سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیر اہتمام مورخہ 05 دسمبر 2012 سے 07 دسمبر 2012ء (بدھ تا جمعہ) تین روزہ سیکرٹری شپ کے کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں آفس ورک اور سیکرٹری کی بنیادی ذمہ داریوں اور اس کے بنیادی فرائض کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (طالبات) کی صدر شاکرہ چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی نظام کے بت کدے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کے اعلان سے ارتعاش پیدا ہو گیا۔ کرپشن، برادری ازم، غنڈہ گردی، وننگ ہارسز اور ایک حلقے پر کروڑوں کے خرچ پر کھڑا نظام انتخاب زمین بوس ہونے کا آغاز 23 دسمبر کو ہو جائے گا۔ 23 دسمبر مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تکمیل کیلئے بنیاد ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر طاہر القادری مینار پاکستان میں قومی ایجنڈے کا اعلان کر کے پوری قوم کو لائحہ عمل دیں گے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام مورخہ 06 دسمبر 2012ء کو ’پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی‘ نکالی گئی، جس میں سابق سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم ساجد ندیم گوندل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اور پاکستان میں رائج بدترین نظام سے اظہار نفرت کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 23 دسمبر تاریکی کو اجالے سے بدلنے کا دن ہو گا۔
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب محمد حسین شاہین ایڈووکیٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ریاست بچانا ہے، اس لئے طلبہ و طالبات سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ ہم ملک میں پرامن طریقے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ عرب ریاستوں میں آنے والی تبدیلی کسی فرد یا حکمران کے خلاف تھی مگر ہماری جنگ کرپٹ نظام انتخاب سے ہے
06 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ لاہور کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے ہوا اور بعد ازاں متعدد علاقوں کا چکر لگانے اور دعوتی مہم کو کوچہ کوچہ پھیلانے کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے مختلف علاقہ جات میں ریلی کے دوران 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کی دعوت بھی دی۔
بابا گرونانک کے 544 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نیشنل انٹر ریلیجیس کونسل کے زیراہتمام لاہور میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے آئے سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار منموہن سنگھ خالصہ چیئرمین ورلڈ مسلم سکھ فیڈریشن تھے۔ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کو مسلم سکھ دوستی کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دینے پر بابا گرونانک پیس ایوارڈ 2012ء دیا گیا۔
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی میں درود پاک کی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس کے مطابق صرف ماہ نومبر میں 12 کروڑ، 32 لاکھ 68 ہزار اور 574 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ جبکہ اب تک گوشہ درود کے مجموعی طور پر پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 45 ارب، 55 کروڑ، 86 لاکھ 25 ہزار اور 938 ہوگئی ہے۔
23 دسمبر کو لاہورمینار پاکستان میں (سیاست نہیں ریاست بچاؤ ) کے عظیم الشان عوامی اجتماع میں شرکت کے لئے بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں روات پہنچا توان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تحریکی کارکنان کے علاوہ نائب امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب راجہ ساجد بھٹی استقبال کے لیےموجود تھے جبکہ روات سے تعلق رکھنے والے معززین، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نےبھی پیدل کارواں کو خوش آمدید کہا۔
23 دسمبر مینار پاکستان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے پیدل روانہ ہونے والے تحریک منہاج القرآن کے 80 سالہ بزرگ رہنما غلام حیدر بٹ مین روڈ گوجر خان پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن گوجر خان نے ان کے پرتپاک استقبال کے لیے استقبالیہ کیمپ لگا رکھا تھا۔اس کیمپ میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری اس قوم کو کرپٹ نظامِ انتخابات سے نجات حاصل کرنے کے لیے قابل عمل متبادل نظام دیں گے۔
مورخہ 4 دسمبر 2012 تحریک منہاج القرآن گیلے وال، لودھراں کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ درس عرفان القرآن میں اہل علاقہ نے خواتین سمیت بھر پور شرکت کی۔ درس میں پیر سید عاشق حسین شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، نائب سرپرست چوہدری عبد الغفار سنبل، علامہ نصیر احمد بابر، رانا محمد اشرف خان، حافظ عبد القیوم غور ی، فوجی اعجاز احمد، مہر فدا حسین، محمد ابراہیم، فوجی ظہورحسین، فوجی محمد شریف، مہر صاحب یار سیال، قاری حق نواز، حافظ محمد اجمل، اور جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ نادر حسین سہروردی نے شرکت کی۔
مورخہ 04 دسمبر 2012 تحریک منہاج القرآن لودھراں کے ایک وفد نے ڈی سی او، لودھراں آصف بلال لودھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں میں ملک ظہور بھٹہ AC لودہراں بھی موجود میں تھے۔
بزرگ راہنما تحریک منہاج القرآن اسلام آباد بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل قافلہ کے ساتھ مسلسل سفر کرتے ہوئے سوہاوہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس سفر میں ان کے ساتھ ان کے پوتے سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد محمد طلحہ بھی ہیں۔ بزرگ راہنما کے حوصلے جوان ہیں اور وہ 23 دسمبر کے دن مینار پاکستان پر ہونے والے بہت بڑے اجتماع میں
تحریک منہاج القرآن میرپور ماتھیلو سندھ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تشہیری مہم مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے، جس میں لوگوں کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع‘ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پسرور شمالی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے تشہیری مہم صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پسرور شمالی محمد سہیل حمید اور ناظم حاجی کرامت علی قادری کی زیرنگرانی مکمل کر لی گئی ہے، اس تشہیری مہم کے دوران علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس بورڈ، پوسٹرز اور گزرگاہوں پر ہولڈنگ بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے،
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کندھ کوٹ (سندھ) کے زیراہتمام 05 دسمبر 2012ء کو پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی نکالی گئی، جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ایس ایم تجمل حسین انقلابی نے کی، جبکہ صدر ایم ایس ایم سندھ بشیر احمد چاچڑ ان کے ہمراہ تھے۔ ریلی میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تجمل حسین انقلابی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آمد پوری قوم کو حوصلہ دے گی کہ پرامن تبدیلی کا آپشن ابھی ختم نہیں ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.