سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن میانوالی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم کا کام جاری ہے، اس سلسلے میں علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس ہولڈنگز، بینرز اور پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم اور دعوتی مہم کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
تحریک منہاج القرآن چکوال کے وفد نے 23 دسمبر کے پروگرام کے حوالے سے خانپور میں سید اجلال شاہ بخاری سے آستانہ عالیہ خانپور میں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ وفد حافظ محمد خان ناظم منہاج القرآن علماء کونسل، ملک احسان محفوظ اور توقیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں خانپور پہنچا۔ سید اجلال شاہ بخاری نے کہا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے بڑی عقیدت اور محبت رکھتا ہوں
منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈنگہ کے زیراہتمام ’’ آؤ پاکستان بچاؤ ریلی‘‘ نکالی گئی۔ جس کی قیادت پروفیسر محمد اسلم فریدی چشتی نائب صدر منہاج علماء پنجاب نے کی۔ ریلی کا آغاز بوائز ہائی سکول ڈنگہ سے ہوا اور راوی روڈ، مین بازار، میلاد چوک اور تھانہ روڈ سے ہوتی ہوئی ڈھلیان چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے کتبے، بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر حافظ زاہد، وحید اقبال قادری، ڈاکٹر غلام عباس قادری اور پروفیسر محمد اسلم فریدی چشتی نے خطاب کیا۔
16 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام موجودہ نظام انتخاب کا علامتی جنازہ نکالا گیا، اس پروگرام میں 300 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے انفارمیشن سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ امجد محمود اعوان اور کیبنٹ ممبر حسن علی مصطفوی نے اظہار خیال کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئی رٹہ کے زیر اہتمام شہر میں نظام بدلو موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ نظام بدلو ریلی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کھوئی رٹہ، سید پور ڈگری کالج، دربار سیری بنڈلی بھروٹ اور گالہ یونٹس کے کثیر طلباء نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے نظام بدلو اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان ہونے والے جلسے کے حوالے سے پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیراہتمام 23 دسمبر کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج القرآن یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، تحریک منہاج القرآن اور عوام الناس کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد حفیظ قادری نے کی۔
چیچہ وطنی: منہاج القرآن یوتھ لیگ اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد پر استقبال قائداورسیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے سلسلہ میں نظام بدلو پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی الفتح روڈ گئوشالہ چیچہ وطنی سے صدر تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی چوہدری محمد احسن قادری، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد توقیر خان، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد فہد روانہ ہوئی۔
آؤ پاکستان بچائیں پروگرام منہاج القرآن یوتھ لیگ یونین کونسل ماڈل ٹاؤن ہمک زون 1 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیر اہتمام 16 دسمبر بروز اتوار بعدازنماز مغرب ( آؤ پاکستان بچائیں) کے نام سے پروجیکٹر پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 60 افراد لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں شرکاء کو 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ جس پر تمام شرکاء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے جانے کا اعلان کیا۔ پروگرام کے اختتام پر قائد تحریک کی درازی عمر اور صحت یابی کے لیے دعا کروائی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے 23 دسمبر سے ملک بچانے کی جس جدوجہد کا اعلان کیا ہے اسکی حمایت میں ملک بھر کے مشائخ عظام اور پیران کرام بھی میدان عمل میں نکل آئے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف آستانوں کے سجادہ نشینوں نے گذشتہ روز تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی اور انہیں ملک بچانے کی جدوجہد میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد نے 23 دسمبر مینار پاکستان کے پروگرام کے سلسلہ میں "پاکستان بچاؤ طلباء ریلی" نکالی۔ جس میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء نے شرکت۔ ریلی میں طلباء نے موجودہ استحصالی نظام کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے اور اس کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
ساہیوال میں منہاج القرآن کسووال کے زیراہتمام 23 دسمبر کی تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس کے لیے جگہ جگہ استقبال قائد کے حوالے سے بینرز لگائے گئے اور وال چاکنگ کی گئی۔ منہاج القرآن کسووال کے کارکنان اور قائدین بڑی تیزی سے تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ کسووال سے گاڑیوں کا قافلہ مینار پاکستان جائے گا، جس کے لیے ہدف کے مطابق گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
08 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے لیے ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ٹریننگ ورکشاپ ڈائریکٹر منہاج سپورٹس ڈیپارٹمنٹ محمد اقبال مرتضٰی حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری منیر حسین اور ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن حافظ خرم شہزاد کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں وزیر آباد پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن وزیر آباد کے عہدیداروں اور کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ کا پوتا طلحہ بٹ اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔ وزیر آباد پہنچنے پر غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو پیدل قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
پاکستان عوامی لائرز موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام ''ریاست بچاؤ وکلاء سیمینار'' زیرصدارت لہراسب گوندل ایڈووکیٹ 15دسمبر کو جنت میرج ہال سیالکوٹ روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔ شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پروجیکٹر کے ذریعہ 23 دسمبر کا پیغام دکھایا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی نے وکلاء کو شیخ الاسلام کی زندگی کا تعارف کروایا اور لہراسب گوندل نے وکلاء سے خطاب کیا۔
صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز محترمہ شاکرہ چوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت نہیں بلکہ مجبوریت ہے جس کے تحت 66 برسوں سے جاگیردار، سرمایہ دار، لٹیرے اس مملکت خداداد کو لوٹ رہے ہیں۔ جنہوں نے آج تک اس قوم کو ذلت کی گہرائیوں میں دھکیل دیاہے۔ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچ لی ہے۔ بیٹیوں کی زندگیاں چھین لی ہیں۔ طلبہ و طالبات کا مستقبل تباہ ہو چکا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.