سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ 5 اگست تا 14 اگست 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں 120 مرد و خواتین اساتذہ کو بنیادی عربی قواعد کے ساتھ تجوید و قرات کے اصول سکھائے گئے۔ ان ’قرآن سکالرز‘ کے ذریعے سو سے زائد مقامات ’عرفان القرآن اکیڈمیز‘ کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام عشرہ محرم میں جہلم کے مختلف مقامات پر محافل ’’ذکر اہل بیت‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں جادہ، سعیلہ، قبرستان چوک، کوٹھہ پرانا، کوٹھہ گورسیاں اور کوٹلہ فقیر شامل ہیں۔ ان مقامات پر منعقدہ پروگراموں میں تلاوت کے بعد نعت خوانی اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی بارگاہ میں منقبت پڑھی گئیں۔ یہاں محرم الحرام کے حوالے سے مقررین نے مختلف موضوعات پر خطابات بھی کیے۔
مؤرخہ 6 ستمبر 2018 کو منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Eagers کے زیراہتمام 1965 کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یو سی قبرستان چوک میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہلم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ بچوں نے شہداء کے متعلق معلومات پر مبنی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقاریر کیں۔
جہلم میں مرکزی نظامت تربیت کے زیر نگرانی دس روزہ کامیاب عرفان القران کورس کے انعقاد کے بعد حافظ سعید رضا بغدادی کی ہدایت کے مطابق جہلم کے مختلف علاقوں کوٹلہ فقیر، قبرستان چوک، کالا گوجراں اور جادہ میں عرفان القران کورس کی سکالرز کے اعزاز میں پارٹیز اور میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام سکالرز نے عرفان القرآن کورس کا اپنا اپنا experience شیئر کیا۔ صدر ویمن لیگ نے آئندہ کا لائحہ عمل بتایا جس کے نتیجے میں عرفان القران Academies اور عرفان القران کورسز کے آغاز کا عزم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یو سی کوٹلہ فقیر میں صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم محترمہ صفیہ رفعت کی رہائش گاہ پر عرفان القران کورس کی سکالرز کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں تمام اسکالرز نے عرفان القرآن کورس کے حوالے سے اپنا اپنا تجربہ ڈسکس کیا
جہلم: عوامی تحریک ویمن لیگ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2017
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، ناظمہ فرحت دلبر قادری، فریدہ اکبر، حرا دلبر، ثناء اشتیاق، رانا کرامت علی، الطاف حسین و دیگرنے الائیڈ ہسپتال میں مریضوں میں کھانا تقسیم کیا۔ رانا رب نواز انجم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ظالم اور قاتل نظام کی قربانی ناگزیر ہے۔
منہاج القُرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم WOICE کے زیرِاہتمام جہلم میں مستحق بچی کی شادی کے لیے جہیز میں 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑوں سے معاونت کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام کمیونٹی سنٹر جی نائن ٹو اسلام آباد میں 13 اگست 2018ء کو ’یوم آزادی اور مستقبل کے معمار‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کی، جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب صدر راضیہ نوید تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ضلعی ناظمہ فرحت دلبر اعوان نے کہاکہ ایمان کی اساس کے تحفظ اور انتہاء پسندی اور دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے منہاج القرآن کی کارکنان اور وابستگان پوری دنیا میں اپنا دینی، قومی وملی فریضہ انجام دے رہی ہیں، تحریک کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قرآن وحدیث کی تعلیمات پر مبنی ملت اسلامیہ کو اتنا علمی وتحقیقی ذخیرہ فراہم کر دیا ہے کہ اب کوئی بھی دین دشمن، نظریاتی دہشتگرد اپنے مذموم اور مخصوص تخریبی ایجنڈا کی تکمیل کے لیے آئندہ نسلوں کو گمراہ نہیں کر سکتا۔
منہاج سسٹرز لیگ ناروے اوسلو کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کیساتھ خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر محترمہ باجی باسمہ حسن قادری بھی موجود تھیں۔ نشست میں منہاج سسٹرز لیگ ناروے Buskerud سے نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی منہاج نعت کونسل سسٹرز جہلم کے زیراہتمام اور محترمہ سمعیہ ظفر کے زیر نگرانی فن قرآت و نعت کورس 4 اگست کو اختتام پزیر ہوا۔ کورس کا دورانیہ دو ماہ پر مشتمل تھا، جس میں شرکاء کو قرآت، دف کے ساتھ نعت، دعائیں، 40 احادیث مبارکہ اور تجوید کے قواعد سکھائے گئے۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس برائے معلمین و معلمات کی افتتاحی کلاس کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے علم التجوید اور عربی گرامر کی کلاس میں لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے فورم ایگرز کے زیراہتمام سمر کیمپس یوسی قبرستان چوک جہلم اور یوسی کوٹلہ فقیر میں منعقد ہوئے، 7 روزہ سمر کیمپس میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت، ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ، ناظمہ نشر و اشاعت اور سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر تحریم رفعت اور ناظمہ دعوت راحیلہ زین نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.