سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن وویمن لیگ بھنگالی شریف دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برائے خواتین کا انعقاد چوہدری وقار احمد کی رہائش گاہ پر کیا گیا جس میں خصوصی خطاب محترمہ سمیہ ظفر رہنما منہاج القرآن وویمن لیگ جہلم نے کیا۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض ہاجرہ محمود قریشی ناظمہ منہاج القرآن وویمن لیگ پی پی 4نے ادا کئے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز کراچی کے زیراہتمام یوم قائد اعظم کے موقع پر نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں انٹر کالجز تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز منیبہ اعظم نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، بعد ازاں عائشہ طالب نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر انوار احمد زئی چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں نور فاطمہ ناظمہ ویمن لیگ کراچی، مدیحہ نوید سابقہ ناظمہ ایم ایس ایم سسٹرز کراچی، سارہ نوازش لیکچرر کراچی یونیورسٹی انگلش ڈیپارٹمنٹ، مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کی ٹیچرز اور کراچی کے ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کی ایم ایس ایم سسٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھنگالی شریف حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادر چوہدری عبدالحمید کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ محفل کی صدارت مسز سید عبدالقادر شاہ ہمدانی (مرحوم) مائی صاحبہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔
18 دسمبر 2014ء بروز جمعرات ساؤتھ ایشیا پارٹنرشپ پاکستان ڈسٹرکٹ فیصل آباد نے پشاور سکول میں ہونے والی درندگی اور بچوں کو شہید کرنے کے خلاف ایک سیاسی بیٹھک کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ رشید اور جنرل سیکرٹری محترمہ ثمر سعید قادری نے شرکت کی۔ اس بیٹھک میں حقوق انسانی اور پاکستان میں ان کی عدم دستیابی پر اظہار خیال اور بحث کی گئی اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔
سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم پھولوں کی یاد میں 18 دسمبر بروز جمعرات کو فیصل آباد گھنٹہ گھر میں پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی طرف سے ریلی منعقد کی گئی جس میں کئی خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر روبینہ رشید اور جنرل سیکرٹری محترمہ ثمر سعید قادری نے کی۔ اس ریلی میں معصوم بچوں کے لیے فتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی اور مشعلیں بھی روشن کی گئیں۔
منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے مورخہ 19 دسمبر 2014ء کو سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ قرآن خوانی کے بعد سوشل میڈیا کی سینئر ممبر محترمہ عائشہ اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس دل دہلا دینے والے واقع پر افسردہ ہے اور معصوم بچوں کو شہید کرنے پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔
پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی صدر راضیہ نوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکمران جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور دوہرے معیار ترک کر دیں۔ حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی وجہ سے دہشت گرد گلیوں، بازاروں سے ہوتے ہوئے بچوں کے سکولوں تک آن پہنچے ہیں۔ حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے تو چوڑیاں اور دوپٹے لے کر گھر بیٹھ جائیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ فیصل آباد کے زیراہتمام صدر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ ڈاکٹر روبینہ رشید کی زیرصدارت تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے منشور، اہداف، مستقبل میں پارٹی کے مقاصد اور امور ذمہ داری پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت آئی تو پہلے مہینے پانی، بجلی، گیس کے آدھے بل غریب عوام کو ملیں گے۔ 90 دن کے اندر اندر ڈپو قائم کیے جائینگے جہاں غریب شہریوں کو آٹا، چاول، چینی، گھی، دالیں، کپڑا، تیل آدھی قیمت پر ملے گا۔ ہائیکورٹ کا بنچ ضلع اور سپریم کورٹ کا بنچ ڈویژن کی سطح پر قائم ہو گا۔ سیشن جج کی عدالتیں تحصیل کی سطح پر لگیں گی، بلدیاتی نظام کو اتنا مضبوط بنا دینگے کہ ایم این اے اور ایم پی اے ان پر رشک کرینگے۔ زیادتی کی صورت میں ایس ایچ او 24 گھنٹے کے اندر ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہا تو نوکری سے جائے گا۔
17 جون سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 5 ماہ مکمل ہوجانے پر حکومتی دہشت گردی اور سفاکانہ کارروائیوں میں شہید ہونیوالے جوانوں، خواتین، معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت کیلئے اور قائد انقلاب ڈاکٹر طاہرالقادری کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام ملک کے تمام بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، کراچی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالا، گجرات اور جہلم میں پریس کلب کے باہر پرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ہزاروں خواتین نے بینرز، کتبے اور پھول اٹھا کر شہداء کے ساتھ اظہار عقیدت و محبت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ ملک گیر تحریک میں تبدیل ہوا۔ ڈیل اور پیسوں کی الزام تراشی پر کروڑ بار لعنت۔ پوری دنیا کی حکومتوں کا سرمایہ بھی میرے جوتے کا سودا نہیں کر سکتا۔ کمانڈر ہوں محاذ بدلا جنگ جاری ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد کے جلسہ میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام پاکستان عوامی تحریک کو اکثریت دلوائیں سب سے پہلے ہزارہ صوبہ کا تحفہ دوں گا۔ گھر نہیں جا رہا شہر شہر جا رہا ہوں۔
پاکستان عوامی تحریک کے 14 اگست کو انقلاب مارچ میں پاکستان کی 25 سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ 25 سیاسی و جماعتوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سے اکٹھے نکلیں گے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر افتخار شاہ بخاری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب مارچ میں مسلم لیگ (ق )، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، سنی تحریک، تحریک صوبہ ہزارہ کے علاوہ 25 سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ نکلیں گے اور 18 کروڑ عوام کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں، دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے۔
مورخہ یکم اگست 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک وویمن ونگ گوجرہ کی جانب سے ایک ہنگامی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انقلاب کے حوالے سے حتمی تیاریوں کا جائز ہ لیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران وویمن لیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ میٹنگ میں شریک نگران وویمن لیگ نے اپنی اپنی کارگردگی رپورٹ پیش کی۔
پاکستان عوامی تحریک جہلم (خواتین ونگ) کی مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوخواتین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب کی فائنل کال میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ انقلاب کی فائنل کال کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین خواتین ونگ پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.