سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے آفس میں ایم ایس ایم سسٹرز جہلم کے زیراہتمام تربیتی پروگرام دانش کدہ کی محمد ﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں کے موضوع پر منعقد کیا گیا، جس کا آغاز سارہ وحید نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وائس کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جہلم کے نرسنگ سکول میں نرسز کے لئے محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں نعت خوانی منزہ مقصود نےکی۔ محفل میلاد میں محترمہ مریم نعیم (سابقہ ناظمہ ویمن لیگ جہلم) نے حضور ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں 25 مستحق خواتین میں ایک ایک ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ اِس موقع ناظمہ یونین کونسل عنبرین عمران کا کہنا تھا کہ باقی عیدوں کی طرح عید میلاد کی خوشی پر بھی ہمیں غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یو سی کوٹلہ فقیر جہلم کے زیراہتمام سالانہ محفل میلاد 10 نومبر 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ علاقے کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں ثانیہ ناصر (ڈائریکٹر ایگرز جہلم ) نے کمپئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، ناظمہ سدرہ کرامت اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر فاطمہ شہزادی نے ضلع سیالکوٹ، ناروال اور گوجرانوالہ کا ہنگامی دورہ کیا اور عالمی میلاد کانفرنس میں خواتین کی شرکت کے اہداف کے حصول کے لیے ضلعی ٹیموں سے میٹنگز کیں۔
منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتمام خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میں ہالینڈ سے محترمہ عائشہ قادری باجی مہمان خصوصی تھیں۔ آپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہتائی مدلل انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے تذکرے کیے اور پیغام میلاد دیتے ہوئے خواتین کو سیرت مصطفیﷺ کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ربیع الاول پلان 2019 کے اجراء کے لئے منعقدہ ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں 2 نومبر کو منعقد ہوا، اس موقع پر اجلاس کے اختتامی سیشن کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین ڈاکٹر ثمر فاطمہ، منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قائدین، نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اقبال، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، عرفان یوسف، سید الطاف حسین شاہ اور دیگر مرکزی قائدین بھی اجلاس میں شریک تھے۔
منہاج حلقہ درود (خواتین) ناروے کے زیر اہتمام منہاج القرآن اسلامک سینٹر اوسلو میں 26 اکتوبر 2019ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلےمیں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان سمیت اوسلو اور مضافاتی علاقوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے بچوں کی تربیت کے فورم ’’ایگرز‘‘ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں بچوں اور بچیوں نے ماڈل ٹاؤن میں ریلی نکالی، اس منفرد استقبال ربیع الاول ریلی میں 10 سال سے کم عمر کے بچے اور بچیاں شریک تھیں۔ ریلی میں شریک بچوں نے رنگ برنگے خوبصورت فینسی لباس زیب تن کر رکھے تھے اور نگینوں سے آراستہ نعلین پاک کے بیجز لگا رکھے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر مسز ارشاد منظور بیگم نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسول عربی کی آمد سے خواتین کو وہ عظیم مقام ملا جس پر پوری دنیا نازاں ہے۔
منہاج ویمن لیگ کینیڈا کے زیراہتمام مولدالنبی کانفرنس 17 نومبر 2019ء کو مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں ہو گی، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری مہمان خصوصی ہوں گی اور خطاب بھی کریں گی۔ کانفرنس میں محفل نعت، درود شریف اور اذکار بھی شامل ہیں جبکہ دیگر مقررین بھی خطاب کریں گی۔
منہاج سسٹرز یوکے کی تنظیم کے زیراہتمام برطانیہ میں تین روزہ ’’التزکیہ کیمپ 2019 ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ’’التزکیہ کیمپ 2019‘‘ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ویمن لیگ کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، ممبر پارلیمنٹ ناز نسیم شاہ، معروف سیاسی سماجی رہنما سمیعہ علی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے اسکالرز خواتین نے بھی بطور مہمان کیمپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے عظیم خواتین و دیگر تعلیمی تربیتی موضوعات پر لیکچرز دئیے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’التزکیہ کیمپ 2019 ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مرد اور خواتین دونوں کی یکساں تعلیم و تربیت پر زور دیتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام گزشتہ چند مہینوں میں مستحق خاندانوں کے لیے 54,700 روپے کی ویلفیئر کی۔ مختلف مستحق خاندانوں کی بچیوں کی شادیوں کے لیے جہیز کا سامان اور نقدی دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع راجن پور کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زونل ناظمہ محترمہ ادیبہ شہزادی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں صدر ایم ایس ایم محترمہ اقراء یوسف جامی نے ایم ایس ایم کے پراجیکٹس کو بریف کیا اور ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور محترمہ انساء دلشاد نے الہدایہ کے پراجیکٹس کو بریف کیا۔
منہاج کالج برائے خواتین کی بزم منہاج کے زیراہتمام فرسٹ ائیر کی طالبات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ اس سٹڈی وزٹ کے دوران طالبات نے گوشہ درود، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سیل سنٹر اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر طالبات نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی آفس کا بھی وزٹ کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.