سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں شخصیات کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے وفد نے شام کے معروف صوفی عالم و اسکالر سید شیخ محمد ابو الھدی الیعقوبی کو قرآنی انسائیکلوپیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ وفد میں شیخ صبغت اللہ مجددی کے فرزند شیخ ڈاکٹر عصمت مجددی، ڈنمارک میں امام شیخ عبدالواحد پیڈرسن اور ڈنمارک میں اسلامک سنٹر کے امام شیخ وسیم حسین شامل تھے۔
سید علی ترمذی المعروف پیر بابا کے 449 ویں عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات 6 اور 7 اپریل 2019 کو بونیر (خیبر پخونخواہ) میں منعقد ہوئیں۔ عرس کی تقریبات میں تحریک منہاج القرآن کا مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور اور علامہ محمد وسیم افضل کی سربراہی میں شریک ہوا۔ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب کا آغاز 6 اپریل کو نماز ظہر کے بعد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشیں پیر بابا مخدوم سید حسین شاہ ترمذی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈی پی او ضلع بونیر شفیع اللہ تھے۔ مختلف علماء و مشائخ سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تحریک منہاج القرآن ملکوال ضلع منڈی بہاوالدین کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں ’’قرآن کانفرنس‘‘ 12 اپریل 2019ء کو الحمد میرج ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور ایم ایس ایم سینٹرل پنجاب کے صدر حافظ فرحان عزیز مہمان خصوصی تھے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی طرف سے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری کی خدمات کے اعتراف میں اور ٹیم نظامت دعوت کی شاندار کارکردگی پر ان کے اعزاز میں 11 اپریل 2019 کو ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن و مستغیث سانحہ ماڈل ٹاؤن جواد حامد اور ڈائریکٹر مالیات عدنان جاوید سمیت نظامتِ دعوت اور نظامتِ تربیت کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں او آئی سی کانفرنس کے اختتامی سیشن کے بعد اجلاس میں شریک مختلف اسلامی ممالک کے نمائندگان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ جن میں سعودی عرب، الجزائر، مراکش، بنگلہ دیش، افغانستان اور افریقہ کے وزراء، سفراء اور بین الاقوامی شہرت یافتہ جامعات کے سربراہان شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے او آئی سی اجلاس کے اختتامی سیشن کے خطاب کو سراہا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کام کی تعریف بھی کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھر کے غریب عوام کے لیے مفت راشن کی تقسیم کے لیے ایک روزہ کیمپ 11 اپریل 2019ء کو لگایا گیا۔ کیمپ میں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی ہدایت پر راشن، کپڑے اور چپل تقسیم کیے گئے۔ کیمپ میں کوارڈینٹر فوجی مشتاق قائمخانی، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، یوتھ کوارڈینٹر حیدرآباد وقار یونس اور حیدرآباد تحصیل سٹی کے ناظم ممبر شپ ذوہیب حسین شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ضلع عمر کوٹ کے زیراہتمام مستحقین کے لیے مفت راشن کیمپ 11 اپریل 2019 کو صبح 10 بجے لگایا جائے گا۔ کیمپ میں مستحقین اور غرباء کو مفت راشن دیا جائے گا۔ ایک روزہ راشن کیمپ کی قیادت لوئر سندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قائمخانی اور امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 10 اپریل 2019ء کو ریاض میں منعقدہ او آئی سی کانفرنس The role of Education in prevention of terrorism and Extremismکے دوسرے روز خطاب کیا۔ اس موقع پر سعودی کراون پرنس محمد بن سلمان، او ائی سی ممالک کے سربراہان و نمائندگان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری بھی موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کاونٹر ٹیررازم پر بیانیہ پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام جامع مسجد البغداد ماڈل سٹی لودھراں کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈویژنل امیر اہلسنت شیخ الحدیث پیر سید ظفر علی شاہ نے مسجد کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور مسجد کی تعمیر و تکمیل کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل کویت کی زونل تنظیم فروانیہ کے زیراہتمام ہفتہ وار محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرا کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جسکی سعادت حافظ نثار نے حاصل کی۔ حمد باری تعالی کا نذرانہ حافظ نثار نے پیش کیا، سابق صدر منہاج القران انٹرنیشنل کویت منیر احمد قادری سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں قصیدہ بردہ شریف کے چند اشعار پیش کئے۔
برطانیہ کے معروف کشمیری صحافی نواز مجید کشمیری نے منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئرلینڈ کے معروف بزنس مین ساجد جاوید، کاشف جاوید اور ارسلان مجید بھی آپ کے ساتھ تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست و قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے شہر ریاض میں موجود ہیں، 9 اپریل 2019ء کو کانفرنس کے پہلے سیشن میں شرکت کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف یہ کانفرنس بہت اچھا قدم ہے اور یقینا اس کے اچھے نتائج ہوں گے۔ یہی وقت ہے کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے بیانیہ کیخلاف ہم اپنی نوجوان نسل اور مسلم امہ میں عام آدمی کی رہنمائی کریں اور دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ متبادل بیانیہ پیش کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ڈائریکٹر اور منہاج ایشیئن پیسیفک کونسل کے امیر الشیخ علامہ محمد رمضان قادری نے پاکستان آمد پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ مرکز آمد پر نظامت امور خارجہ اور قائدین نے ان کو خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن آسٹریلیا کے تنظیمی کام کے حوالے سے اگاہ کیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے او آئی سی اجلاس میں شرکت سے قبل سعودی عرب کے شہر ریاض میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں او آئی سی کی طرف سے خصوصی دعوت پر ریاض آیا ہوں، انسداد دہشت گردی کے موضوع پر خطاب اور متفقہ امن بیانیہ پر تجاویز اور قابل عمل لائحہ عمل دونگا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.