نماز ایک اخلاقی ڈھال ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
نماز پنجگانہ کی باجماعت ادائیگی کو اپنی ہر مصروفیت پر مقدم رکھیں
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں نماز کی پابندی کا عہد کریں: چیئرمین سپریم کونسل
لاہور (12 مارچ 2026) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے اس عشرہ نجات میں نماز کی پابندی کا عہد کریں۔ نماز کی پابندی گناہوں سے بچاتی اور ہدایت کے دروازے کھولتی ہے۔ اللہ رب العزت نے دنیوی زندگی کو کھیل کود اور ایک تماشہ قرار دیا ہے، اس کے عارضی اور کھوکھلے پن اور بے ثباتی کو نمایاں کیا ہے، لہذا قرآن کے دائمی اخروی فلسفہ اور حقیقت کو سمجھیں اور اس زندگی کی تیاری پر فوکس کریں جو ہمیشہ رہنے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے شب و روز کو پاکیزہ اور بامقصد بنائیں، اصلاح احوال کا آغاز نماز کی پابندی سے کریں، نماز ناصرف برائیوں سے روکتی ہے بلکہ انسانی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرتی ہے، قرآن مجید میں نماز قائم کرنے کا حکم دو چار بار نہیں بلکہ سینکڑوں بار آیا ہے جس سے نماز کی فضیلت و اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے خود بھی نماز کی پابندی کریں اور اپنے اہل خانہ کو بھی نماز قائم کرنے کی دعوت دیں نماز فلاح اور نجات کا راستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ سال کے ایک مہینے میں روزے رکھنا، جی بھر کے صدقہ خیرات کرنا اچھا عمل ہے مگر یہ اعمال تبھی نفع بخش ثابت ہونگے جب آپ سال کا ہر دن اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری میں بسر کریں گے یاد رکھیں بے نماز کی کوئی عبادت اسے نفع نہیں پہنچائے گی خود کو مسلمان اور ایمان والا کہلوانے کے لیے نماز کی پابندی لازم ہے۔


















تبصرہ