سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن 370 ج۔ ب طارق آباد گوجرہ کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کا اہتمام کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب 20 ستمبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ عرفان القرآن کورس محمود احمد کی رہائش گاہ پر کروایا گیا جس میں دارالعلوم نوریہ رضویہ فیصل آباد کی فاضلہ محترمہ ماریہ مشتاق فاضلہ نے تدریس کے فرائض سرانجام دئیے۔
تحریک منہاج القرآن واہگہ ٹاون یو سی 5 برکی کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد اور واہگہ ٹاون کے دفتر کی افتتاحی تقریب 11 ستمبر 2011ء کو جامع مسجد برکی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم منہاج القران واہگہ ٹاون سی مجیب الرحمان نے کی جبکہ ناظمہ منہاج القران واہگہ ٹاون سی محترمہ آمنہ باجی مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن علماء کونسل نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام عمر سکول سسٹم بہادر آباد پنجاب سوسائٹی میں عرفان القرآن کورس کی سہ ماہی اختتامی تقریب 11 ستمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی قائدین محمد رمضان ایوبی ناظم دعوت لاہور، محمد اصغر ساجد ناظم نشتر ٹاؤن لاہور، علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم و عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام 27 روزہ اسلامک لرننگ کورسز کا اختتام ہو گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام فتح جنگ کے محلہ سنبلاں اور محلہ رحمانیہ مسجد میں اسلامک لرننگ کورسز کا انعقاد رمضان المبارک میں کیا گیا۔
ظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام 2، اگست تا 4، اگست 2011ء تک کھوئیرٹہ جامعۃ الکوثر للبنات میں بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل تین روزہ کو رس آئیں دین سیکھیں کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا دورانیہ ڈیرھ سے دو گھنٹے پر مشتمل تھا۔ کورس میں شامل ہونے والی ادارے کی طالبات اورمعلمات کی تعداد ساٹھ سے زائد تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کمالیہ کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر کمالیہ میں 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 30 جولائی 2011 بروز اتوار کو منعقد کی گئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی، ڈویژنل ناظم تحریک انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی کوآرڈنیٹر رانا محمد ندیم، تحصیلی صدر چوہدری منصور، تحصیلی ناظم رجب علی، سابق تحصیلی امیر الحاج ظہور الحسن قادری اور ویمن لیگ کمالیہ سمیت تمام فورمز نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 30 جولائی 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں ہونے والی تقریب کا آغاز نماز عشاء کے بعد شب 9 بجے ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام 23 جون کو کوٹلی آزاد کشمیر میں بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل تین روزہ کورس "آئیں دین سیکھیں" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس تین مختلف مقامات فاطمۃ الزہراگرلز کالج، الزہرا اکیڈمی اور کوٹلی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 22 جولائی 2011 کو نواں پنڈ کھوکھراں نشتر ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ محمد رمضان ایوبی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن لاہور اور محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام غوثیہ ویلفیئر سوسائٹی عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلے میں 21 جولائی 2011ء کو مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت و ڈائریکٹر کورسز علامہ حافظ محمد شریف کمالوی، ناظم دعوت لاہور محمد رمضان ایوبی اور مرکزی نائب ناظم تربیت و معلم کورس آئیں دین سیکھیں و عرفان القرآن کورس حافظ محمد کوکب نورانی نے عزیز بھٹی ٹاون میں عرفان القرآن کلاس کا دورہ کیا۔
نظامت دعوت و تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں تربیتی کیمپ برائے معلمات" آئیں دین سیکھیں" کورس منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 150 معلمات نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں تربیت اور تدریس کے فرائض محمد شریف کمالوی مرکزی انچارج آئیں دین سیکھیں کورس نے سرانجام دئیے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ائمہ و خطباء کی تیاری کیلئے مورخہ 15 مارچ تا 15 اپریل 2011ء مرکز پر ایک ماہ کے دورانیے پر مشتمل کورس منعقد ہوا جس میں 50 ائمہ و خطباء نے شرکت کی۔ کورس میں ائمہ و خطباء کی تحریکی و فکری جہتوں پر بھی تربیت کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 10 جولائی سے 20 جولائی 2011ء تک معلیمین عرفان القرآن کورس کے لیے 10 روزہ تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس کا اہتمام نظامت دعوت و تربیت کے شعبہ عرفان القرآن کورسز نے کیا۔
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام رائے ونڈ میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیا گیا جس میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن اور آئیں دین سیکھیں کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور معلم کورس ہذا علامہ محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام راجہ جنگ تحصیل و ضلع قصور میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم شارٹ کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور مرکزی نائب ناظم شارٹ کورسز محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.