سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع حافظ آباد کے جملہ فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا نہایت کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی نے شرکاء کو لیکچرز دیئے۔
نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرِ اہتمام 11 اکتوبر 2020ء تحریک منہاج القرآن راجن پور کے ضلعی اور تمام صوبائی حلقہ جات کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ’تنظیمی تربیتی اور لیڈر شپ ڈویلپمنٹ ورکشاپ‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک کے تمام فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام 21 روزہ فن خطابت و نقابت کورس کی اختتامی تقریب سے ڈائریکٹر شعبہ کورسز حافظ سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود نے خطاب کیا۔ عالمی شہرت یافتہ قاری سید خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوت کلام پاک اور معروف ثناء خوان قدیر احمد خان نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ بارسلونا سپین میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی عمران علی چودھری قونصلر جنرل پاکستان تھے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام پریس کلب میں منعقدہ ایک روزہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ تمام کارکنان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دیئے گئے ویژن کے مطابق زندگی کے ہر شعبہ میں دینی، سماجی اور فلاحی خدمات انجام دیں اور پاکستان کو علم و امن کا گہوارہ بنانے میں اپنا فریضہ سرانجام دیں۔
تحریک منہاج القرآن ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ میں نائب ناظم اعلی تنظیمات خیبر پختونخواہ زون عبد الحئی علوی، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن نظامت تربیت و کورسز کے زیراہتمام 20 روزہ عالمی آن لائن فن قرأت کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ جس پر راضی ہوتا ہے اس پر فہم قرآن کے دروازے کھول دیتا ہے، آج کے نفسا نفسی کے دور میں جو لوگ علوم قرآن کی تفہیم کے لئے کوشش کرتے ہیں وہ خوش قسمت ہیں، انہوں نے 20 روزہ عالمی فن قرأت کورس میں حصہ لینے والے ہزار ہا افراد کو کورس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ تنظیمی تربیت نے ضلع ایبٹ آباد کے تنظیمی عہدیداران کیلئے ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی اور نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔ تمام فورمز کے تقریباً 120 ضلعی و تحصیلی عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہری پور کے زیرِاہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی، نائب ناظم تربیت علامہ محمد منہاج الدین قادری نے شرکت کی اور لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نظامت تربیت شعبہ کورسز کے زیراہتمام آن لائن عالمی فن قرآت کورس کی افتتاحی تقریب مؤرخہ 10 اگست 2020 کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس سے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ تقریب میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ پروفیسر سلیم احمد چودھری، نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ نوراللہ صدیقی، ڈائریکٹر کورسز حافظ سعید رضا بغدادی اور دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مرکزی نظامت تربیت نے خصوصی تقریب منعقد کی۔ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے لیے دو سو سے زائد مرد وخواتین شرکاء نے رجسٹریشن کرائی۔
کالج آف شریعہ اینڈاسلامک سائنسز میں لیڈر شیپ ڈویلپمنٹ کلب کے زیرِ اہتمام ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ورکشاپ میں کالج کے BS-5 اور الشھادۃ العالمیہ کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیمپ میں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈاکٹر غلام شبیر جامی، علامہ ضیا ء المصطفی مکی لیکچرار کالج آف شریعہ غلام مرتضیٰ علوی (ناظم تربیت ) اور نائب ناظم تربیت محمد منہاج الدین قادری نے لیکچر دیا۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج کالج برائے خواتین کے اشتراک سے قائم اکیڈمی آف اسلامک سائنسز میں اسلامک لرننگ کورس کے چوتھے سیشن کی اختتامی تقریب 15 اکتوبر 2019ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں عرفان القرآن کورس، فن نعت کورس، فن خطابت کورس، عرفان العقائد اور عرفان الفقہ کورس مکمل کرنے والی 40 طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام خوشاب میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ محمد ادریس رانا، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شرکت کی۔ تنطیمی تربیتی کیمپ میں ضلعی ناظم خوشاب محمد تنویر خان اور 80 سے زائد عہدہداران شریک تھے۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام پرنسپل تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ میاں محمد عباس نقشبندی کی دعوت پر منہاج ماڈل سکول ٹاؤن شپ میں میٹرک کے طلبا کے کیے عرفان القرآن اور فنِ خطابت کورس کا آغاز کیا گیا۔ کورس میں پچاس سے زائد طلباء نے کلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ تربیت نے چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے 4اکتوبر 2019ء کو ملاقات کی۔ اس موقع پر نظامت تربیت کے جملہ سٹاف میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر شعبہ کورسز سعید رضا بغدادی کوآرڈینٹر کورسز علامہ محمود مسعود، نائب ناظم علامہ منہاج الدین، نائب ناظم علامہ سرفراز احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر قاری محمد عثمان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی قیادت نے بھی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.