سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 17 تا 21 جون 2013 ضلع نیلم آزاد کشمیر میں مختلف سکولز اور کالجز میں کورسز کی تعارفی کلاسز منعقد کی گئیں۔ 17 جون 2013 کو منہاج ماڈل سکول کنڈل شاہی ضلع نیلم میں تعارفی کلاس رکھی گئی۔ جس میں پرنسپل سکول محمد مسکین قریشی، سٹاف ممبران اور میٹرک کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام طارق روڈ رحمانیہ مسجد میں ’’ آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔ علامہ محمد شریف کمالوی تین روزہ کورس کے معلم تھے۔ منہاج القرآن کراچی کے رہنماؤں میں خواجہ ڈاکٹر محمد اشرف، اقبال میمن، لطافت محمود، مسعود عثمانی، زاہد لطیف، حافظ اصغر، سید طیب شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن جیکب آباد کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کی تعارفی کلاس کا انعقاد 28 مئی2013 کو ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ مرکزی ناظم کورسز نے آئیں دین سیکھیں کورس کی مکمل بریفنگ دی جس میں نماز، قرآن مجید، احادیث مبارکہ اور روزمرہ کی دعائیں شامل ہیں اور بتایا کہ مخصوص منتخب نصاب اس کورس میں پڑھایا جائے گا۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم اور مرکزی ناظم کورسز محمد شریف کمالوی نے سندھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر تنظیمات کو آئیں دین سیکھیں کورسز منعقد کروانے کی ذمہ داری سونپی اور معلم کا تقرر بھی کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن لاڑکانہ کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورسز کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں دونوں مہمانوں نے خصوصی لیکچرز دیئے۔
محمد شریف کمالوی نے شرکاء کو کورسز کی افادیت اور مزید طریقہ تدریس کے ساتھ ساتھ نصاب پر مکمل بریفنگ دی اور بتایا۔ کورس شرکاء کلاس نے جدید طریقہ تدریس کو خوب سراہا نقابت کے فرائض پروفیسر محمد اشرف قادری نے سرانجام دیئے۔
بلوچستان: نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ملک بھر میں بنیادی دینی تعلیمات کے مختلف کورسز جاری ہیں۔ ان کورسز کے فروغ کےلیے بلوچستان کادورہ کیاگیا اور 27 مئی 2013 کو کوئٹہ اور بعد ازاں سبی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف کروایا گیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 10 مئی 2013 کو راوین فاونڈیشن گرائمر سکول نشتر ٹاون لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی، معلم کورس ھذا علامہ محمد اشرف سراجوی فاضل جامعہ نظامیہ لاہور، صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور ارشاد اقبال اور پرنسپل راوین فاؤنڈیشن گرائمر سکول عذرا باجی نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاون کے زیراہتمام عرفان القرآن اسلامک سینٹر بلال کالونی بند روڈ میں 2 مئی 2013 کو بنیادی اسلامی عقائد کی پختگی کے لیے عرفان العقائد کورس کا آغاز کیاگیا ہے۔ اس کورس میں بنیادی اسلامی عقائد کی تعریفات، شرعی حکم اور ہر عقیدے پر چار چار قرآنی آیات اور صحاح ستہ سے چار چار احادیث نصاب میں شامل کی گئی ہیں۔
الحمد للہ نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منہاج ٹریننگ اکیڈمی رفقاء و وابستگان اور افراد معاشرہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے متعدد پروگرام کامیابی سے منعقد کر رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی 5 روزہ (20 تا 24 مارچ 2013) ہونے والا فنِ خطابت کورس بھی ہے۔ اس کورس کے مقاصد میں "فن نقابت و خطابت کے بنیادی لوازمات، مختلف تقاریر کی عملی مشق کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن، حفظ حدیث، فن نعت، محافل ذکر Conduct کرنے کی مشق اور اخلاقی و روحانی" improvement" بھی شامل تھیں۔
07 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور جامعہ ریاض القرآن نشتر ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس، علامہ قاری عبدالمختار قادری اور مسز قاری عبدالمختار قادری کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
05 دسمبر 2012ء کو نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم کرباٹھ بیدیاں روڈ لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، ناظم دعوت لاہور محمد رمضان ایوبی، قادری معلم کورس علامہ عبدالمختار اور محمد حسین ایوبی پرنسپل ایوبیہ لرننگ ایجوکیشن سکول سسٹم کرباٹھ کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
ناظم یو سی92 گجیانہ محمد شفیق نے بتایا کہ تحصیل شیخوپورہ کی یونین کونسل 92 گجیانہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں علاقے بھر میں بھرپور وال چاکنگ کروائی گئی ہے اور 15 سے زائد علاقوں میں بڑے سائز میں فلیکس سائن بھی آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ 5000 سے زائد افراد کو ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے کے تحت دعوت دی جا چکی ہے۔
نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن ماڈل سکول و کالج مانانوالہ میں خواتین کے لیے تین روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عورتوں اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔ کورس کی اختتامی تقریب میں خواتین کو 23 دسمبر 2012ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور اس کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔
مورخہ 22 اکتوبر 2012ء کو 354/2/c1 بغداد ٹاؤن (ٹاؤن شپ) لاہور میں تقریب تقسیم انعامات (آئیں دین سیکھیں کورس) کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کورس نے اور بالخصوص پیر سید محمد امین سیفی، بشیرخان لودھی ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ٹریننگ اکیڈمی، غلام مرتضی علوی مرکزی ناظم تربیت، خواجہ خالد محمود، مسز سعادت اشرف چوہدری اور محمد شریف کمالوی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔
تقریب میں نائب امیر تحریک و وائس پرنسپل تربیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز علامہ محمد صادق قریشی، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم تربیت غلام مرتضی علوی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر چوہدری محمد اشرف، سنیئر نائب ناظم محمد شریف کمالوی، مرکزی معلم محمد عبدالماجد، مرکزی معلم علامہ عمران علی قادری اور دربار غوثیہ کے دیرینہ خادم ملک حبیب اللہ قادری نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.