رمضان کے آخری عشرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خصوصی روحانی و تربیتی خطابات — براہِ راست کینیڈا سے
رمضان المبارک کا آخری عشرہ…وہ بابرکت لمحے جو دوبارہ نہیں آئیں گے!
شَیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتُہُمُ العالیہ 21ویں شبِ رمضان المبارک سے ہماری اَخلاقی و رُوحانی تربیت کے لیے کینیڈا سے روزانہ رات 10:30 بجے خطاب فرمائیں گے۔
یہ خطابات شَیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے فیس بُک پیج، یوٹیوب چینل، منہاج ٹی وی اور ڈسکور پاکستان پر براہِ راست نشر ہوں گے۔
اِن فکر انگیز خطابات کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ، مرکزی تعلیمی ادارہ جات، مراکزِ علم، ضلعی مراکز، نظام المدارس کے ہزاروں مدارس، ملک بھر کی مساجد اور بیرونِ ملک اسلامک سنٹرز میں لاکھوں افراد دیکھیں گے۔
ان تربیتی خطابات کو اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ مل کر دیکھیں تاکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اَخلاقِ کریمانہ کی روشنی میں ہماری زندگیوں کا سکون لَوٹ آئے اور معاشرے میں مَثبت اقدار فروغ پائیں۔
نوٹ: منہاج 365 پر خطابات سے متعلق کوئز مکمل کرنے والے ناظرین کو ای۔سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا۔



















تبصرہ