سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے لاہور پریس کلب کے باہر پر امن مارچ کیا گیا۔ یہ مارچ یوم خواتین کے موقع پر بعض خواتین کی طرف سے لہرائے جانیوالے قابل اعتراض پوسٹرز کے ردعمل میں کیا گیا۔ مارچ کی قیادت فرح ناز، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، زینب ارشد، انیتا الیاس، ڈائریکٹر وائس ثناء وحید، آمنہ بتول، نورین علوی، سدرہ کرامت نے کی۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام ’’خواتین معاشرے کا جزو لاینفک‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مسز فرح ناز، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ مسز فرح ناز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے راستے پر چلیں گی تب ہی معاشرے کا جزو لا ینفک بن سکیں گی۔ عورت صرف خاندان ساز نہیں بلکہ معاشرہ ساز ہے، تربیت یافتہ خاتون غیر معمولی نتائج دیتی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم اور ایگرز جہلم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب منعقد کی۔ جس میں مختلف یونین کونسلز سے منہاج ویمن لیگ کی ورکرز نے شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے قائد ڈے کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں کارڈز تقسیم کئے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یوسی مونن (کوٹھہ پرانا) میں محترمہ ریحانہ ذوالفقار کے گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 68 سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت اور ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ ناصر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ و ایگرز کے زیراہتمام جہلم کی یوسی جہلم سٹی میں قائم عرفان القران اکیڈمی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 سالگرہ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں بچوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام منہاج کالج آف شریعہ میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 68 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف سکالر اور ضلعی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ ہما اسماعیل نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں ان کی شخصیت کے جس بھی گوشے کا ذکر کریں ایک نیا جہان آباد نظر آتا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیرانتظام خواتین کا حلقہ درود منعقد ہوا، جس میں حلقہ درود کی تمام ممبران نے شرکت کی اور درود پاک پڑھا۔ اس موقع پر خواتین کو لیپ ٹاپ پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تربیتی خطاب بھی دکھایا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے قرآن سکالرز کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے قرآن سکالرز سے ان کے زیر نگرانی کورسز اور اکیڈمیز کی تفصیلات بارے تبادلہ خیال ہوا اور مزید بہتری کے لئے ہدایات بھی دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد حلقہ این اے 52 باغ جناح کے زیراہتمام حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین نے شرکت کی اور درود پاک پڑھا۔ حلقہ درود میں منہاج ویمن لیگ کی شکیلہ عظیم قادری نے خواتین کو قرآنی انسائیکلو پیڈیا کے متعلق بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جامعہ مسجد المنہاج جادہ جہلم میں ماہانہ درس عرفان القران کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے درس عرفان القرآن دیا۔ انہوں نے والدین کے حقوق پر خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راجن پور کے زیراہتمام حلقہ درود کا پروگرام ہو ا۔ جس میں ضلعی صدر اور ضلعی ناظمہ نے شرکت کی اور درود پاک پڑھا۔ حلقہ درود کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی پی پی 127 کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔
منہاج ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام دس روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی تقریبِ تقسیم ِ اسناد اورنگی ٹاون کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی محترمہ ثناء حفیظ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ناظمہ ڈسٹرک ویسٹ محترمہ نصرت اشفاق نے بھی شریک ہوئیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے ضلعی دفتر میں منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرارت صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم محترمہ صفیہ رفعت نے کی۔ اجلاس میں پچھلے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ لی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یوسی کوٹلہ فقیر میں قائم عرفان القران اکیڈمی کے زیراہتمام 5 روزہ آئیں دین سیکھیں کورس 25 دسمبر تا 29 دسمبر 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں محترمہ ثمینہ کوثر (قرآن سکالر) اور حافظہ ام زہرہ (قرآن سکالر) نے معلمات کے فرائض سرانجام دئیے۔ 5 روزہ کورس میں نماز، منتخب سورتیں، احادیث بمعہ ترجمہ، دعائیں اور بنیادی فقہی مسائل سکھائے گئے۔ کورس کے آخر میں شرکاء نے تحریری امتحان بھی دیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.