سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہر اعتکاف میں 23ویں شب رمضان المبارک کی مناسبت سے سالانہ محفل نعت منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام نے اپنی نئی کتاب حدیث معارج السنن للنجاۃ من الضلال والفتن (عقائد و اعمال، حقوق و فرائض، اخلاق و آداب، اذکار و دعوات اور معاملات و عمرانیات) کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علم حدیث کی بارہ، تیرہ سو سال کی تاریخ میں لکھی جانے والی یہ منفرد کتاب ہے۔ جس میں عقائد و معاملات، عبادات سمیت دین کے ہر عملی گوشہ کو حدیث نبوی سے لیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام نے معتکفین و معتکفات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقا علیہ السلام نے فرمایا کہ فتنوں کے دور میں جو حکمران ہوں گے وہ امانت کھا جائیں گے۔ وہ وعدہ خلافی کریں گے۔ سارے بے ایمان ٹولے آپس میں ہاتھ کی انگلیوں کی طرح جڑ جائیں گے۔ ان کا ایجنڈا ایک ہو جائے گا۔ جب ایسا زمانہ آ جائے تو پھر ان لوگوں کا ساتھ دو، جو حق پر ہوں۔ یہ نہ دیکھو کہ عامۃ الناس نے کن کو ووٹ دیئے ہیں۔ عوام کی رائے کی پیروی نہ کرو بلکہ دوزخ کی آگ سے بچنے کی فکر کرو۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں موجود مردوں کی طرح عورتوں کی بھی ہزار ہا تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی اعتکاف گاہ میں آنے کا مقصد انفرادی عبادات کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت کے ساتھ بھی رشتہ مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت تک پہنچنے کا راستہ اتباع صالحین، اتباع صحابہ اور اتباع سنت میں مضمر ہے۔ اتباع آپ علم سے حاصل کرسکتے ہیں اور یہ علم علم نافع اور قرب الہی کا باعث تب بنتا ہے جب بندہ ادب کو اپنی زندگی میں شامل کرلیتا ہے، وہ جس قدر مؤدب ہو جاتا ہے اسی قدر علم کی فہم و ادراک کے باعث وہ شخص قرب الہی حاصل کر لیتا ہے۔
شیخ الاسلام نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم نافع ادب سیکھنے سے آتا ہے۔ علم کے طالبو، محنت اور ریاضت کے بغیر علم نافع نہیں ملتا۔ علم نافع صرف مومن کو نصیب ہوتا ہے۔ امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر آپ علم نافع چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی زندگی میں عبودیت کی حقیقت کو لازم کر لو۔ جب بندہ خود کو اللہ کی ملکیت میں دے دیتا ہے تو پھر اس پر دنیا کی مصیبتیں اور مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔ پھر اس کی زندگی سے ریاکاری دور ہوجاتی ہے۔
ہزاروں لوگ جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ معتکف ہو گئے اس طرح حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا 23واں شہر اعتکاف لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام آباد ہو گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری روزانہ بعد از نماز تراویح درس قرآن و تصوف دیں گے۔ ان کے خطابات ویمن اعتکاف گاہ میں بڑی LED سکرینز کے ذریعے براہ راست سنیں جائیں گے جبکہ انکے خطابات www.minhaj.tv کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست سنے جائیں گے۔
شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 2000 نوجوان سیکیورٹی کی ڈیوٹی دیں گے۔ شہر اعتکاف میں مختلف جگہوں پر کیمرے لگا دئیے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے پولیس کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی پر مامور ہوگی۔ مرد و خواتین کی اعتکاف گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا دئیے گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کا شہر اعتکاف کل(منگل) جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں آباد ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی معیت میں ہزاروں مرد و خواتین عید کا چاند نظر آنے تک حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے (شہر) اعتکاف کے مکین بن جائیں گے۔ بیرون ملک سے بھی سینکڑوں کی تعداد میں معتکفین لاہور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی قادری نے غزوہ بدر معرکہ حق و باطل کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریکِ منہاج القرآن پھالیہ کے زیراہتمام ہونے والے دروسِ عرفان القرآن کی اختتامی نشست کمیٹی پارک پھالیہ میں 25 جولائی بروز جمعرات بعد از نماز ِ فجر منعقد ہوئی، جس میں مرد و خواتین کے ساتھ مقامی علماء میں قاری سکندر جلالی، علامہ ابو العرفات مخدوم، علامہ عبدالرزاق، مفتی اکرام اللہ زاہد، قاری غلام نبی مجاہد القادری، علامہ ابوذر غفاری، علامہ عبدالحمید قمر سیالوی، علامہ ایم اے رضا سیالوی، پیر سید قیصر شاہ، پیر طارق محمود کدھر، پیر صاحبزادہ احمد ہاشمی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام حضرت سیدہ بی بی زینب رضی اللہ عنہ اور صحابی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے مزار پر حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تسبیحہ شفیق نے سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار پر حملہ کو انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مذموم ترین عمل سے پوری دنیا میں آباد مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔
شام میں حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام آبپارہ چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس انسانیت سوز واقعہ کے خلاف خواتین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور حکومت شام سے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملہ کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔
شام میں حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس انسانیت سوز واقعہ کے خلاف خواتین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور حکومت شام سے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملہ کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔
علامہ محمد اعجاز قادری نے دروس عرفان القرآن کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں میں صحابہ جیسا عشق مصطفی پیدا ہو تو فضائے بدر آج بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ بدر جیسی فتح و نصرت کے لیے ایمان کی وہ کیفیت چاہیے جو صحابہ میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن عالم اسلام میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ ایمان کی وہ شمع روشن کر رہی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک شام میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا بد ترین المیہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.