سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن قصور کے زیراہتمام 25 دسمبر 2011ء بروز اتوار بابا بلھے شاہ بلدیہ ہال قصور میں ورکرز کنونشن اور آئیں دین سیکھیں کورس کی بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل قصور سے تمام عہدیداران اور کارکنان تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر19 تا 30 دسمبر 2011ء معلمین عرفان القرآن کورس کے لیے 12 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز 19 دسمبر سے ہو چکا ہے، جس کا اہتمام نظامت دعوت و تربیت کے شعبہ عرفان القرآن کورسز نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ 365 ماڈل ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کے طلبہ نے 11 دسمبر 2011ء کو روحانی و تفریحی وزٹ کیا۔ طلبہ کے ساتھ معلم کورس ھذا محمد شریف کمالوی اور محمد اشتیاق الازھری لیکچرر کالج آف شریعہ بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کمالیہ کے زیراہتمام پیغام شہادت امام حسین علیہ السلام اور بیداری شعور کانفرنس مورخہ 6 دسمبر 2011ء کو (714 گ ب، کمالیہ) میں منعقد ہوئی جس میں چودھری منصور صدر تحریک منہاج القرآن کمالیہ، صفدر علی ڈوگر نائب ناظم تحریک منہاج القرآن کمالیہ، ڈاکٹر فاروق ناظم نشرواشاعت، فوجی محمد اشرف ناظم دیہی علاقہ جات، چوہدری عبدالشکور رہنما پاکستان عوامی تحریک، سعید ہاشمی ناظمہ امور خواتین کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت کی۔ مرکز سے علامہ محمد شریف کمالوی ناظم عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 3 دسمبر 2011ء گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئرنائب ناظم تربیت نے ایک دن کا وزٹ کیا اور گوجرہ میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات شہید ملت ہائی سکول بیدیاں روڈ لڈھر میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات ایوبیہ لرننگ ایجوکیشنل سکول سسٹم کرباٹھ میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام 29 اکتوبر 2011ء ہفتہ کو مونگی بنگلہ گوجرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیاگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں مونگی بنگلہ سے شاہد فاروق، محمد ارشاد چوہدری، علامہ مشتاق احمد قادری اور دیگر تحریکی کارکنان نے شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام جامعہ مسجد صادق گلبرگ میں تین ماہ کا عرفان القرآن کورس ہوا جس کی اختتامی تقریب 28 اکتوبر 2011ء بروز جمعۃالمبارک منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ فیصل آباد کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کورس کے شرکاء نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام 3 روزہ "آئیں دین سیکھیں" کورس چورہ نمبر 1 (نزد جامع مسجد بھنگالی شریف) میں منعقد کیا گیا، جس کی اختتامی نشست میں وادی حسین قریشی، چوھدری محمد اسحاق (ناظم تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4)، ڈاکٹر محمد صالح قریشی، قاری محمد اکرم (ناظم عرفان القرآن کورس ضلع راولپنڈی) ہیڈ ماسٹر محمد یعقوب قریشی، قریشی برادران اور کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیر اہتمام 15 روزہ تربیتی کیمپ برائے معلیمن و معلمات عرفان القرآن کورس یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء منعقد ہوا جس کی تقریب تقسیم اسناد 15 اکتوبر 2011ء بروز ہفتہ منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالغفار چشتی نے حاصل کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاسز کا اہتمام کیاگیا جس کے لیے محمد شریف کمالوی مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت نے 15 دن کا وزٹ کیا اور راولپنڈی میں مختلف سکولز اور کالجز میں تعارفی لیکچرز دئیے۔ یہ تعارفی لیکچرز یکم اکتوبر تا 15 اکتوبر 2011ء تک تھے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے زیراہتمام ایک روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمین ومعلمات آئیں دین سیکھیں کورس 9 اکتوبر 2011 کو سٹی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں کثیر علماء مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ضلع راولپنڈی سے تمام فورمز علماء کونسل، ویمن لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی نمائندگی تھی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے تحت معلمین اور معلمات کیلئے دس روزہ تربیتی کیمپ راولپنڈی میں شروع ہوگیا ہے۔ کیمپ کا انعقاد راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹریٹ کیا گیا، جہاں مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم علامہ محمد شریف کمالوی تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کی یونٹس سیری اور یونٹ دربار مائی طوطی صاحبہ نے باقاعدہ حلقات درود و سلام و فکر کا با قاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر دونوں یونٹس کی تنظیم نو کا عمل بھی قیام میں لایا گیا۔ یونٹ سیری کے حلقہ درود و سلام و فکر کی نظامت کی ذمہ داری شہباز احمد چوہدری جبکہ یونٹ مائی طوطی صاحبہ دربار کی نظا مت کی ذمہ دار ی سعید اعظم کو سونپی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.