سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی نماز جنازہ DHA لاہورمیں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔
پرتگال: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے لزبن کے مقامی ہوٹل میں منہاج القرآن ویمن لیگ پرتگال کی ذمہ داران کے لیے منعقدہ تربیتی نشست میں شرکت اور خصوصی خطاب کیا۔ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے ماں کے عظیم مقام اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی زندگی کا آغاز ماں کے پیٹ سے ہوتا ہے، جہاں بچہ نو ماہ تک ماں کے وجود کا حصہ رہتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے فاضل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سے وابستہ ممتاز اسکالر حافظ نعلین مصطفی جاوید الأزهری نے جامعہ الأزہر، قاہرہ (مصر) کی فیکلٹی آف شریعہ اینڈ لاء سے اپنے تحقیقی مقالہ بعنوان: ’’منهج الفتوى الجماعية وآلياته: دراسة فقهية تطبيقية في دولة باكستان‘‘ (The methodology and mechanisms of collective fatwas: An applied jurisprudential study in the State of Pakistan) کی کامیاب تکمیل اور دفاع کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری نہایت اعلی اعزاز کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.