سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام رمضان المبارک میں 3 روزہ درس عرفان القرآن مکہ میرج ہال میں منعقد ہوا، جس میں رافعہ عروج ملک نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی، دروس عرفان القرآن کی اختتامی تقریب میں شہر بھر کے علاوہ مضافات سے بھی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام خواتین کے لیے رمضان المبارک میں 20 روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز کیا گیا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی ضلعی صدر ہما اسماعیل نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ماہ رمضان المبارک میں قرآن مجید نازل فرما کر ہم پر بہت بڑا احسان فرمایا ہے۔ اس ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں ہمیں زیادہ زیادہ رحمت خداوندی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پنجاب کی جنرل سیکرٹری عائشہ مبشر اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے سٹوڈنٹس ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز) کی مرکزی صدر زینب ارشد، ہیڈ ریسرچ سوساءٹی سٹوڈنٹس ونگ جویریہ وحید پر مشتمل وفد نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور سے ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز بشریٰ ندیم بھی موجود تھیں، منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماؤں نے ڈاکٹر فرخندہ منظور کو لاہور یونیورسٹی کی لائبریری کیلئے قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 8 جلدوں پر مشتمل تاریخی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا سیٹ و دیگرکتب تحفے میں دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کے یوم وصال کی مناسبت سے فکری نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکزی صدر فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خدیجۃ الکبری قبل از اسلام خرافات سے بھری ہوئی عرب سوسائیٹی میں طاہرہ کے لقب سے مشہور و معروف تھیں، آپ صفات حسنہ سے متصف او رانتہائی عزت و احترام سے دیکھی جاتی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام اور وائس فاونڈیشن کے اشتراک سے سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی مستحق گھرانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر نصرت امین نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیر فاونڈیشن نے ملک بھر میں غریب اور نادار بہنوں اور بھائیوں کی امداد کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سالانہ سیدہ فاطمۃ الزہرہ کانفرنس کا الحمراء ہال نمبر 2 میں انعقاد کیا گیا ’’عورت کی عظمت، سیرت سیدہ ;کائنات کی پیروی میں ہے‘‘ کے موضوع پر الحمراء میں ہونے والی کانفرنس میں خواتین مقررین نے سیدہ کائنات کی شخصیت کو پوری انسانیت کے لیے کردار کی عظمت کا مینارہ نور قرار دیا۔ کانفرنس کی صدارت فضہ حسین قادری نے کی۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر بہبود خواتین آشفہ ریاض نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو آج سیدہ کائنات کے اسوہ سے اپنے عمل کی راہ متعین کرنا ہو گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام استقبال رمضان کے سلسلہ میں روحانی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل برائے خواتین نے نعت خوانی کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی صدر ارشاد منظور نے شرکاء محفل سے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ صیام رب کی رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے استقبال رمضان پلان کے حوالے سے تربیتی، اصلاحی پروگرامز کے تعارف کیلئے خصوصی اجلاس منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیر صدارت منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ رمضان المبارک باطنی اصلاح اور اللہ کو راضی کرنے کا مہینہ ہے، اس مبارک مہینے کا احترام یہ ہے کہ ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہوں سے بچا جائے اور اللہ سے استقامت مانگی جائے اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادت اور خدمت خلق میں گزارا جائے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب برات 20 اپریل 2019ء کی شب منہاج القرآن اسلامک سنٹر سے متصل میرج لان میں منعقد ہوئی۔ محفل میں بہت بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی زونل ناظمہ صائمہ نور نے پروگرام میں توبہ کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ 2019ء کو کراچی میں ویمن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور منہاج ویمن لیگ کی تمام ٹائونز عہدیداروں نے شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ کراچی کی صدر نصرت اشفاق نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ ویمن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو تعلیمی، معاشی، ثقافتی، سیاسی تحفظ فراہم کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5 روزہ تنظیمی و تربیتی ورکشاپ و کیمپ کا اختتامی سیشن 7 اپریل 2019 کو منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر غزالہ حسن قادری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈئر ریٹائرڈ اقبال احمد خان، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر مسز فرح ناز اور دیگر قائدین نے بھی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی سابق ناظمہ نور فاطمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے باجی نور فاطمہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے 5 اپریل 2019 کو مرکزی سیکرٹریٹ پر عرفان الھدایہ ٹیم، ملک کے مختلف علاقوں سے تشریف لائی ناظمات عرفان الھدایہ اور قرآن سکالرز کے ساتھ ملاقات کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی مرکزی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری سے سندھ، کے پی کے، پنجاب کی عہدیداروں نے ملاقات کی اور تنظیمی کارکردگی کے حوالے سے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ دی، اس موقع پر مرکزی صدر فرح ناز و دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام خواتین کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں محترمہ صائمہ نور مرکزی ناظمہ ویمن لیگ جنوبی پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں خواتین کا مردوں کے برابر حصہ ہے خواتین کو دین اسلام کی دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ تربیت کا فریضہ بھی سرا نجام دینا ہوگا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.