سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے منہاج القرآن کے شعبہ پبلک ریلیشنز کی دعوت پر شہراعتکاف پہنچے۔ انہوں نے شہراعتکاف کا دورہ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر پبلک ریلیشنز کے ڈائریکٹر شہزاد رسول بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈی جی سپورٹس کو شہراعتکاف اور منہاج القرآن عالمگیر کام کے حوالے سے بتایا۔
شہر اعتکاف میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کا سالانہ ٹریننگ سیشن "جوانوں کو میری آہ سحر دے" کے عنوان سے دو مقامات پر منعقد ہوئے جس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، مرکزی نائب صدر و ہیڈ یوتھ ٹریننگ کونسل منہاج یوتھ لیگ ہارون ثانی نے ٹریننگ سیشنز conduct کروائے۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل منصور اعوان، نائب صدر عمر قریشی، محمد ذیشان، محسن شہزاد، امجد ڈار، شاہد راجپوت، فرقان یوسف، ظہیر احمد، آصف جوئیہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرینشنل ڈنمارک کے زیراہتمام تیسری سالانہ روزہ کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پہلی بار روزہ رکھنے والے بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ ہر سال منعقد ہونے والی اس تقریب کا مقصد بچوں میں روزے کا شوق اور رغبت پیدا کرنا ہے تاکہ یورپ میں رہنے والی ہماری نسلیں اسلامی شعائر سے محبت سیکھیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علامہ ارشاد حسین سعیدی اور امیر تحریک ڈنمارک علامہ محمد اشفاق نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مورخہ 30 مئی 2019 کو محفل قرآت کا اہتمام کیا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔ سکول کے شعبہ حفظ کے طلبہ و طالبات نے انفرادی اور اجتماعی طور پر تلاوت کی۔ بچوں نے اردو، ڈینش اور انگلش زبانوں میں تقریریں کیں۔ اور روزہ اور رمضان کی فضیلت پر طلبہ و طالبات کے ایک گروپ نے مکالمہ بھی پیش کیا۔
شہر اعتکاف کی چوتھی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امام غزالی کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایہ‘‘ سے درس تصوف دیا، آپ نے سیدنا غوث الاعظم عبدالقادر جیلانی کی معروف تصنیف ’’غنیۃ الطالبین‘‘ سے تقویٰ کا معنی بیان کیا۔ حضور غوث الاعظم نے اک بزرگ القاسم بن القاسم سے تقویٰ کی تعریف اخذ کرتے ہوئے کہا کہ آوامر و نواہی یعنی احکام شریعت کو بجا لانا اور شریعت کے آداب کی حفاظت کرنے کا نام تقویٰ ہے۔ تصوف، فقیری، ولایت اور روحانیت تقویٰ سے ہے۔ تقویٰ کے بغیر نہ روحانیت ہے، نہ پیری و فقیری اور نہ ہی ولایت ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے معتکف طلبہ سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ علم حاصل کرنا بڑی بات نہیں، اس کی روح کے ساتھ مقصدیت حاصل کرنا بڑی بات ہے، نوجوان زمانہ طالب علمی کے ہر لمحے کو بامقصد بنائیں، ہر لمحہ حصول علم میں گزاریں، جب یہ سوچ بن جائے گی تو پھر ہرلمحہ عبادت کی گھڑی میں تبدیل ہو جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 27 مئی 2019 کو دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں 22 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ آپ نے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایۃ‘‘ سے منتخب درس تصوف دیا۔ شہراعتکاف کی دوسری نشست میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2019ء میں حسب سابق منہاج القرآن پبلی کیشنز کا بک اسٹال اور سیل سنٹر لگایا گیا ہے، جہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مطبوعہ کتب 50 فیصد خصوصی رعائت کے ساتھ دستیاب ہیں۔ رمضان المبارک کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی شائع ہونے والی کتب بالخصوص قرآنی انسائیکلوپیڈیا بھی معتکفین کی دلچسپی کا مرکز ہے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے شہراعتکاف 2019ء میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے، جہاں معتکفین مریضوں کے لیے ڈاکٹرز کی سہولت کے ساتھ ساتھ فری ادویات بھی دی جا رہی ہیں۔ روزانہ افطار کے بعد مریضوں کا باقاعدہ چیک اپ کیا جاتا ہے، اور انہیں ادویات بھی دی جاتی ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں پروفیشنل اور تجربہ کار رضاکار ڈاکٹروں کی ٹیم ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد اور مریضوں کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروسز بھی 24 گھنٹے جاری ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں 28 مئی 2019 اور 23 رمضان المبارک کی شب تیسری نشست منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ آپ نے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف ’’بدایۃ الھدایۃ‘‘ سے ’’تقویٰ کسے کہتے ہیں‘‘ کے موضوع پر درس تصوف دیا۔ آپ نے کہا کہ فرائض دین کی ادائیگی و بجا آوری میں ہی نجات ہے۔ دوزخ سے چھٹکارا اور جنت میں داخلہ فرائض کی ادائیگی سے ملتا ہے۔
تحریک منہاج القران کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں معتکفین کے لیے تربیتی حلقہ جات و تنظیمی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں اسکالرز و معلمین اور قائدین مختلف موضوعات پر لیکچر دیتے ہیں اور بعد میں شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیتے ہیں۔ حلقہ جات میں باقاعدہ تربیتی نصاب مقرر کیا گیا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر شہر اعتکاف میں ہزاروں مرد و خواتین معتکفین، معتکفات سے پہلے روز ایمان، یقین اور تقویٰ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہربندے کا ولی ہوتا ہے مگر ہر بندہ اللہ کا ولی نہیں ہوتا، کھدائی کے بغیر تیل، گیس، معدنیات کے خزانے نہیں ملتے، بغیر محنت کے اللہ کی قربت کے احساس کا خزانہ کیسے مل سکتا ہے، اعتکاف منہاج القرآن کی تعلیمی، تربیتی، روحانی، تجدیدی اور احیائے اسلام کی عالمگیر تحریک کا نیوکلیس ہے۔ قائد منہاج القرآن نے ہزاروں معتکفین اور معتکفات کو شہر اعتکاف میں خوش آمدید کہا۔
حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑا اعتکاف (شہر اعتکاف) ٹاؤن شپ لاہور میں جاری ہے، جہاں بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات کے ساتھ ساتھ معتکفین کی علمی و فکری تربیت کیلئے قرآن مجید، احادیث، عبادات، عقائد، اخلاق حسنہ اور فقہی مسائل پر مشتمل سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوتی ہے، جس میں مفتی اعظم مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔ یہ نشست روزانہ نماز ظہر کے فوری بعد ہوتی ہے۔ جس میں باقاعدہ تربیتی نصاب مرتب کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں دوسرے روز 27 مئی 2019ء کو چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے خیبر پختون خواہ، بلوچستان اور کراچی کے معتکفین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، راجہ زاہد محمود، انجنئیر رفیق نجم اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اعمال کی روح کا نام صدق و اخلاص ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خواتین شہراعتکاف میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے "معاشرے کی تشکیلِ نو میں منہاج القرآن ویمن لیگ کا کردار" کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ کی رہنماء فضہ حسین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز، عائشہ مبشر اور دیگر خواتین رہنماء موجود تھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.