سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے کارواں کے ساتھ پیدل سفر کرتے ہوئے لالہ موسیٰ پہنچ گئے ہیں۔ لالہ موسیٰ میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے پیدل کارواں کو خوش آمدید کہا۔ کارواں کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انہیں ہار بھی پہنائے گئے۔ اس موقع پر استقبالی شرکاء نے سبز ہلالی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔ بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے ساتھ اسلام آباد سے سفر کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
کنونشن میں شیخ الحدیث مولاناظہورالاسلام، صاحبزادہ حسیب احمدنظیری، علامہ حاکم دین نقشبندی، قاری گلزار احمدمدنی، قاری دوست محمد، علامہ عبدالقادر سکندری، قاری احسان قادر نعیمی، مولانا، علامہ شمریزاعوان، مولانامحمداسلم، مولناقاری محمداظہر، علامہ تصدق حسین نقشبندی، مولانا شبیرحسین، علامہ ممتازہارونی، احمدرضاقادری، قاری ایازمنہاس اور صدر تحریک منہاج القرآن این اے 48 ابراررضاایڈووکیٹ ، ناظم تحریک عرفان طاہرکے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے دیگر علماء مشائخ نے بھی بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں ایک ایسے جمہوری ماڈل کی ضرورت ہے جو پاکستان کے حالات کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں 23 دسمبر کے دن پاکستان کو پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے لوگوں نے ہوائی جہاز کے اندر کار کے پرزے فٹ کر دیئے ہیں۔ میں جمہوریت کی گاڑی کے لیے ان پرزوں کو الگ الگ کرنا چاہتا ہوں۔
پیر محبوب الٰہی نسیم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ عوامی اجتماع کی خصوصی دعوت دی، جس کو انہوں نے نہایت خوش دلی کے ساتھ قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اور ان کے تمام مریدین بھی وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عوامی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنماء بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کاررواں کھاریاں پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کھاریاں کے کارکنان نے استقبال کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے پیدل کارواں پر پتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہار بھی پہنائے۔
راولپنڈی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 10 بی کے زیراہتمام ’’سیاست نہیں، ریاست بچاو‘‘ ورکرز کنونشن ہوا۔ جس میں یوتھ لیگ کے عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے آغاز ہوا۔ جس کے بعد 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان جانے والے قافلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنوں کے غلط فیصلوں کی وجہ سے خطرناک ترین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ملک کی بقا اور سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔ معیشت تباہی کے دھانے پر ہے۔ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے۔ اقتدار پر قابض مقتدر طبقات ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور کرپٹ نظام انتخاب انہیں ہر دفعہ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب بناتا ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹری جنرل محمد رفیق صدیقی نے کی۔ انہوں نے سرگودھا میں کی جانے والی استقبال قائد کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اور مزید ہدایات بھی فراہم کیں۔ انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ موہڑہ نور زون 2 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیراہتمام ’آؤ پاکستان بچائیں کرکٹ ٹورنامنٹ‘ کا اہتمام کیا گیا، اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 دسمبر کو کھیلا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی خالد عباسی ناظم تحریک منہاج القرآن یونین کونسل کری اور اقبال شیخ کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ Na 48 49 تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے شرکت کی۔ آخر میں تمام ٹیموں کے شرکاء کو 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔
مورخہ 10 دسمبر 2012 بروز سوموار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن U.C 1 کی کارنر میٹنگ یونین کونسل 1 کے ناظم ملک نذر فریدی کے گھر پر منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری، نائب ناظم محمد عقیل شہباز اور کوآرڈینیٹر ویمن لیگ جاوید عوامی کے علاوہ UC 1 کے ناظمین و عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو پورے ملک سے عوام کا سیلاب مینار پاکستان پہنچے گا جو تاریخ پاکستان کا سب سے بڑا پرامن اجتماع ہو گا۔ لاہور کے غیور عوام لاکھوں کی تعداد میں مینار پاکستان پہنچ کر عوام پاکستان کی میزبانی کا حق ادا کریں گے۔ نئے سال کا سورج ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سرگودھا نے 9 دسمبر 2012ء کو سرگودھا میں 23 دسمبر "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" کے حوالے سے ایک شاندار موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی اس موٹر سائیکل ریلی کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بابر چودھری اور مرکزی نائب صدر مدثر فاروق مہمان خصوصی تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پرامن انداز میں اپنے مقررہ راستے پر سفر طے کیا۔
تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے رہنما بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں سرائے عالمگیر پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن سرائے عالمگیر کے عہدیداروں اور کارکنان نے آپ کا استقبال کیا۔ اس پیدل قافلے میں بابا غلام حیدر بٹ کا پوتا طلحہ بٹ اور دیگر کارکنان بھی شامل ہیں۔ سرائے عالمگیر پہنچنے پر غلام حیدر بٹ نے استقبال کے لیے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 23 دسمبر 2012ء کو پیدل قافلے کے ساتھ مینار پاکستان پہنچ کر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہیں گے۔
مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23دسمبر کو آمد سے قبل طلبہ کے ذریعے بیداری شعور کا پیغام گھر گھر پہنچا دیں گے اور لوگوں کے اندر موجودہ نظام کے خلاف نفرت پیدا کردیں گے۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے ایجنڈے پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور ان کا 23 دسمبر کو پاکستان میں بھرپور خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام تمام مسائل کی جڑ ہے اور اس کو بدلے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.