سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 19 مارچ سے 31 مارچ 2014 تک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے مرکز ی ناظمہ محترمہ راضیہ نوید کی طرف سے مقرر کردہ ناظمات کے ہمراہ مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور یونین کونسلز کی نئی باڈی بنانے کے ساتھ ساتھ علاقہ جات کی تقسیم، حلقہ درود وفکر، حلقہ فہم دین، ویڈیو پروگرامز کا تعارف اور سی ڈیز و لٹریچر کی تقسیم کا کام سر انجام دیا۔
لودہراں( ) پاکستانی قوم خود کشیاں کر رہی ہے اور عیاش حکمران میلوں ٹھیلوں میں مصروف ہیں۔ قوم سے کئے گئے وعدے حکمرانوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیے ہیں۔ قوم ان بے ضمیر حکمرانوں کو دفن کرنے کیلئے اُٹھ کھڑی ہوئی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے ان جھوٹے کاغذی لیڈروں کی حیثیت کو بے نقاب کر کے ان کی سیاسی موت کا سامان کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر سردار شاکر خان مزاری نے پاکستان عوامی تحریک کی احتجاجی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔
مورخہ 29 مارچ 2014ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم نے یومِ پاکستان کے حوالے سے ایک تقریری مقابلہ بعنوان "جو خواب تھا لاکھوں آنکھوں کا یہ وہ تو پاکستان نہیں" فاطمہ جناح گرلز کالج جہلم کینٹ میں منعقد کروایا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے فاطمہ گرلز کالج کے پرنسپل اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور تمام سٹاف اور طالبات کو عملی طور پر تحریک منہاج القرآن میں شمولیت کی دعوت دی اور آنے والے دنوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے ملنے والی انقلابی کال پر منہاج القرآن کے شانہ بہ شانہ چلنے کی دعوت دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحصیلی آفس گوجرہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے محترمہ سیدہ شازیہ مظہر نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اور ناظمہ ویمن لیگ گوجرہ بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں مصطفوی کارکنان کو انقلابی جانثاران کی تیاری کے حوالے سے خصوصی بریف کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی وفد 12 مارچ تا 18 مارچ 2014ء پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی مختلف تحصیلات میں انقلاب کا پیغام لے کر گیا۔ اس وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر شامل تھیں۔ جن علاقوں میں پروگرام کا انعقا د کیا گیا ان میں تحصیل جہلم، دینہ، گوجرخان، دولتالہ، چکوال، کلرکہار، چوآسیدن شاہ، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور شامل تھے۔ ان پروگرامزمیں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر تسبیحہ شفیق نے مہنگائی، کرپشن، دہشت گردی اور نجکاری کے خلاف منعقدہ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان کے قانون کے آرٹیکلD38 کے مطا بق ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے کے وہ عوام کو انکے بنیادی حقوق روٹی، کپڑا، تعلیم، صحت اور روزگار مہیا کرے، قائدِاعظم نے پہلی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اگر پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنانا ہے تو وسائل کو یکساں بنیادوں پر منصفانہ طریقے سے کروڑوں عوام میں تقسیم کرنا ہونگے، جبکہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر چند خاندانوں نے اپنی آمریت قائم کی ہوئی ہے، جو قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک غریبوں کا استحصال کرتے آرہے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نےکی۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نے خطاب بھی کیا۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء عائشہ شبیر نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی عدم توجہی اور نا اہلی کی بدولت آج ہزاروں نرسیں سڑکوں پر ہیں۔ مقدس پیشے سے وابستہ حوا کی ان بیٹیوں کے جائز مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ حکومت کے ایسے غیر سنجیدہ اقدامات ملکی تباہی میں آخری کیل ثابت ہونگے۔ اگر حکمرانوں نے نرسوں کے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا تواپنی ان بہنوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد بہت بڑا ظلم ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام اہم تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ بعد ازاں تمام خواتین نے مل کر تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں بلند آواز میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ اور ناظمہ دعوت منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور محترمہ سیدہ نازیہ مظہر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 10-A راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس باجی نورین ریاست کے گھر الہ آباد، پشاور روڑ منعقد ہوا۔ جس کی صدرات منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی صدر محترمہ گل رعنا نے کی، جبکہ ویمن لیگ کی دیگر عہدیداران کے علاوہ پی پی حلقہ سے بھی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز قاریہ طیبہ نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ سدرہ فاضل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض محترمہ مریم اسلم نے انجام دیے اور محترمہ ہریرہ باور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔
پا کستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء راضیہ نوید نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں ایک اچھوتا اور مقدس رشتہ عطا کیا ہے تاکہ عورت معاشرے میں تخریب کی بجائے تعمیر واصلاح کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ عورت کو چاہیے کہ شر م وحیاء کا پیکر بن کر تعلیمی، معاشی، اقتصادی اور معاشر تی میدان میں مردوں کا ہاتھ بٹائے تاکہ معاشرے کی ترقی میں فعال کردارادا کرسکے۔ معاشرے میں خواتین کے تقدس کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان عوامی تحریک رحیم یار خان کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن، غیر آئینی نجکاری اور دہشت گردی کی مذمت میں احتجاجی ریلی 2 مارچ کو خانپور اڈا سے ریلوے چوک تک نکالی گئی جس کی صدارت مرکزی صدر PAT شیخ زاہد فیاض نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چھ ماہ عوام کیلئے بہت گراں گزرے ہیں۔ بیرونی قرضوں، مہنگائی، دہشت گردی اور بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا۔ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کو ان مسائل سے نجات دلانے کیلئے نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ صلاحیت ہے۔ جعلی مینڈیٹ، بدترین دھاندلی اور فرسودہ نظام انتخاب کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچنے والے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ایسے میں نجات کا راستہ فقط انقلاب ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے زیراہتمام 02 مارچ 2014ء بروز اتوار سوشل میڈیا پر کام کرنے والے رضاکاران کے لئے تحصیل دفتر تحریک منہاج القرآن گوجرہ میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 40 سے زائد نوجوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ہدایات شامل تھیں۔
مورخہ 24 فروی 2014 کو منہاج القرآن ضلعی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدرات مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ سیدہ نازیہ مظہرہاشمی نے کی۔ اس کے علاوہ پی پی حلقہ جات سے ناظمین اور نائب ناظمین نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.