شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے جان نثار ساتھی ماسٹر محمود طارق قادری کی نمازِ جنازہ

مورخہ: 16 مئی 2026ء

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

مریدکے: شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے جان نثار ساتھی ماسٹر محمود طارق قادری کی نمازِ جنازہ چٹھ فیملی پارک مریدکے میں ادا کر دی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بذریعہ آڈیو لنک مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے خصوصی دعا کی۔

نمازِ جنازہ کی امامت مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ماسٹر محمود طارق قادری نے ایک خوبصورت، باعمل اور خدمتِ دین سے بھرپور زندگی گزاری۔ تحریکِ منہاج القرآن کے لئے ان کی شب و روز خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریکِ منہاج القرآن وسطی پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے تعزیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر محمود طارق قادری تحریکِ منہاج القرآن مریدکے کی روحِ رواں شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن، ماہانہ دروسِ عرفان القرآن اور حلقاتِ درود و فکر کی تقریبات میں مرحوم کی محبت، خلوص اور خدمت ہمیشہ نمایاں رہی اور ان کی دینی و تنظیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نمازِ جنازہ میں پیر سید عابد حسین شاہ، محمد آصف سلہریا، عبد الحمید مصطفوی، علامہ میاں عنصر محمود قادری، اظہر علی جٹ، رانا محمد جمیل، سید مجاہد فرحان الحسن بخاری، میاں زاہد جاوید، ظفر اقبال سلہریا، علامہ عبدالغفار سلطانی، محمد سلیم قادری، صابر علی جٹ، سیٹھ محمد نواز، سید شعیب شیرازی، میاں سرفراز احمد، ماسٹر مراد علی، ساجد سلیم بھٹی، شوکت علی قادری سمیت ہزاروں افراد مریدکے اور گرد و نواح سے مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت تحریکِ منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسلز کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

Funeral Prayer of MQI Worker Master Mahmood Tariq Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top