سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 26ویں یوم تاسیس کو دنیا بھر میں تحریکی وانقلابی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کو یوم تاسیس کی خصوصی مبارکباد پیش کی اور دعا کی۔ 26 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر تقریب کا انعقاد کیا جس میں دختر شیخ الاسلام محترمہ فضہ حسین قادری اور محترمہ سکینہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے نے محرم الحرام میں ناروے بھر میں جہاں شھادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مختلف کانفرنسز کا انعقاد کیا وہاں منہاج القرآ ن انٹرنیشنل اوسلو ناروے میں خواتین کے لئے اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس کوئینز آف کربلا کانفرنس کا انعقاد کر کے نئی مثال قائم کر دی۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی، انتخابی اور اشرافیہ کی آمریت مسلط ہے، جمہوریت کا وجود نہیں البتہ مجبوریت کا نظام مسلط ہے جو عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہاہے۔ آئین کے آرٹیکل 38 کا انقلاب لائیں گے جسکے بعد عوام کی حکومت عوام میں سے عوام کیلئے بنے گی۔ 65سال سے مثبت تبدیلی کا راستہ روکنے والے اب عوامی سیلاب میں بہنے والے ہیں۔ لاہور کے غیور عوام نے کرپشن اور مہنگائی کی آگ میں جلانے والے مقتدر طبقے کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ لاکھوں افراد کا ٹھاٹیں مارتا عوامی سمندر پاکستان عوامی تحریک کی آواز انقلاب پر اعتماد کا مظہر ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی، کرپشن اور لا قانونیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ ریلی ناصر باغ تا اسمبلی ہال ہو گی جس سے ڈاکٹر طاہرالقادری خطاب کریں گے۔ ریلی میں 40 سے زیادہ مزدور، کسان، طلبہ، تاجر، سماجی اور سیاسی جماعتوں سمیت عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر شریک ہے۔ نوجوان، خواتین، بچے، بوڑھے اور تمام ریلی کے شرکاء آئین کے آرٹیکل 38 کا نفاذ چاہتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ وہ مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف تنگ آ چکے ہیں۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فیس بک پیج (FB/TahirulQadri) پر فینز کی تعداد ایک ملین ہونے پر ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین نے تمام صارفین و رضاکاران سوشل میڈیا کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی لیڈروں میں سب سے زیادہ جس شخصیت کو سوشل میڈیا پہ ڈسکس کیا جا رہا ہے وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہیں۔
کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے باجی گلشن ارشاد نے کہا کہ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) دور حاضر کی خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں، وہ تقوی، طہارت، زہد و ورع، حق پر ڈٹ جانے اور باطل سے ٹکرانے کے پیغام کی امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے اسی پیغام کی امین بن کر وقت کے یزیدی نظام سے ٹکرانے کا جذبہ لیکر سرگرم عمل ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جوہر ٹاؤن (سیکٹر سی) لاہور کے زیراہتمام سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمانان خصوصی محترمہ پروفیسر زاہدہ حمید شیخ (سماجی ورکر، سابقہ پروفیسر جی سی یو)، محترمہ خانم سکینہ مہدوی (راہنما مجلس وحدت المسلمین) نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت محترمہ عائشہ شبیر (مرکزی ناظمہ تنظیمات منہاج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد منہاج نعت کونسل ویمن لیگ جوہر ٹاؤن نے ہدیہ نعت پیش کی۔ محترمہ راشدہ باجی نے ابتدائیہ کلمات ادا کیے اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ محترمہ خانم سکینہ مہدوی نے منہاج القرآن کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کی اور سیدہ زینب کے اسوہ پر روشنی ڈالی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام سالانہ دختر بتول سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر فاطمہ سجاد، روبینہ خاکی، ڈاکٹر ریحانہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن لیگ کردار زہرہ علیہا السلام اور جرات زینب علیہا السلام کی امین ہے اور موجودہ دور میں حسینیت کا شعور بیدار کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں تجدید احیائے دین کیلئے اسکی خدمات سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔
محترمہ شاہدہ نعمانی کو کراچی یونیورسٹی سے مورخہ 04 دسمبر 2013ء کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی تکمیل پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہدہ نعمانی منہاج القرآن انٹرنیشنل کی خواتین ونگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں جس پر منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ذکر حسین رضی اللہ عنہ ذکر مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے اور محبت حسین رضی اللہ عنہ محبت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آقا ء علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ حسین رضی اللہ عنہ مجھ سے ہے اور میں حسین رضی اللہ عنہ سے ہوں۔ جس نے حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کی گویا اس نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اور جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی۔
مورخہ 10 نومبر 2013 کو منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا سپین کے زیرِ اہتمام سالانہ شہادت امام حسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرد و نواح سے بھی خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القرآن سسٹرز لیگ اور منہاج القرآن چلڈرن لیگ نے اپنے خوبصورت انداز میں جگر گوشہٌ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں منقبت کی صورت میں عشق حسینی کا اظہار کیا۔
نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء کو پیغام دیا کہ موجودہ دور میں بھی خواتین کو ظالم سامراج اور وقت کے یزیدوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری موجودہ دور میں ظالم نظام کے خلاف علم بغاوت بلبند کئے ہوئے ہیں اور خواتین کو بھی سیدہ زینب علیہا السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس معرکہ حق و باطل میں شریک ہونا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام 17 نومبر کو مصطفوی کارکنان کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مسز ریحانہ جاوید ناظمہ لیاری ٹاون، مسز رضوانہ شاہد ناظمہ دعوت، ثمینہ عباس مصطفوی منہاج نعت کونسل نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن کراچی کے زیراہتمام حلقہ درود وسلام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نےشرکت کی۔ حلقہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں اجتماعی طور پر درود وسلام کے گجرے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاؤن ریحانہ جاوید اور جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔
صدر ویمن لیگ لیہ باجی نگہت نے کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی امین ہے اور سیدہ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے امتِ مسلمہ کی تمام بیٹیوں کو اس پُر فتن دور میں یزیدی نظام کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ و سیرت کی پیروی ہی متاع حیات ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.