سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یومِ ولادت کے سلسلہ میں ایوانِ قائد القادریہ ہاؤس پر بزم قادریہ تحریک منہاج القران کے زیراہتمام دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ میں ورکشاپ سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، علامہ حسن محمود جماعتی اور علامہ احمد وحید قاسمی نے خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، اور مراکزِ علم کے معلمین و معلمات نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں ورکشاپ سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، علامہ محمود مسعود، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی نے خطاب کیا
تحریک منہاج القران جنوبی پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی زیرانتظام ٹریننگ ورکشاپ برائے معلمین مراکزِ علم کا انعقاد
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی اوکاڑہ، گوجرہ، چیچہ وطنی اور میاں چنوں کے ایگزیکٹیو کونسل اجلاسوں میں شرکت و گفتگو
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی ٹریننگ ورکشاپ برائے معلمینِ مراکزِ علم میں شرکت و خطاب، ٹریننگ سیشن میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و ذمہ داران شریک ہوئے۔
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی سربراہی میں ٹریننگ کیمپ برائے معلمینِ مراکزِ علم ٹریننگ کیمپ میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت تربیت و دعوت، علماء کونسل، نظام المدارس پاکستان اور منہاجین فورمز کے زیراہتمام "البلاغ المبین" تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام میں وقت کی بڑی اہمیت ہے، جو قومیں وقت کی قدر اور اس کا مثبت استعمال کرتی ہیں ان قوموں کو ترقی کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور وقت ضائع کرنے والی اقوام کو زوال و انحطاط کے گڑھے میں گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ ’’البلاغ المبین‘‘ میں ’’مقامِ دعوت و شروط داعی‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا داعی کے لیے با عمل ہونا پہلی شرط ہے، داعی، جس چیز کی دعوت دے رہا ہے اگر وہ خود اس پر عمل نہیں کررہا تو اس سے دعوت بے اثر ہی نہیں ہوتی بلکہ الٹا دین کے لیے مضر ہو جاتی ہے۔
ٹریننگ کیمپ میں ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ محمد سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی، حافظ راشد مصطفوی نے خطاب کیا۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی عیسیٰ خیل میں ٹریننگ ورکشاپ برائے معلمینِ مراکزِ علم میں شرکت و خطاب، ٹریننگ سیشن میں تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران شریک ہوئے
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ بسلسلہ ’’البلاغ المبین‘‘ کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے۔ 10 ستمبر بروز اتوار کو منعقد ہونے والی اس ٹریننگ ورکشاپ میں صرف وہی منہاجینز (فاضلین اور فاضلات) اور علماء شریک ہو سکیں گے جو 5 ستمبر تک رجسٹریشن فارم چل کر چکے ہیں۔
منہاج القرآن شعبہ کورسز کے زیراہتمام "مراکز علم ٹریننگ کیمپ برائے معلمین" کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن قرآن فہمی اور سنتِ رسول ﷺ پر عمل کی ترغیب دیتے ہوئے مصطفوی معاشرے کا قیام چاہتی ہے۔ مراکزِ علم کا بنیادی مقصد معاشرے کی تمام اکائیوں کو باہمی خوش گوار تعلقات اُستوار کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا، اخلاقِ حسنہ اور آدابِ صالحہ کو معاشرتی سطح پر عام کرنے کی جدوجہد کرنا
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت (شعبہ کورسز) کے زیراہتمام 15 روزہ فن خطابت و نقابت کورس شروع ہو گیا ہے۔ 15 روزہ کورس میں دورہ حدیث اور سینئر کلاسز کے 60 سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ کورس میں روزانہ کی بنیاد پر فن خطابت، فن نقابت، شخصیت سازی کے مختلف انداز اور دیگر علمی موضوعات پر تحریک منہاج القرآن کے سکالرز خصوصی لیکچر دیں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام گرمیوں کی چھٹیوں میں ملک بھر کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے لیے دس روزہ فن خطابت و نقابت کورس منہاج ٹریننگ اکیڈمی آغوش کمپلیکس میں منعقد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ فن خطابت کورس کی افتتاحی تقریب 28 جون کو منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر کورسز حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے افتتاحی کلمات سے کلاس کا آغاز کیا۔ اس موقع پر معروف ٹرینرز اور سکالرز محمود مسعود قادری، محمد سرفراز قادری، حسن محمود جماعتی اور مہتاب اظہر راجپوت نے لیکچرز دیئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.