سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ اور بزرگ کارکن و تاحیات رفیق بابا صوفی محمد نذیر وفات پاگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ عثمانیہ قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وابستگان تحریک منہاج القران کے علاوہ کثیر افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن لنڈی سیدن کے زیرانتظام محفل میلادالنبی ﷺ منعقد ہوئی، جس میں علامہ صابر کمال وٹو منہاجین نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور محمد سعید مغل اور ملک ابو ارسل مصطفی المدنی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان الہدایہ قرآن لرننگ کورس کی اختتامی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں یکم جنوری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ قرآن کریم انسانیت کی ہدایت کیلئے نازل کیا گیا، اس کی تلاوت، اس کی سماعت، اس پر غور و فکر کرنا، اس کے معنی اور مطالب کو سمجھنے کی کوشش کرنا، اس کی تعلیمات سے زندگیوں کو روشن کرنا اور اس کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی کامیابی و کامرانی ہے۔
تحریک منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری نے کی۔ اجلاس میں مرکزی رہنما علامہ محمود مسعود قادری، راؤ محمد اسحاق، مخدوم شہباز ہاشمی، یاسرارشاد دیوان، احسان سعیدی، میجر محمد اقبال چغتائی، جاوید اشرف وڑائچ، ارشد قادری، مصباح اسحاق ، چوہدری جاوید بندیشہ، شیر خان، راجہ مظہر اقبال قادری، ڈاکٹر رفیق احمد بھٹہ، رانا گلزار احمد اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کے زیراہتمام کرسمس تقریب 25 دسمبر 2018ء کو ساؤتھ افریقہ کے انقلابی لیڈر نیلسن منڈیلا کے گریٹ پیلس مویزو مٹاٹا ساؤتھ افریقہ میں منعقد کی، جس میں منڈیلا فیملی کے ساتھ سالانہ کرسمس کا پروگرام بھی شامل تھا۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے دو بڑے کرسمس کیکس کا اہتمام کیا گیا جو کہ منڈیلا کی صد سالا تقریبات اور کرسمس کے لئے تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد 31 دسمبر 2018 ء کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ مدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ لاہور ائیرپورٹ آمد پر تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین آپ کا استقبال کریں گے۔
قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، حافظ غلام فرید، سید امجد علی شاہ، عدنان جاوید، لاہور اور سنٹرل پنجاب کے عہدیداروں اور کارکنوں نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے آپ کو گلدستے پیش کئے اور فلک شگاف نعرے لگائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر نئے عیسوی سال کا آغاز اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر سے کرتی ہے، اس سلسلہ میں ہر سال پوری دنیا میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان شب التجا کو انعقاد کرتے ہیں۔ سال 2019ء کے آغاز پر 31 دسمبر 2018 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے شب التجاء کا انعقاد کیا۔
منہاج آلقرآن حیدرآباد کے زیراہتمام 28 دسمبر 2018ء کو بعد نماز عشاء سیرت کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مفتی علامہ رانا نفیس قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام کے مہمانوں میں امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم تحریک حیدرآباد علامہ ڈاکٹر جان محمد بروہی، تحصیل لطیف آباد سے عبدالوحید، عبدالرحیم قادری اور حیدرآباد سٹی سے یوسف قلندرانی اور حافظ منیر منگی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم اور صدر تحریک منہاج القرآن غلام محمدآباد محمد صدیق کے والدِِ محترم جناب حاجی عبدالغفور آج صبح قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
گوجرخان سرور شہید نشان حیدر ڈگری کالج کے سابق پرنسپلز اور 90 کی دہائی میں کالج میں علم کے زیور سے آراستہ ہونے والے افراد کے اعزاز میں ’’سرویرین ‘‘ کے نام سے عشائیہ کااہتمام گزشتہ روز مقامی میرج ہال میں کیا گیا۔ جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس اور منہاج یوتھ لیگ فرانس کے زیراہتمام پیرس میں فری فوڈ کیمپ لگایا گیا، جس کی سربراہی سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد کے صاحبزادے محمد قاسم قادری نے کی۔ کیمپ میں مستحق افراد میں کھانے کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر مختلف افراد، خواتین اور بچوں نے کیمپ سے کھانا کھایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ڈاکٹر نور الحق قادری (وفاقی وزیر برائے مذہبی امور) کے والد گرامی پیر شیخ گل صاحب قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور انکے پسماندگان اور ان سے محبت کرنیوالوں کو صبر جمیل عطا کرے۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وفد نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔
تحریک منہاج القران کھپرو کے زیراہتمام ’’شان غوث اعظم‘‘ کے عنوان سے گاؤں حاجی احمد میں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ محمد محسن قادری منہاجین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر امیر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک کھپرو عبداللہ کنبھار، ناظم دعوت کھپرو علامہ احمد رضا درس منہاجین، گاؤں کے معززین اور وابستگان تحریک منہاج القران نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.