سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بیت الزہرہ میں چھوٹے بچوں کیلئے الگ اعتکاف گاہ قائم کی گئی ہے جہاں سیکڑوں بچے اور بچیاں شریک ہیں۔ مؤرخہ 18 جون 2017ء کو کڈز اعتکاف کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سٹالز وزٹ کیے، بچوں سے گفتگو کی اور ان کی ورک شیٹس بھی چیک کیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین شہر اعتکاف میں ویمن لیگ کی تحصیلی ناظمات کیساتھ تنظیمی و تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن کی صدارت ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے اور مسز فضہ حسین قادری نے کی۔ اس نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ سنٹرل پنجاب سے اوکاڑہ، مریدکے، صفدر آباد، خانقاں ڈوگراں اور مانا والا کی تحصیلی ناظمات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے سالانہ شہر اعتکاف میں مردوں کے علاوہ ہزاروں خواتین بھی معتکف ہیں، جن کے لیے منہاج کالج برائے خواتین میں الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ منہاج کالج میں ہر سال خواتین کا شہر اعتکاف منعقد کیا جاتا ہے۔ مردوں کے شہر اعتکاف سے روازانہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روح پرور خطابات انہیں براہ راست دکھائے جاتے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 24 رمضان المبارک 20 جون 2017ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں قائم خواتین شہر اعتکاف ’’صبر، شکر، دعوت اور رفاقت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ شیخ الاسلام نے کہا کہ اعتکاف میں ہم اللہ سے لو لگانے آئے ہیں۔ اللہ کی سنگت کے لیے آئے ہیں۔ اللہ سے رشتہ اور ناطہ بہت بڑی سنگت ہے۔ آپ نے کہا کہ میں اللہ سے پیار سکھاتا ہوں۔ اللہ کے محبوب کا پیار سکھاتا ہوں، اللہ کیسے راضی ہوتا ہے، وہ راستہ بتاتا ہوں تاکہ اللہ کے حبیب سے ہمارے من جڑ جائیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف 2017ء میں ہزاروں معتکفین و معتکفات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لامحدود فضائل و کمالات عطا کیے۔ اللہ تعالیٰ نے جو فضائل، عظمتیں، رفعتیں، سعادتیں اور برکتیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا کیں، ان کا آج تک نہ کوئی شمار کر سکتا ہے اور نہ ہی قیامت تک کوئی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان و فضائل کا احاطہ کر سکے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں فرہدہ علی، طاہرہ شکور، شمائلہ انجم، حرا دلبر، اقرء اکرم، غلام محمدقادری، دلبر اعوان، جعفر حسین گجر، اشتیاق حسین، الطاف حسین بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام جامعہ منہاج الزہرا میں یکم رمضان المبارک تا بیس رمضان المبارک دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سیکڑوں خواتین شریک ہو رہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی صدر ہما اسماعیل نے دروس عرفان القرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کا فہم حاصل کرنے کیلئے دل صاحب قرآن کی محبت سے معمور ہونا چاہیے اس کے بغیر قرآن کا فہم حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارہ ’’وائس‘‘ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ رمضان پیکیج کی تقسیم کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ اللہ اور اس کے نبی ﷺ کا حکم ہے کہ ضرورت سے زیادہ مال مستحقین کو لوٹا دو، اسی میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی اور سوسائٹی کا امن ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور نے خانہ فرہنگ پشاور میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جس میں مرکز سے نظامت تربیت عرفان القرآن کورس کوآرڈینیٹر محمود مسعود قادری اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ کورآرڈینیٹر عرفان القرآن کورس محمود مسعود قادری نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علم کی فضیلت اور قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے والوں کی عظمت بیان کی، انہوں نے عرفان القرآن کورس کا تعارف اور اس کی خصوصیات بھی بیان کیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورسز ملک بھر میں جاری ہیں، اس سلسلہ میں راوی ٹاؤن لاہور میں بھی عرفان القرآن کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 18 مئی 2017 کو راوی ٹاؤن کے اسالید کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی جس کی صدارت مسز رفعت علی نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی حافظ سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس پر تعارفی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام گوشہ درود برائے خواتین کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 19 اپریل 2017 کو منعقد ہوئی جس کی صدارت مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے کی۔ تقریب میں محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ درۃ الزہرہ نے خصوصی شرکت کی۔ مادر تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری نے تقریب کی شرکاء سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کی مشن کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ورکرز کی تربیت کے حوالے سے ان کو چند ضروری نصیحتیں کیں، اس کے ساتھ گوشہ درود کے نظم و ضبط کے حوالے سے رہنمائی، ہدایات اور درود پاک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 28 سے 30 اپریل 2017ء کو تین روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں ملک بھر سے 140 ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔ کیمپ کا بنیادی مقصد گزشتہ تنظیمی کیمپ میں دیئے گئے ورکنگ پلان اور پراجیکٹس کے فیلڈ میں عملی نفاذ کا جائزہ لینا اور آئندہ آنے والے پانچ سالوں کیلئے ورکنگ کا لائحہ عمل تنظیمات کی مشاورت سے تیار کرنا تھا۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 14 اپریل 2017 کو کچا جیل روڈ پر رائل شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حافظ محمد سعید رضا بغدادی، محمود مسعود قادری اور کلثوم قمر نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا ورکرز کنونشن 30 مارچ 2017 کو تحریک منہاج القرآن جہلم کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی خواتین کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نے خواتین میں قرآنی علوم کی تعلیم و فروغ کے لیے ’الہدایہ پروجیکٹ‘ کا آغاز کیا ہے۔ پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب الہدایہ ریجنل آفس ڈیفنس لاہور میں 10 اپریل 2017 کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت مسز فضہ حسین قادری نے کی۔ تقریب میں سیاسیات، اقتصادیات، میڈیکل اور تعلیم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.