سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ضیافت میلاد اور نعتیہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ میلاد النبی ﷺ اور ضیافت میلاد کی اس منفرد تقریب کے میزبان 7 سال سے کم عمر کے بچے اور بچیاں تھیں۔ میلاد النبی ﷺ کی اس محفل کی مہمان خصوصی فضہ حسین قادری تھیں۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی صاحبزادی سُکینہ حسین قادری نے خوبصورت انداز میں نعت بحضور سرور کونین ﷺ پیش کر کے بے پناہ داد وصول کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے بچیوں کو تحائف دئیے اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر ویمن لیگ (ایگرز) کی جملہ عہدیداران کو مبارکباد دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم سٹی کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 15 اکتوبر 2018ء کو ہوا، جس میں صدر صفیہ رفعت، ناظمہ دعوت مسز زین العابدین، ایگرز کوآرڈینیٹر ثانیہ ناصر سمیت علاقہ بھر سے خواتین نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یوسی کوارڈینیٹر جادہ محترمہ سمعیہ ظفر، سابقہ صدر ویمن لیگ محترمہ مریم نعیم اور ڈپٹی کوارڈینیٹر Woice محترمہ تہنیزہ شاہد نے 22 اکتوبر 2018ء کو پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جادہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے کالج کی طالبات کو حلقہ درود و فکر اور درس قرآن کا آغاز کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ مسز زین العابدین نے 13 نومبر 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی اپنی تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور اپنی تنظیم کی نیک تمنائیں پیش کیں۔
منہاج القران ویمن لیگ کے ذیلی فورم Eagers کے تحت جہلم کی دو یوسز کوٹلہ فقیر اور جہلم سٹی میں بچوں کے لئے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں کڈز ریلیاں نکالیں گئیں اور محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ ان محافل میں چھوٹے بچوں نے اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درود پاک، قصیدہ بردہ شریف اور نعت کے نذرانے پیش کئے۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم کے مختلف علاقہ جات سعیلہ، ارسل ٹاؤن اور کوٹھہ گورسیاں میں جاری عرفان القران کورسز اور اکیڈمیز میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں خواتین کی خصوصی محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ ان محافل میں تلاوت کے بعد درود شریف، قصیدہ بردہ شریف اور نعتوں کے نذرانے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کئے گئے۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام جہلم کی دو یونین کونسلز کوٹلہ فقیر اور کالا گوجراں میں استقبال ربیع الاول کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم اور ایگرز جہلم کی میٹنگ تحریک منہاج القران جہلم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس میں ویمن لیگ اور ایگرز کی تحصیلی و یونین کونسلز کی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میلاد مہم کا ایجنڈا شامل تھا، جس میں سب کی مشاورت سے طے پایا کہ منہاج ویمن لیگ کا تحصیلی میلاد 23 دسمبر اور EAGERS JHELUM کا تحصیلی میلاد 30 دسمبر کو ہو گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، اجلاس میں 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے نائب صدر تحریک منہاج القرآن، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کو بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ فرح ناز نے کہا کہ محسن انسانیت حضور ﷺ کے میلاد کے موقع پر عالم اسلام کے سب سے بڑے اجتماع عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات اور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، عالمی میلاد کانفرنس میں ہزاروں خواتین شرکت کریں گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام دسویں سالانہ سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت آمنہ ہاشمی نے کی۔ مسز نصرت فردوس اور مسز رخشندہ قمر مہمان خصوصی تھیں۔ کانفرنس میں لاہور سے معروف خواتین سکالر اور نجی ٹی وی کی اینکر پرسن نرید فاطمہ نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میدان کربلا میں سیدہ زینب علیہا السلام نے جس صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا تاریخ اس کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔
جہلم کوٹلہ فقیر میں شروع ہونے والے 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نظامت تربیت سے علامہ محمود مسعود قادری (کوارڈینیٹر کورسز) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کو عرفان القران کورس کی بریفنگ دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم اور منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام کالا گوجراں میں شروع ہونے والے 40 روزہ عرفان القران کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نظامت تربیت کے کوارڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے مرکزی کوارڈینیٹر کورسز علامہ محمود مسعود قادری کی جہلم میں معلمین و معلمات برائے عرفان القران کورس کے ساتھ میٹنگ اور تربیتی نشست ہوئی۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت اور ناظم تحریک منہاج القران جہلم فاروق الحسن نے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Eagers کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایگرز کی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ ناصر نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کا لائحہ عمل بتایا۔ اجلاس میں نئے درود سرکلز کا قیام اور جہلم میں کڈز میلاد فیسٹیول کا انعقاد کے بارے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام جہلم میں عشرہ محرم الحرام کے دوران یوسی کوٹلہ فقیر سعیلہ جہلم کے 10 مختلف مقامات پر ’’محافل ذکر اہل بیت‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگراموں میں تلاوت کے بعد منہاج نعت کونسل جہلم نعت خوانی اور اہل بیت و اطہار کی بارگاہ میں منقبت پڑھنے کے فرائض انجام دیتی رہی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.