سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور پنجتن پاک فاؤنڈیشن نے 19 مئی 2019ء کو ڈربن کے نواحی علاقوں میں بےگھر اور ضرورت مند افراد میں کھانا تقسیم کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پنجتن پاک فاؤنڈیشن اے کے اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے محمد عثمان سمیت علامہ محمد ایوب قادری، اشفاق احمد، محمد فاروق مسعود قادری اور وقاص احمد موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے زیراہتمام اور وائس فاونڈیشن کے اشتراک سے سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی مستحق گھرانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کیا۔ اس موقع پر نصرت امین نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیر فاونڈیشن نے ملک بھر میں غریب اور نادار بہنوں اور بھائیوں کی امداد کا فریضہ بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔
اسلام نے دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اخلاق اور قانون دونوں سے کام لیا۔ زکوٰۃ کی صورت میں نقد اور عشر کی صورت میں زمین سے پیدا ہونے والی اجناس پر مقرر و متعین شرح سے آمدنی کا ایک حصہ صاحب ثروت لوگوں سے قانوناً لیکر ضرورت مندوں کی کفالت کا بندوبست کیا اور یہ کام اسلامی حکومت کے اولین فرائض میں شامل کردیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک بین الاقوامی فلاحی و رفاہی تنظیم ہے جو معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی منفعت کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں مدد و تعاون فراہم کرنے کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیا میں کوشاں ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قوم کو جہالت، بیماری، غربت، بے روزگاری، محرومی اور قدرتی آفات اور بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔ زکوۃ اور عطیات کے ذریعے آپ بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جاری منصوبہ جات میں حصہ لے سکتے ہیں، جیسے ’تعلیم سب کیلئے‘، ’اجتماعی شادیاں‘، ’یتیم بچوں کی کفالت‘، ’پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ وغیرہ
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام تھر کے غریب عوام کے لیے مفت راشن کی تقسیم کے لیے ایک روزہ کیمپ 11 اپریل 2019ء کو لگایا گیا۔ کیمپ میں چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خصوصی ہدایت پر راشن، کپڑے اور چپل تقسیم کیے گئے۔ کیمپ میں کوارڈینٹر فوجی مشتاق قائمخانی، امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، یوتھ کوارڈینٹر حیدرآباد وقار یونس اور حیدرآباد تحصیل سٹی کے ناظم ممبر شپ ذوہیب حسین شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام خانیوال میں منہاج کالج برائے خواتین کا پراجیکٹ زیرتعیمر ہے، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 30 مارچ 2019ء کو کالج کے تعمیری پراجیکٹ کا دورہ کیا اور یہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ، سردار شاکر خان مزاری، چوہدری فیاض وڑائچ اور دیگر بھی آپ کے ساتھ تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 16ویں اجتماعی پروقار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوئی، جس میں ایک مسیحی جوڑے سمیت 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، مسلم جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا جبکہ مسیحی جوڑے کا نکاح ان کی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پایا۔ ہر دولہن کو 2 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا، 15 سو سے زائد باراتیوں کو کھانا کھلایا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب 24 مارچ کو منعقد ہو گی۔ شہنائیوں کی گونج میں غریب گھرانوں کی 23 بیٹیاں آج پیا گھر سدھار جائیں گی۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ پروقار اجتماعی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں 24 مارچ (اتوار) ہوں گی۔ ہر سال مرکزی سطح پر شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں غریب گھرانوں کی بیٹیوں کو عزت و وقار کے ساتھ دو لاکھ مالیت کا سامان فی کس گفٹ کیا جاتا ہے، ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ پڑھایا جاتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی جانب سے اسلامک و کمیونٹی سنٹر جوہانسبرگ میں مستحق اور ضروت مند افراد میں کھانا اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔ جس سے تقریبا 300 سے افراد مستفید ہوئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی اس کاوش کو لوکل کمیونٹی نے بے حد سراہا اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت 23 شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 24 مارچ 2019ء (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد ہو گی، تقریب میں ملک کی اہم سیاسی، سماجی، مذہبی، علمی، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی، تقریب کے انتظامات اور تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بدوملہی ناروال کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی آٹھویں سالانہ تقریب 12 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے قائدین اور سماجی و سیاسی مہمانوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام رائیونڈ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج موبائل یونٹ ایمبولینس کے ذریعے مریضوں کو فری خدمات دی گئیں۔ اس موقع پر مریضوں کا مکمل فری چیک اپ، فری میڈیکل ٹیسٹ اور فری ادویات دی گئیں۔ کیمپ میں ڈاکٹرز کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور تنظیم کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران کے لیے ’’موبائل میڈیکل یونٹ‘‘ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 13 مارچ 2019ء کو کیا گیا۔ کیمپ کے پہلے روز مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام قائدین، ناظمین و سٹاف ممبران کے لیے فری لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر سینکڑوں سٹاف ممبران کے فری میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔ کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 24 مارچ 2019ء (بروز اتوار) منہاج القرآن مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہو گی، ان خیالات کا اظہار منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے اس ضمن میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن خانقاں ڈوگراں کے زیراہتمام 15 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 15 نوبیاہتا جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام کمزوروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تعلیمات دیتا ہے الحمدللہ منہاج القرآن نے مواخات مدینہ کے تصور احترام انسانیت کو آج زندہ رکھا ہوا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.