سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پتوکی میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد 23 ستمبر 2012ء کو منہاج القرآن کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، وائس پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر محمد رفیق حبیب، ویٹرنری یونیورسٹی سے مسز سمیرا عباس، معلمہ عرفان القرآن کورس مس تہمینہ شاہ، معلمین عرفان القرآن کورس علامہ محمد شفیق البغدادی اور سید سبطین رضا شاہ سمیت شرکاء کورس نے شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 16 ستمبر 2012ء کو ابن امام سائنس کالج میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد بمقام ٹانڈہ چوک جلالپور جٹاں گجرات میں منعقد ہوئی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قصر جمال شادی ہال لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد 02 ستمبر 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت علامہ غضنفر حسین قادری، انعام اللہ خان ، سید ابرار حسین شاہ اور مرکزی معلم نظامت تربیت علامہ احمد فاروق حیدر قادری کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام اقراء کالج نشتر ٹاؤن لاہور میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد یکم ستمبر 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، علامہ عبدالمختار قادری معلم کورس، میاں محمد ارشد پرنسپل اقراء گرلز کالج کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئیج کورس کی تقریب تقسیم اسناد 15 اگست 2012ء کو منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام تاج محل کوہ نور فیصل آباد میں ہوا جس میں عرفان القرآن کورسز کے ڈائریکٹر اور مرکزی سینیئر نائب ناظم تربیت علامہ محمد شریف کمالوی مہمان خصوصی۔
اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے جس نے امور دینیہ کے متعلق چالیس احادیث زبانی یاد کیں اللہ تعالیٰ اسے فقیہ بناکر اٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے ایمان کا گواہ ہوں گا۔
ڈائریکٹر نظامت تربیت علامہ غلام مرتضی علوی نے کہا کہ تبلیغ کا مقصد اللہ رب العزت اور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کا حصول ہے۔ راہ تبلیغ میں صعوبتیں برداشت کرنا اور صبر سے ہرمشکل کا سامنا کرنا ہی راہ حق کا گامزن رہنے کانام ہے۔
علامہ محمد شریف کمالوی نے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کورس کو تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر سے آگاہ کیا کہ اس تحریک کا مقصد امت مسلمہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور امت کے دل میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پید اکرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے عرفان القرآن کورس کا بھی تعارف کروایا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2012ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور سید رضوان شاہ کے گھر میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز کا انعقاد مورخہ 20 جون 2012 کو انفارمیٹکس کالج بٹالہ کالونی فیصل آباد میں کیا گیا تھا جو کہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے عوام الناس میں بہت مقبول ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کی ٹریننگ اکیڈمی میں 14 ویں معلمین عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 12 جولائی 2012 کو منعقد ہوئی۔جس میں علامہ محمد حسین آزاد اور علامہ سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی
علامہ محمد شریف کمالوی نے اس کورس کے نصاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں طلبہ کو نماز درست تلفظ اور ترجمہ کے ساتھ ادا کرنا سکھائی گئی اور اس کی عملی مشق کے لیے انہیں بذریعہ ملٹی میڈیا تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں قرآن پاک کی آخری گیارہ سورتیں، روزمرہ کے معمولات پر بیالیس احادیث مبارکہ اور روز مرہ کی اٹھارہ دعائیں پڑھائی اور یاد کروائی گئیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 68 فیصل آباد کے زیر اہتمام 40 روزہ عرفان القرآن اور انگلش لینگویج کورسز کے پانچویں روز فیصل آباد کے ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی امین القادری اور دیگر سینئر قائدین نے اس کورس کا دورہ کیا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سرگودھا میں آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد ہوا۔ جس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 14 جون 2012ء کو مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 13 جون 2012ء کو بمقام سکالرز کالج پیر محل میں منعقد ہوئی۔ تقریب تقسیم اسناد مرد وخواتین کے لئے الگ الگ منعقد ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.