سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہر اعتکاف میں نظامت تربیت کے زیراہتمام شرکاء اعتکاف کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمود مسعود قادری نے مختلف شہروں سے آئے تنظیمی ذمہ داران کو شعبہ کورسز کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کی تفصیلات بتائیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی پر بھی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ’’لیڈرشپ‘‘ تربیتی ورکشاپ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، اختتامی سیشن میں صدر منہاج انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب داعی کے لیے ضروری ہے کہ وہ صبر و تحمل، بردباری اور قوتِ برداشت کا پیکر ہو، اپنے قائد اور مشن کا سچا فرزند اور پیروکار وہ ہے جو قائد کے نقش قدم پر ہے اور اس کا حقیقی نمائندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ذمہ دار اور کارکن دعوتی مساعی میں ہمارے شخصی رویوں، کردار اور اخلاق کا گہرا اثر ہوتا ہے، اور ایسے تربیت یافتہ کارکنان ہی تحریکوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے نظامتِ تربیت کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہو گئی، اختتامی سیشن میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ اسلام اور تحریک کی فکر کو عام کرنے اور عامۃ الناس تک پہنچانے کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں، لہذا ہمیں دور جدید کے تمام تر ذرائع ابلاغ کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام کا پیغام امن و رحمت اور پیغام محبت لوگوں تک پہنچانا چاہئیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گوشۂ درود کی موبائل ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کرکے اس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔
منہاج القرآن کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریننگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ پر دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں افتتاحی روز ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریننگ سیشن کا بنیادی مقصد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کارکنان کی ایسی تربیت کرنا ہے تاکہ مرکز سے لیکر یونین کونسل تک جب تنظیمات تحریک کا پیغام لیکر عامۃ الناس تک جائیں تو اس میں یکسوئی بھی ہو اور یکسانیت بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مشن کا عِلم، امن اور محبت والا پیغام موثر اور دل پذیر انداز میں گراس روٹ لیول تک پہنچنا ہماری ذمہ داری ہے، جس کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ صاحب اور مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضٰی علوی اور علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر مرکزی نظامت تربیت کے علامہ احمد وحید قادری، قاری ریاست علی چدھڑ اور خالد محمود طاہر ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب نے بھی اظہار خیال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام حافظ آباد میں عہدیداروں کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے لیکچر دیا۔ اس موقع پر نظامت تربیت کی ٹیم بھی موجود تھی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع شیخوپورہ کے زیرِاہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مرتضٰی علوی نے اوصافِ قیادت، دعوت کی ضرورت و افادیت اور فہمِ دین پروگرام کے حوالے سے لیکچرز دئیے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت کے شعبہ کورسز کے زیرِاہتمام حیدرآباد پریس کلب میں 10 روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کا اغاز 24 ستمبر 2021ء کو ہوا۔ کورس میں شہر بھر سے اساتذہ کرام، علماء، اسکالرز، وکلاء، طلباء اور کاروباری شخصیات کے علاوہ گریجویٹس مرد و خواتین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ کورس میں نظامت تربیت کے علامہ محمود مسعود قادری اور علامہ محمد سرفراز قادری علم التجوید مع عملی مشق، عربی گرائمر، ترجمۃ القرآن اور فن خطابت کی تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے ذمہ داران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمد منہاج الدین قادری، علامہ محمود احمد مسعود، علامہ سرفراز احمد، احمد وحید قادری اور آفس سیکرٹری محمد نوید شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے نظامت تربیت کو جدید ابلاغی خطوط پر چلانے کے عمل کو بھی سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام ”دنیا کے بدلتے حالات اور دینی تحریکوں کا کردار“ کے موضوع پر 4 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے لئے پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا۔ قیام پاکستان کے وقت ہی نظریاتی دہشت گرد متحرک ہو گئے تھے جنہوں نے مذہب کا لبادہ اوڑھ کر غیر ملکی قوتوں کے ایماء پر پاکستان میں انتہا پسندی اور تشدد کے بیج بوئے۔ ریاستی اداروں نے خاموشی اختیار کر کے سنپولیوں کو اژدھا بننے میں مدد دی۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر تمام فورمز کے عہدیداروں اور نمائندگان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن (شعبہ کورسز) نظامت تربیت کے زیراہتمام قرآنی تعلیمات کے فروغ، قرآن پاک کی درست ادائیگی، تلاوت کلام مجید کی ترویج اور قرآن فہمی کے فروغ کیلئے ”سفر نور کورس“ کے عنوان سے 30 روزہ آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک سے اس 30 روزہ کورس میں شامل شرکاء (مرد و خواتین) کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ سفر نور کورس کی اختتامی تقریب آج 3 جون جمعرات کو رات 7 بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اختتامی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت (شعبہ کورسز)کے زیراہتمام علوم القرآن کے فروغ کے لئے منعقدہ ”سفر نور کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ قرآن مجید میں انسانیت کو درپیش ہر مسئلہ کا حل موجود ہے۔ قرآن مجید امت مسلمہ کو تقسیم اور تفرقہ سے روکتا ہے، آج امت کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ قرآن امت مسلمہ کے مابین اتحاد کی علامت ہے۔ قرآن مجید سے ہم جتنا تعلق استوار کرینگے اتنی ہی فکر و نظر میں وسعت آئے گی۔ قرآن مجید کو جب بھی پڑھا جائے ہر بار مطالب و مفاہیم کا ایک نیا جہان سامنے آتا ہے۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت شعبہ کورسز کے زیراہتمام ہری پور میں پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ تربیتی کیمپ کا آغاز ہوا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہری پور میں منعقد کیمپ میں مرد و خواتین سکالرز کی بڑی تعداد کیمپ میں شریک ہوئی۔ ابتدائی روز محمود مسعود قادری اور محمد سرفراز قادری نے کیمپ میں تدریس کے فرائض سر انجام دئیے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت کے شعبہ تنظیمی تربیت کے زیراہتمام 5 روزہ ’’استقبالیہ و تربیتی کیمپ‘‘ برائے رفقاء تحریک منہاج القرآن کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بذریعہ ویڈیو لنک خصوصی گفتگو کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے تمام رفقاء کو تحریک منہاج القرآن کی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور خوش آمدید کہا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.