سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے مرکزی خطاب کیا اور دلائل سے ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا توحید کی دلیل ناطق ہے، میلاد مصطفی ﷺ منانا حب مصطفیٰ ﷺ اور قرب الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی ہے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیرِ اہتمام 28 نومبر 2019ء کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم تھے، جبکہ علامہ ندیم مظفر اعوان نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مرکز میں قائم لائبریری کا وزٹ کیا اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے رہنماء علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں موجود کتب کو دیکھا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بتایا گیا کہ لائبریری کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس الخلیل پارک درہ مچھی والا راجن پور میں منعقد کی گئی جس میں خصوصی خطاب علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے کیا۔ مہمان خصوصی سردار شاکر خان مزاری (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب)، محمد سعید مغل (سابق ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور)، ملک ابو ارسل مصطفیٰ المدنی (سابق ضلع ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور)، سعید احمد (ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور)، حافظ فہد، ڈاکٹر وحید اور کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری فرانس کے مختصر تنظیمی وزٹ کیا، دورہ میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماوں کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ظل حسن، علی عباس بخاری ، فیصل حسین، شیخ زاہد، علامہ حسن میر قادری، راجہ بابر، چوہدری سلیمان اسلم، شعیب اشفاق و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس پر فتن دور میں ایک عظیم تجدیدی تحریک ہے جو آئندہ نسلوں تک قرآن وسنت کے حقیقی پیغام اور تعلیمات کو پہنچانے کے لیے اپنا عالمگیر کردار ادا کر رہی ہے۔
منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد میں 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 12 جوڑوں کے نکاح و رخصتی ہوئی، جنہیں جہیز کا مکمل سامان بھی دیا گیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر پنجاب بشارت جسپال اور ممبر نیشنل اسمبلی خرم شہزاد اور ممپر پنجاب اسمبلی شکیل شاہد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے قائدین، عہدیداروں اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویلیفیئر فاونڈیشن کی اس کاوش کو سراہا۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کے سلسلہ میں میلاد مصطفی کانفرنس چشتیہ مسجد محلہ عید گاہ میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ محمد احسان رضوی القادری نے خطاب کیا۔ پروگرام حاجی محمد صابر اور حاجی عبد الغفور شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ہالینڈ میں الھدایہ کیمپ 2019ء میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ دو روزہ کیمپ کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل ہالینڈ کی طرف سے کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے صدر ظل حسن اور دیگر معزز مہمانوں نے کیمپ میں خصوصی شرکت کی جبکہ ہالینڈ بھر سے مردوخواتین کی بڑی تعداد بھی کیمپ میں شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما نعیم اشرف کی رہائش گاہ لمرک میں ایک پروقار اور روحانی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پاکستان ایسوسی ایشن ساوتھ افریقہ نے بزم ادب، منہاج القران انٹرنیشنل اور ریڈیو الا نصار کے تعاون سے الانصار کیمیونٹی ہال اوورپورٹ ڈربن میں فکر اقبال کے عنوان سے سیمینار 21دسمبر 2019 بروز جمعہ شام 8 بجے منعقد ہوا۔ سیمینار میں ڈپٹی ہائی کمشنر آف پاکستان عدنان جاوید اور فیاض خان بانی و چیئرمین پاکستان ایسوسی ایشن نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینشن طیب ضیاء کے چھوٹے بھائی محمد عرفان ضیاء روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی شہر نارووال میں مورخہ 21 نومبر 2019ء کو دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔
منہاج القرآن Northampton کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز عمر محی الدین نے تلاوت قرآن پا ک سے کیا۔ نعت پاک پڑھنے کی سعادت سعد احمد نے حاصل کی۔ اس کے بعد مہمانوں کو Welcome کیا گیا۔ پروگرام میں چوہدری افتخار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ منہاج القرآن UK کے نوجوان سکالر شیخ بلال حسین نے انگلش زبان میں ’’محبت رسول ﷺ‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام فرید ملت سکالر شپ ایوارڈ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، تقریب میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں فیصل آباد بورڈ میں میٹرک کے امتحان میں منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کے طالبعلم عمیر شاہد کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر موٹر سائیکل کا تحفہ دیا گیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے محمد حنظلہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد ڈنر 19 نومبر 2019ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، ڈنر تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال، سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو، صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ مہمان خصوصی تھے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ میلاد ڈنر کا اہتمام منہاج القرآن پبلک ریلیشنز اور مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر محمد شہباز طاہر کے بڑے بھائی لاہور میں انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری میں مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہباز طاہر، مرحوم کے بیٹوں اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.