سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 17 جولائی 2014ء کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ ثنا وحید نے فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ کی ضلعی انچارج محترمہ ثمر سعید قادری کے ہمراہ مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کا دورہ کیا۔ انہوں نے طالبات کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انقلابی پیغام پہنچایا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام اہم تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ تنظیمات عائشہ شبیر اور ناظمہ دعوت سیدہ نازیہ مظہر نے خصوصی شرکت کی اور انقلاب کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔
مورخہ 23 جولائی بروز بدھ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر ڈویژن کی نگران انیلہ الیاس ڈوگر اور شمائلہ عباس نے خان پور، ہری پور، حویلیاں اور ایبٹ آباد میں تحصیلی عہدیداران و کارکنان سے میٹنگز کیں ۔ اس موقع پر انیلہ الیاس نے گفتگو کے دوران پاکستان کے معروضی حالات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے تصورات کی جھلک پیش کرنے سے قاصر ہے۔ حکمران آئین پاکستان کے باغی ہیں۔ انہوں نے عوام کے حقوق سے متعلق آئین پاکستان کے تمام آرٹیکلز کو عملاً معطل کر رکھا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران آئین سے نابلد ہیں، انہوں نے آئین پڑھا ہے اور نہ ہی وہ آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام انکو پانچ سال کیلئے پرچی کے ذریعے اقتدار میں تو لاتے ہیں اور یہ پانچ سال تک برچھی سے عوام کو چھلنی کرتے ہیں۔ حکمرانوں نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت معاہدہ عمرانی کی خلاف ورزی کی، اب وہ حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ ڈینگی مچھر کی خبر رکھنے والے کس طرح 14 لاشیں گرانے والوں سے بے خبر رہ سکتے ہیں، جنکی مرضی کے بغیر مچھر اور مکھی بھی ہل نہ سکتی ہو انکی مرضی کے بغیر 14 لاشوں اور 90 گولیوں کے زخمیوں کے ورثاء کی FIR کیسے کٹ سکتی ہے۔
جون 2014ء سوموار رات تقریباً 1:30 بجے سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ بغیر پیشگی اطلاع مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن اور رہائش گاہ قائد انقلاب کے اردگرد موجود سیکیورٹی بیریئرز کو ہٹانے کے نام پر دھاوا بول دیا۔ مرکز اور رہائش گاہ پر اس وقت صرف سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ پولیس افسران کو ماڈل ٹاؤن پولیس ہی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر دکھایا گیا جس میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر عدالتی احکامات کے مطابق سیکورٹی انتظامات کرنے کا کہا گیا تھا
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ گڑھا موڑ (وہاڑی) میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے کہا ہے کہ دنیا عالمی فٹ بال کپ کے میچ دیکھ رہی ہے اور معصوم فلسطینی اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ مغربی طاقتیں بے حس اور اسلامی دنیا خاموش ہے۔ امت مسلمہ کے کردار پر حیرت ہو رہی ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف کسی اسلامی ملک نے آواز نہیں اٹھائی۔ فلسطین میں اسرائیلی بربریت اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کے لیے یونین کونسل جادہ، کوٹلہ فقیر، محمدی چوک اور بوکن میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا، جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان محافل میں پر شہداء کی بلندئ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، بعض وزرا، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر پولیس افسران قتل عام کی منصوبہ بندی اور ہزار ہا پولیس اہلکار قتل اور دہشت گردی میں شریک ہوئے۔ ہماری ایف آئی آر، کمیشن، گواہ اور تفتیش الیکٹرانک میڈیا ہے۔ 23جون کو عوام اور سول سوسائٹی کو استقبال میں شریک ہونے سے ڈرایا گیا ہے۔ سیاسی بد معاشی، دہشتگردی اور ظلم و جبریت کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔ ملک کو مقتل گاہ نہیں بننے دیں گے چند افسروں کو او ایس ڈی بنا کر زخمیوں اور شہداء کے میڈیکل ریکارڈ میں رد و بدل کی ذمہ داری دے دی گئی۔
نیوجرسی میں منہاج ویمن لیگ کی تنظیم سازی 31 مئی 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر میں کی گئی۔ تنظیم سازی کے اجلاس میں ڈائریکٹر منھاج القرآن نیو جرسی سینٹر علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ بادالونا کے زیراہتمام مقامی سوک سینٹر میں سالانہ محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں بادالونا اور گردونواح کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین علامہ عبد الرشید شریفی نے قرآن پاک اور حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف گوشے بیان کئے۔
منہاج القرآن ویمن ونگ راولپنڈی کا ایک انتہائی اہم اجلاس صدر تہمینہ قیوم کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میںن ائب صدر عائشہ ندیم، ناظمہ گل رعنا، نائب ناظمہ عابدہ حریم، ناظمہ تربیت سامعہ احمد، ناظم دعوت ناہید مظہر، ایم ایس ایم کی حلیمہ سعدیہ و دیگر نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یکم جون 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد منہاج ماڈل سکول کھاریاں میں کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں اور منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ سسٹرز کی خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرہ کے زیراہتمام بیدارئ شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر ناظمہ ویمن لیگ PAT گوجرہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا دس نکاتی ایجنڈہ پڑھ کر سنایا، بعد ازاں شیخ االاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا 25 مئی والا خطاب بھی سنایا گیا۔ کنونشن کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام ضلع جہلم کی یونین کونسل جادہ، مونن اور جہلم سٹی میں محفل میلاد اور یونین کونسل کوٹلہ فقیر، محمدی چوک میں شب بیداری کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محافل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے کیا گیا، جبکہ مختلف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ علاوہ ازیں شرکاء محفل نے اجتماعی طور پر آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے گجرے پیش کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.