سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 12 جولائی 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر رجانہ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) کے زیر انتظام مورخہ 12 جولائی 2012ء کو مرکز المصطفیٰ میں عظیم الشان ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں گردونواح کی مسلم کمیونٹی کے علاوہ تنظیمی وتحریکی احباب نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہانگ کانگ) کے زیر اہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر (کھوائی چنگ، ہانگ کانگ) میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بسلسلہ شب برات منعقد ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2012ء کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تنظیم سازی کی گئی۔ تنظیم سازی کی ان تقاریب میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن عباس پور کے صدر، ناظم تحریک منہاج القرآن پلندری، اور دیگر تحریکی احباب بھی تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام فتح جنگ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام حسن ابدال میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور ناظم تحریک منہاج القرآن (حسن ابدال) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 11 جولائی 2012ء بروز بدھ لتھوینیا کی خاتون نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین کے ہاتھوں اسلام قبول کیااور کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 11 جولائی 2012 کو عرفان القرآن کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد خواتین کی اخلاقی و روحانی تربیت رجوع الی القرآن، فیلڈ میں معلمات کی تیاری اور حلقات عرفان القرآن کے فروغ کے لئے تیار کرنا تھا۔ اس کورس میں پاکستان بھر سے تقریباً 80 طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام پنڈدادنخان میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور ناظم تحریک منہاج القرآن (پنڈدادنخان) نے کی۔
ڈاکٹر حمید اللہ کی شخصیت بحث وتمحیص کا بے مثال پیکر ہے، انہوں نے علم وتحقیق کے میدان میں وہ کارنامے سرانجام دیئے جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتااور محققین ڈاکٹر حمید اللہ کے مزید کارناموں کو ابھی منظر عام پر لانے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف علماء ومشائخ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل(حیدر آباد، انڈیا ) کے زیر اہتمام مورخہ 09 جولائی 2012 کو منعقد ہونے والی ڈاکٹر حمید اللہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 07 جولائی 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر اباراکی کین کی جامع مسجد المصطفیٰ میں شب برات کا تاریخی اجتماع منعقد ہوا جس میں ٹوکیو،گماکین، چیباکین، یوکی شو، سائتاماکین اور اباراکی کین سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ریجوایملیامودنہ، اٹلی) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 07 جولائی 2012ء کو کلچرل سنٹر کارپی میں منعقدہوا، جس میں جملہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شعبان حبیب الرحمن نے حاصل کی، محمد افضال سیال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (یونان) کے زیراہتمام مورخہ 06 جولائی 2012ء کوشب برات کے سلسلہ میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جس میں کپسیلی، الف سینا، کروپی، اینوفیتا، تھیوا، ماراتھونا اور نیا ماکری کی تنظیمات اور کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام تاحیات رفیق حضرت حسین کے گھر مورخہ 06 جولائی 2012ء کو حلقہ درود قائم کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میاں طاہر یعقوب نقشبندی نے خصوصی شرکت کی جو ان دنوں اپنے نجی دورہ پر جاپان آئے ہوئے ہیں۔
مورخہ 05 جولائی 2012 بروز جمعرات ایک ویلکم پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ان سات احباب کے علاوہ علامہ چودھری رازق حسین،زاہد محمود چشتی، راحت حسین، صابر حسین، سہیل یعقوب،فلک شیر، غلام فرید، عدنان صابر، وقاص شوکت، علی رضا، قاری نور الامین قادری کے علاوہ دیگر تنظیمی وتحریکی احباب نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.