجراں، جادہ، چک جمال سے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام منعقدہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا کہ فی زمانہ تعلیمات محمد ﷺ کے فروغ کے لیے خدمت انجام دینا بہت بڑی دینی اور انسانی خدمت ہے، انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں کو سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد ی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیٹیوں سے محبت کرنا، انہیں احترام دینا یہ حضور نبی اکرم ﷺ کی مبارک سنت ہے۔ بیٹے کی آرزو میں بیٹیوں یا بیوی سے ناروا سلوک کرنے والے یاد رکھیں کہ وہ دین محمدیﷺ کے راستے پر نہیں ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.