سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے فورم ایگرز کے زیرانتظام کڈز محفل میلاد کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں ننھے منے بچوں نے نعتیں پڑھیں اور اقصی دلشاد کوارڈینیٹر نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے سبق آموز واقعات سنائے۔ محفل کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام جہلم میں پہلی دفعہ بچوں کےلئے کڈز میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جہلم بھر سے بچوں نے بھرپور شرکت کی اور آقا کریم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ حلیمہ سعدیہ نے اپنی تحصیلی ٹیم کے ساتھ بطور مہمان خصوصی محفل میلادالنبی ﷺ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 30 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں خصوصی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ڈاکٹر فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ملک پاکستان میں خواتین کو ان کا جائز مقام نہیں ملا، خواتین کی تعلیم و تربیت پر توجہ نہ دینے والے ذمہ داران ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ خواتین کو مساوی حقوق دینے کا مطلب انہیں سیاسی، معاشی، سماجی سرگرمیوں میں مردوں کے مساوی کردار کی ادائیگی کا ماحول فراہم کرنا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان الہدایہ قرآن لرننگ کورس کی اختتامی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں یکم جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ قرآن کریم انسانیت کی ہدایت کیلئے نازل کیا گیا، اس کی تلاوت، اس کی سماعت، اس پر غور و فکر کرنا، اس کے معنی اور مطالب کو سمجھنے کی کوشش کرنا، اس کی تعلیمات سے زندگیوں کو روشن کرنا اور اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی کامیابی و کامرانی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام جہلم کی چار یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، کالا گجراں، جادہ اور جہلم سٹی میں 8 مختلف مقامات پر محافل میلاد کا انعقاد کیا۔ ان محافل کے انعقاد کا مقصد بچوں میں محبت و عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہے۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ 23 دسمبر 2018 کو مسجد المنہاج جادہ میں انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القران ویمن لیگ کی عہدیداران، ورکرز، رفقاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ محفل میں مرکزی نائب صدر منہاج ویمن لیگ راضیہ نوید نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام عرفان القرآن کورسز میں حصہ لینے والی طالبات کیلئے تقسیم اسناد کی تقریب مؤرخہ 23 دسمبر 2018 کو مسجد المنہاج جادہ جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں مسز زین العابدین (ناظمہ دعوت ویمن لیگ تحصیل جہلم) نے عرفان القرآن کورس کا تعارف، ضرورت و اہمیت اور افادیت شرکاء محفل کے سامنے پیش کیا۔ محفل میں جہلم کی تین یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، جہلم سٹی اور کالا گجراں میں جاری 40 روزہ عرفان القرآن کورسز میں شرکت کرنے والی طالبات کو اسناد بھی دی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس مکہ میرج ہال چکوال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خواتیں کی بہت بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، منہاج نعت کونسل کی رکن محترمہ سدرہ ظہوری نے دف پر آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں کلام پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے فورم ایگرز کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے معصوم اور اساتذہ کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں چھوٹے چھوٹے بچوں اور بچیوں نے شمعیں روشن کر کے شہدائے پشاور کو یاد کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔ بچوں نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لواحقین کے عزم اور حوصلے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ Woice کے زیراہتمام ماہ اکتوبر اور نومبر 2018ء میں مستحقین کی مالی امداد کی گئی۔ اس سلسلہ میں مستحقین کے ساتھ ماہ اکتوبر اور نومبر میں 40,500 روپے مالیت کا تعاون کیا گیا۔ Woice ٹیم کے ساتھ مالی معاونت کرنے میں محترمہ صاعقہ اظہر، ریحانہ عظیم، کرن منیر اور سیف اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے طرف سے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ سینئر رفقاء کے ساتھ مختلف یونین کونسل کے ذمہ داران اور قرآن سکالرز اور ایگرز ٹیم نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت شہزانہ عنصر نے حاصل کی جبکہ غوثیہ نعت کونسل، ایگرز نعت کونسل، امر زہرہ، پاکیزہ اشرف نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بھی سنایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عظیم الشان ’’محفل میلاد البنی ﷺ‘‘ مورخہ 25 نومبر 2018 کو گھلو ہال میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شاگرد تحریک منہاج القرآن کی عظیم سکالر نبیلہ ظہیر نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں مرکزی صدر ویمن لیگ محترمہ فرح ناز سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محترمہ صفیہ رفعت نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں، جس پر محترمہ فرح ناز نے ویمن لیگ جہلم کے کام کو خوب سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی۔ 17 اکتوبر 2018ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی قائدین نے کیک کٹنگ تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور تحریک اور قائد تحریک کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 35 ویں عالمی میلاد کانفرنس گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں لاکھوں فرزندان اسلام و عشاقان مصطفیٰ نے قافلوں کیساتھ جوق دو جوق شرکت کی جبکہ ہزاروں خواتین بھی کانفرنس میں شریک ہوئیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.