سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامتِ تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام نابینا طلبہ و طالبات کو مفت تعلیمی و کمپیوٹر شارٹ کورسسز کی تکمیل کے بعد 11 اگست 2016 کو اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود تھے، جبکہ تقریب میں ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظمِ تربیت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر شعبہ آئی ٹی محمد ثناءاللہ، فیاض وڑائچ، ساجد بھٹی اور جواد حامد سمیت دیگر قائدین شریک تھے۔ شرکاء نے کامیاب کورسسز پر طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی۔
بلوچستان میں مرکزی نظامت تربیت کے تحت فیلڈ میں جاری کردہ کورسز کے سلسلے میں نظامت تربیت کے معلم سید طیب حسین شیرازی نے ماہ نومبر و دسمبر 2015ء میں مختلف مقامات پر " آئیں دین سیکھیں" کورسز کروائے۔ ان کورسز میں کثیرتعداد میں طلباء و طالبات، اساتذہ اور عوام الناس نے شرکت کی۔ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں کورسز کے انعقاد سے دور رس نتائج برآمد ہوئے اور مستقبل میں مزید حوصلہ افزا نتائج کی توقع ہے۔ ان کورسز کے انعقاد میں مرکزی کوآرڈینیٹر نائب ناظمین اعلی احمد نواز انجم نے خصوصی شفقت اور نگرانی فرمائی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سنیئر رہنما فضہ حسین قادری نے آغوش کمپلیکس میں منعقدہ میلاد کڈز فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نائب انسان کو ’’نیب‘‘ سے بچانے کیلئے والدین اپنے بچوں کی اسلامی تربیت پر توجہ دیں، بچوں کی تعلیم و تربیت والدین کی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک سنت بھی ہے۔ تعلیم برائے عہدہ کی بجائے تعلیم برائے خدمت انسانیت کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج ٹریننگ اکیڈمی کے زیراہتمام پانچواں ماہانہ کڈز فیسٹیول 11 اکتوبر2015ء کو اتوار کے روز منعقد ہوا، جس میں آغوش گرائمر سکول کے علاوہ لاہور بھر سے 300 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ کڈز فیسٹیول کے مہمان خصوصی صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل تھے۔ پروگرام میں مختلف سکولز کے اساتذہ، پرنسپل صاحبان اور بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی فروغِ علم وامن اور دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کی کاوشوں پر شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے فروغِ علم و امن کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی جاری سرگرمیوں سے حاضرین کو آگاہ کیا
ماہ ستمبر کے آغاز میں ننکانہ صاحب میں پانچ مقامات پر تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی کلاسز کا آغاز کیا۔ کورسز کے اجراء میں تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے درینہ رفیق محمد رضوان کی معاونت سے ممکن ہوسکا۔ مرکزی نظامت تربیتی کے نائب ناظم سید طیب حسین شیزاری نے معلم کے فرائض سرانجام دیے۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت نے 13تا 19 ستمبر2015ء تک بہاولپور میں چار مختلف مقامات پر ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی تربیتی کلاسز کا انعقاد کیا۔ ان کلاسز مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن سید طیب حسین شیزاری نے معلم کے فرائض انجام دیے۔ تربیتی کورس کی کلاسز کے آرگنائزرز میں طاہر مہروی، سیف اللہ چنڑ اور محمد عتیق الرحمن قریشی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت نے نئی نسل میں دینی تعلیم و تربیت کے فروغ اور بچوں میں شخصی اعتماد سازی کے لئے چوتھے ماہانہ کڈز فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ کڈز فیسٹیول میں 250 سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ فیسٹیول کا آغاز علی رضا، احمد رضا، قمر الدین اور غلام مصطفیٰ کی تلاوت سے ہوا۔ آغوش گرائمر سکول کے طلبہ شمائل اور عبدالرحمن نے حمد پیش کی
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے نائب ناظم سید طیب حسین شیزاری نے لودھراں کا سات روزہ دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں لودھراں کی مختلف تحصیلات میں چار مقامات پر پانچ روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کا انعقاد کیا۔ ان کورسز کے آرگنائزرز میں محمد یوسف چنڑ، مہرمحمد مشتاق، محمد رضا اور محمد محبوب حنیف شامل تھے۔
مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 جون 2015 کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی لاہور میں بچوں کی تربیت کے لیے دوسرا ماہانہ کڈز فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ کڈز فیسٹول میں حسب سابق آغوش اور لاہور سے 150 سے زائد بچے اور بچیاں شریک ہوئیں۔ کڈز فیسٹول میں بچوں سے متعلقہ دلچسپی کے امور تلاوت، نعت، کوئز اور فن خطابت سرانجام دیے گئے جن میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس کے علاوہ بچوں کی تربیت کے لیے اسلامک کارٹونز اور اسلامک وڈیوز بھی دیکھائی گئیں جن میں بچوں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی
تحریک منہاج القرآن حجرہ شاہ مقیم، اوکاڑہ کے زیراہتمام مصطفٰوی کارکنان کیلئے تربیتی کیمپ منعقد ہوا، جس میں زونل ناظم ساہیوال ڈویژن شاہد لطیف مدنی اور مرکزی ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے خصوصی شرکت کی۔ غلام مرتضی علوی نے تربیتی کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام نے کارکنان و وابستگانِ تحریک کی علمی، فکری، روحانی اور اخلاقی تربیت کے لئے جو منہاج العمل دیا ہے اس پر عمل کر کے ہی ہم مصطفوی مشن کی منزل کو حاصل کر سکتے ہیں۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ میں عظیم الشان آل پاکستان ٹریننگ ورکشاپ برائے معلمین بعنوان "مصطفوی انقلاب میں معلمین کا کردار" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی محترم صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے۔ کیمپ میں ملک بھر سے 60 سے زائد معلمین نے بھر پور انقلابی جذبے سے شرکت کی۔ کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ پہلی مرتبہ معلمین کی تنظیمی وانتظامی تربیت کے لئے خاص ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ وہ معلمین جو فیلڈ میں عرفان القرآن کورسز، آئیں دین سکھیں کورسز، آئیں حدیث سیکھیں کورسز اور عرفان العقائد کورسز کی تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں انہیں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری میں عملی طور پر شامل کیا جائے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام تحصیل سیالکوٹ میں آئیں دین سیکھیں کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب یکم اکتوبر 2013ء کو مختلف مقامات پر منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی نائب ناظم تربیت مجاہد حق نواز، محمد محمود احمد قادری، سرپرست منہاج القرآن بھڑتھ حافظ معراج احمد قادری (ساؤتھ افریقہ)، صدر تحریک منہاج القرآن بھڑتھ چوہدری محمد صفدر اور ناظم تحریک منہاج القرآن بھڑتھ حاجی جمیل احمد چشتی نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 29 ستمبر 2013 کو جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ A فیصل آباد میں آئیں حدیث سیکھیں کور س کا امتحان منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور سینیئر معلم کورسز علامہ سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جامعہ کی طالبہ مریم نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔
علامہ شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی بریفنگ میں قرآن مجید کو آسان ترین انداز میں سمجھنے کیلئے جدید سائنٹیفک طریقے کے ذریعے تجوید، ترجمہ، تفسیر اور گرائمر پر مکمل بریفنگ دی جس کو حاضرین نے خوب سراہا اور بتایا کہ 26 اگست 2013 سے کلاسز کا آغاز ہو گا جس میں معلم کے فرائض علامہ محمد طیب قادری سرانجام دیں گے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.