سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حاصل پور کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ کی پانچویں اور آخری نشست 13 اپریل 2022ء کو نماز فجر کے بعد منعقد ہوئی، اس موقع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے درس قرآن دیا۔ انہوں نے ’’بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے انسان کی ہر سطح پر تربیت کا ایک جامع پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ بچوں میں 7 سال کی عمر سے نماز کی فرضیت اس بات کا اعلان ہے کہ عملی طور پر بچہ ذمہ داری میں داخل ہو گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں کارکنان اور مرکزی ذمہ داران کو پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کسی سیاسی لڑائی، جھگڑے کا حصہ نہ بنیں۔ پرائی لڑائی میں کودنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے ویڈیو لنک پر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اقتدار میں وہ لوگ آگئے ہیں جو ہمارے بے گناہ کارکنان کے قاتل ہیں اور دوسری طرف اقتدار سے بے دخل ہونے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے شہید کارکنوں کے انصاف کیلئے رتی برابر تعاون نہیں کیا بلکہ حال تک نہیں پوچھا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سکینڈے نیوین زون سید محمود شاہ الازہری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں بہا مٹہ سوات میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم کے ساتھ مرکزی وفد نے شرکت کی، جن میں محمد عثمان صدر عوامی تحریک KPK، علامہ غلام ربانی تیمور، بشیر جان منہاجین، محمد انعام منہاجین اور قاری ولایت حسین شامل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سید محمود شاہ الازہری سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ”شہر اعتکاف“ کی رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ 10 رمضان المبارک تک مکمل کرلیا جائے گا۔ شہر اعتکاف کی تیاریاں و انتظامات ذور و شور سے جاری ہیں۔ شہر اعتکاف میں اس سال مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد معتکف ہوگی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر روزانہ اصلاحی و تربیتی خطابات کریں گے۔ شہر اعتکاف میں ملک کے کونے کونے سے و بیرونی دنیا سے بھی لوگوں کی بہت بڑی تعداد شرکت کرے گی۔
تحریک منہاج القرآن خانیوال کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی تیسری نشست میں ’’امہات المومنین اور آج کی خواتین‘‘ کے موضوع پر علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے مدلل انداز میں خطاب کیا اور قرآن وسنت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سیر حاصل گفتگو کی جسے مرد وخواتین نےخوب سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنز کے طلباء کے ساتھ ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں وقت کا بہترین استعمال یہ ہے کہ پوری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھی جائے، زندگی کے یہ قیمتی لمحات پھر پلٹ کر نہیں آتے، یہی زمانہ پوری زندگی کا میزان ہوتا ہے۔ زمانہ طالب علمی میں کی گئی محنت سے نہ صرف انسان خود پوری زندگی ثمربار رہتا ہے بلکہ آئندہ نسلیں بھی اس کے فیوض و ثمرات سے بہرہ مند ہوتی ہیں۔ نوجوان اہل علم کی صحبت میں رہا کریں پاکیزہ اخلاق والی علمی شخصیات کی صحبت سے کردار نکھرتا ہے۔
منہاج اسکول آف اسلامک سائنسز پورٹ لیش سیکٹر کے زیراہتمام منہاج ایگزیکٹیو کا ایک اہم اجلاس ڈاکٹر محمد گلزار کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے حوالے سے شروع کی جانے والی کلاسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نعیم اقبال، ڈاکٹر محمد گلزار، نائب امیر تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ محمد افضل چوہدری، محمد یوسف، حافظ محمد نعیم اور وسیم بٹ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے زیراہتمام منہاج ایشیئن کونسل و ایشیئن ممالک کے پہلے سہہ ماہی آن لائن تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ آن لائن تربیتی کیمپ میں منہاج ایشین کونسل اور ایشیئن ممالک کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسلز، لوکل ایگزیکٹیو کونسلز کے صدور، ناظمین، جملہ ذمہ داران اور کارکنان شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تربیتی خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ایشیئن کونسل اور ایشیئن ممالک کی تنظیمات کی کارکردگی کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں چوتھی نشست حویلی لکھا میں منعقد ہوئی، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر نظامت دعوت منہاج القرآن کے اسکالر نے خطاب کیا۔ درس قرآن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ محمود مسعود قادری نے(فضیلتِ رمضان) کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اس نشست کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی مبارک آیات سے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن خانیوال کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کا آغاز ہو گیا، درس عرفان القرآن کی افتتاحی نشست چوہدری سٹریٹ گراؤنڈ نزد سنگھوں والی کوٹھی ملحقہ ہومیو پیتھک کالج خانیوال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علامہ منہاج الدین قادری نے ’’معاشرتی رسومات میں افراط و تفریط (شادی، فوتیدگی، وراثت)‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن کبیر والا کے زیراہتمام دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست میں علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’امہات المؤمنین اور آجکی خواتین‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج خواتین کو اپنی زندگی میں اسوہ امہات المومنین اپنا کر اپنے رول ماڈل بنانے ہوں گے۔ آج خواتین بامقصد زندگی گزارنا چاہتی ہیں تو انہیں دین اسلام سے رہنمائی لینا ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن مریدکے کے زیراہتمام حسن شادی ہال میں درس عرفان القرآن کی نشست منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ درس قرآن کے بہت بڑے اجتماع میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، علمائے کرام، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے مرکزی و مقامی قائدین و کارکنان اور عوام الناس (مرد و خواتین) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ محمود مسعود قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام دھنی میں درس عرفان القرآن سے علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجوع الی اللہ اور رجوع الی الرسول ہی مومن کے لیے کامیابی کی سیڑھی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں لاہور بھر میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 روزہ دروس عرفان القرآن میں منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے اسکالرز روزانہ نماز فجر کے بعد خطاب کر رہے ہیں۔ گرینڈ زم زم مارکی صادق چوک ٹاون شپ لاہور میں درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’زکوۃ اور اس کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ اسلام کے معاشی نظام کا ایک اہم ترین ستون ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.