سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منصورہ آباد (فیصل آباد) میں عرفان القرآن کورس کا آغاز 10 جون 2012ء سے ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب علیمیہ فاؤنڈیشن ہائی سکول میں کی گئی۔
علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے مورخہ 15 مئی 2012ء کو سندھیلیانوالی اور پیرمحل کا دورہ کیا اور ان شہروں میں جاری کلاسز کا وزٹ کیا جبکہ محمد سلیم صدر تحریک منہاج القرآن سندھیلیانوالی اور علامہ عبدالماجد معلم عرفان القرآن کورس بھی اس وزٹ میں شریک تھے
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 07 جون 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال میں منعقد ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں قائمقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 5 جون 2012ء کو واہگہ ٹاؤن میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز ہوا، جس کی افتتاحی تقریب نور پور گاؤں میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، مرکزی نائب ناظم دعوت وتربیت علامہ افضال احمد قادری نے خصوصی شرکت کی
منہاج ایجوکیشن سکول سسٹم کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول پسرور میں 4 جون 2012ء کو عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، معلم عرفان القرآن کورس علامہ محمد بشیر قادری، پرنسپل منہاج ماڈل سکول پسرور محمد منور نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء کو انمول میرج ہال پتوکی میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورسز منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملتان شریف میں مورخہ 30 اور 31 مئی 2012ء کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات آئیں دین سیکھیں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 29 مئی 2012ء کو بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 28 مئی 2012ء کو خانقاہ شریف ضلع بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، معلم آئیں دین سیکھیں کورس سید طیب حسین شیزاری نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 28 مئی 2012ء کو لال سوہانرہ بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 27 مئی 2012 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک روزہ معلمین ومعلمات ٹریننگ کیمپ آئیں حدیث سیکھیں کورس منعقد ہوا، جس میں 256 معلمین ومعلمات شریک ہوئے۔ کیمپ کا دورانیہ 9am تا 5pm تھا جس میں شرکاء کو مختلف سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز مورخہ 28 اپریل 2012ء بروز ہفتہ کو ہوا۔ جس میں علامہ غلام ربانی تیمور مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت، علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت (ویمن لیگ) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سہ روز ٹریننگ کیمپ معلمات منہاج اسلامک سنٹر مصطفی آباد عزیز بھٹی ٹاؤن B میں منعقد ہوا جس کی تقریب تقسیم اسناد 11 مئی 2012ء کو منعقد کی گئی۔ اس ٹریننگ کیمپ میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے تدریس اور ٹریننگ کے فرائض سرانجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 03 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال پر منعقد ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی ماہانہ میٹنگ 03 مئی 2012ء کو مرکز TMQ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.