سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مؤرخہ 27 دسمبر 2019 کو حرمین شریفین حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی القادری، نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنماؤں نے بھی عمرہ ادا کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویسٹرن کیپ ساؤتھ افریقہ کے ناظم دعوت وتربیت اور بانی مدینہ انسٹیٹیوٹ ساؤتھ افریقہ حافظ محمود خطیب نے مکہ مکرمہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹرحسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مدینہ منورہ میں پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری اور راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔
بین الاقوامی شہرت کے حامل مسجد نبوی کے خطاط استاد شفیق الزماں کے اعزاز میں منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم اسلامک آرٹس اینڈ کرافٹ سنٹر کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ خطاطی کا فن ہمارے جمالیاتی ذوق اور فن شناسی کا عملی اظہار ہے، اسلامی تہذیب کے عظیم فن کو آگے بڑھانے کیلئے اس فن سے جڑے تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 ویں سالانہ 7 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی پُروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تھے۔ تقریب میں مختلف جماعتوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے مدینہ شریف میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں کیں۔ ملاقات میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی اور راجہ زاہد محمود بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیرِاہتمام کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے یومِ ولادت کے حوالے سے عظیم و الشان تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن یونان کے قائدین کے علاوہ کمیونٹی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سیاسی، سماجی، مذہبی اور پریس کلب کے رہنماؤں سمیت گریک کے نامور وکلا اور کرسچن کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القران نٹال ساوتھ افریقہ کی تمام ذیلی تنظیمات کے صدور اور عہدیداران نے علامہ طاہر رفیق نقشبندی صدر MQI کی رہائش گاہ پر نئی تنظیم سازی اور مشن کے فروغ کے حوالہ سے 25 دسمبر 2019 کو ملاقات کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مدینہ منورہ میں شیخ محمد ہشام کبانی نے ملاقات کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے سلسلہ میں سعودی عرب میں ہیں۔ شیخ محمد ہشام کبانی لبنانی نژاد امریکی صوفی اسکالر ہیں۔ وہ تصوف کے سلسلہ نقشبندیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور یورپ و امریکہ میں تصوف اور تعلیماتِ صوفیاء کے فروغ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما، معروف روحانی شخصیت کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے بانی فاضل صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ قادری کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں ان کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان سمیت معزز علاقہ، سیاسی، سماجی شخصیات، علماء مشائخ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، تحریک منہاج القرآن کے عظیم رہنماء سید ہدایت رسول شاہ قادری انتقال کر گئے ہیں (إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)، انکی نمازِ جنازہ کل مورخہ 22 دسمبر 2019ء بروز اتوار دن 12:30بجے دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارہ آغوش آرفن کیئرہوم میں زیرتعلیم یتیم بچوں کی گریجوایشن تقریب 21 دسمبر 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں صوبائی وزیر محسن لغاری اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور چودھری مہمان خصوصی تھیں۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوبائی وزیر محسن لغاری، جمشید چیمہ، مسرت چیمہ، خرم نواز گنڈاپور، نے بھی خصوصی شرکت کی۔
عربی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آبادمیں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ اور ”نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز“ کے شعبہ عربی کے باہمی اشتراک سے ”آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز عربی تقریری مقابلہ“ منعقد ہوا۔ جس میں وطن عزیز کی 22 یونیورسٹیزکے طلبا نے حصہ لیا۔ اس تقریری مقابلہ میں شعبہ عربی منہاج یونیورسٹی لاہور کے ایم فل کے طالبعلم محمد عتیق الرحمن واصل نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ و سٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
بین الاقوامی شہرت کے حامل عظیم خطاط استاد شفیق الزماں کی منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آمد، خطاط مسجد نبوی شریف، اسلامی فن خطاطی کو نئی جہت دینے والے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عظیم خطاط نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، انجینئر محمد سلیم، جواد حامد، خواجہ حسنین فارقلیط، سید امجد علی شاہ، علامہ رانا محمد ادریس و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
پیر سید عبدالقادر جمال الدین القادری الگیلانی کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے مدینہ منورہ میں ملاقات ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، راجہ زاہد محمود، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.